Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

7 - 34
نہیں۔ اﷲ تعالیٰ فرماتے ہیں اِنۡ اَوۡلِیَآؤُہٗۤ اِلَّا الۡمُتَّقُوۡنَ1؎  ہمارے ولی تو وہی ہیں جو گناہوں سے بچتے ہیں۔ لہٰذا اللہ تعالیٰ کو ناراض کرنے والا ان کا ولی بننے کا خواب کیسے دیکھ سکتا ہے؟ جو ابّا کو ناراض کرتا ہے اور کہتا ہے کہ میں تو بڑا لائق بیٹا ہوں تو کیا لائق بیٹے ایسے ہی ہوتے ہیں؟ کسی سے غلطی تو ہوسکتی ہے، ہم یہ نہیں کہتے کہ ولی اﷲ بالکل معصوم ہوتے ہیں، لیکن اگر کبھی خطا ہوجائے تو فوراً دو رکعات توبہ پڑھ کر اللہ تعالیٰ سے اتنا رو تے ہیں کہ وہ خطا سببِ عطا ہو جاتی ہے، اللہ کو رحم آنے لگتا ہے۔
قبولیتِ توبہ کی علامت
ایک صاحب نے پوچھا کہ توبہ کرتے وقت کتنا روئیں؟ کیا قبولیتِ توبہ کی کوئی علامت ہے؟ میں نے کہا کہ بالکل ہے، جب اشکبار آنکھوں سے زیادہ روؤ گے تو دل میں ٹھنڈک آجائے گی، یہی علامتِ قبولیتِ توبہ ہے، کیوں کہ گناہ سے آگ لگتی ہے اور جب آگ بجھانے والی رحمت کا نزول ہوگیا تو دل میں ٹھنڈک آجائے گی بلکہ آواز آنے لگے گی کہ بس اب زیادہ نہ روؤ ورنہ بیمار ہو جاؤ گے، سر میں درد ہو جائے گا۔ اور جو  آواز آئے گی اس میں حروف نہیں ہوں گے، اللہ تعالیٰ کی آواز حروف سے بے نیاز ہے۔ مولانا شاہ محمد احمد صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اسی کو فرمایا تھا کہ      ؎
اب  نہ  پہنچے  اُن  کو  مجھ سے  کوئی  غم
اے میرے اشکِ ندامت! اب  تو  تھم
جب زیادہ رونا آئے تو دل میں ٹھنڈک آجاتی ہے، بس پھر زیادہ مت روؤ ورنہ بیمار پڑ جاؤ گے۔
حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ
حکیم الامّت حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ کا جملہ ہے کہ عبادت کی کثرت کم کرو اور اہل اللہ کی صحبت میں زیادہ رہو کیوں کہ ابلیس نے عبادت بہت کی تھی مگر صحبتِ اہل اللہ سے
_____________________________________________
1؎   الانفال:34
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter