Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

15 - 34
میں نے ایک جعلی پیرکا فرضی قصہ سنایا تھا کہ اس نے مریدوں کی آگہی کے لیے اپنے آستانہ کے باہر ایک بورڈ لگا رکھا تھا جس کا مضمون میں نے اپنے ایک شعر میں پیش کیا ہے کہ   ؎
بغل میں تو  اگر مرغا  نہ  لایا
برابر  ہے  کہ  تو   آیا   نہ  آیا
مگر یہ حال جعلی پیروں کا ہے، اللہ والے اس سے مستثنیٰ ہیں، اللہ والے تو اپنی جان و مال سب کچھ اللہ تعالیٰ پر فدا کرتے ہیں۔
بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے
تو نظر بچانے  سےاور اللہ والوں کی محبت سے حلاوتِ ایمانی عطا ہوتی ہے۔ ایک روایت کنز العمال کی ہے اور دوسری بخاری شریف کی ہے، نظر بچانے پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ کنز العمال کی روایت ہے۔ آج کل ڈاکٹر لوگ کہتے ہیں کہ انفیکشن سے بچو، انفیکشن یعنی زہریلا مادّہ پیدا ہوگیا تو قے دست شروع ہوگئے، ہیضہ پھیل گیا تو انفیکشن سے بچتے ہیں یانہیں؟     اللہ تعالیٰ نے ہمیں بذریعہ جناب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آگہی دے دی کہاَلنَّظْرُ سَھْمٌ مِّنْ سِھَامِ اِبْلِیْسَ مَسْمُوْمٌ10؎ دیکھو! نظر بازی ابلیس کے تیروں میں سے ایک تیر ہے، وہ بھی مسموم یعنی زہریلا تیر ہے، اس کے زہر سے ایمان میں انفیکشن ہوجائے گا، شیطان       اللہ تعالیٰ کی صفتِ مُضل کا مظہرِ اتم ہے، تو اس کے تیر کا کیا حال ہوگا اور پھر مسموم  بھی ہے یعنی زہریلا ہے، اس کے زہر سے تمہارے ایمان میں انفیکشن یعنی زہریلا مادّہ پیدا ہوجائے گا پھر گناہوں کے قے دست شروع ہوجائیں گے۔ دیکھو! بدنظری کے بعد کتنے گناہ شروع ہوجاتے ہیں، یہاں تک کہ لوگوں کا خاتمہ خراب ہوگیا۔
علامہ ابن جوزی رحمۃ اللہ علیہ نے لکھا ہے کہ ایک شخص کسی لڑکے پر عاشق ہوگیا، جب وہ مرنے لگا اور اس کو کلمہ پڑھایا گیا تو بجائے کلمہ پڑھنے کے اس نے یہ شعر پڑھا     ؎
_____________________________________________
10؎  المستدرک للحاکم:349/4(7875) ،کنز العمال:328/5(13068)الفرع فی مقدمات الزناوالخلوۃ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter