Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

14 - 34
حضرت میکائیل اورحضرت جبرئیل علیہم السلام کو حضرت لوط علیہ السلام کی قوم پر عذاب نازل فرمانے کے لیے بھیجا اور یہ تینوں فرشتے خوبصورت لڑکوں کی شکل میں حضرت لوط علیہ السلام کے گھر گئے تو ان کی قوم کے نالائق لوگ ان کے گھر آگئے اور کہا کہ ان لڑکوں کو ہمارے حوالے کردیں۔ حضرت لوط علیہ السلام نے اپنی قوم کے نالائقوں سے فرمایا:
   اِنَّ ہٰۤؤُلَآءِ ضَیۡفِیۡ فَلَا تَفۡضَحُوۡنِ  وَ اتَّقُوا اللہَ  وَ لَا  تُخۡزُوۡنِ اے میری قوم! یہ لوگ میرے مہمان ہیں، مجھ کو رسوا نہ کرو، اللہ سے ڈرو۔
 نبی نے اپنے مہمانوں کی رسوائی کو اپنی رسوائی فرمایا۔ قرآن پاک یہ اعلان کررہا ہے کہ مہمان کی بے اکرامی کو میزبان اپنی فضیحت اور رسوائی سے تعبیر کررہا ہے، لہٰذا معلوم ہوا کہ مہمان کی توہین میزبان کی اہانت ہے، جو لوگ ان دونوں حرم میں سے کسی بھی حرم میں بدنظری کریں گے وہ حق تعالیٰ کی عظمت کےحقوق میں مجرم ہوں گے، ان پر جتنا بھی عذاب آجائے کم ہے۔
حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط
جب قلب میں حلاوتِ ایمانی آجائے گی تو آپ کو پورا دین مل جائے گا۔ اب اس کی دلیل بھی بتاتا ہوں۔ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ نے مشکوٰۃ شریف کی شرح میں بیان کیا ہے کہ حفاظتِ نظر یا اللہ والوں کی محبت، دونوں پر حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے۔ بخاری شریف کی حدیث ہے مَنْ اَحَبَّ عَبْدًا لَا یُحِبُّہٗ اِلَّالِلہِ کہ جو اللہ کے لیے کسی سے محبت کرے گا تو اس کو حلاوتِ ایمانی ملے گی۔ اور اﷲ کے لیے سب سے زیادہ محبت اللہ والوں ہی سے ہوتی ہے۔ ایک دوسری حدیث میں نظر کی حفاظت پر بھی حلاوتِ ایمانی کا وعدہ ہے۔
حلاوتِ ایمانی کے بعد پوری دینداری آجانے کا راز محدثِ عظیم شارح مشکوٰۃ ملا علی قاری رحمۃ اللہ علیہ یہ لکھتے ہیں کہ جب دل میں حلاوتِ ایمانی آتی ہے تو کچھ علاماتِ لازمہ پیدا ہوتی ہیں، جن کی وجہ سے ان شاء اللہ آدمی کی زندگی میں پورا دین آجائے گا کیوں کہ نظر بچانا ہاتھی اٹھاناہے، جو ہاتھی اٹھا لے گا وہ بکری گائے بھی اٹھا لے گا اور مرغی کو تو بغل میں دبا لے گا۔
_____________________________________________
9؎  الحجر  :68-69
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter