Deobandi Books

علامات ولایت

ہم نوٹ :

25 - 34
اس عیب سے پاک ہے کہ کسی پاگل کو نبوت دے۔ظالمو! تم میری نبوت پر اشکال کرتے ہو، اللہ تعالیٰ کسی پاگل کو، کسی جادوگر کو نبوت نہیں دیتا، کیا جادوگروں کو اور پاگلوں کو پیغمبر بنانا عیب نہیں ہے؟ فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ کی تفسیر علامہ ابن حجر عسقلانی رحمۃ اللہ علیہ نے شرح بخاری میں فرمائی ہے اَیْ سَبِّح اللہَ عَنِ النَّقَائِصِ کُلِّہَاوَبِحَمْدِہٖ اَیْ مُشْتَمِلًا بِالْمَحَامِدِ کُلِّہَا یعنی آپ ہماری تمام پاکی بیان کیجیے اور حمد بھی بیان کیجیے کہ آپ پراللہ نے کتنا بڑا احسان فرمایا کہ آپ کو پیغمبر بنایا۔وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَاور نماز پڑھیے۔ یہاں نماز کو سجدہ سے کیوں تعبیر کیا؟ کیوں کہ سجدہ میں اﷲ کا بہت قرب عطا ہوتا ہے، یہ قرب کا آخری مقام ہے، اس کے آگے زمین ہے، اگر زمین میں خلا ہوتا تو اللہ کے عاشقین اس میں اپنا سر       اور دھنسا دیتے ، جیسے خواجہ صاحب نے فرمایا     ؎
دکھاتے ہم تمہیں  اپنے تڑپنے کا مزہ لیکن
جو دنیا بے زمیں ہوتی جو عالم بے فلک ہوتا
یعنی جب میں اللہ کی محبت میں بے قرار ہوکر تڑپتا ہوا اوپر جاتا ہوں تو آسمان رکاوٹ بنتا ہے     اور نیچےآتا ہوں تو زمین رکاوٹ بنتی ہے۔
زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 
وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ میں اللہ تعالیٰ نے نماز کو سجدہ سے جو تعبیر کیا ہے اس کا نام ہے تَسْمِیَۃُ الْکُلِّ بِاسْمِ الْجُزْءِ کیوں کہ سجدہ نماز کا جزوِ اعظم ہے تو اللہ تعالیٰ نے مجاز مرسل کے طور پر بلاغت کے ساتھ سجدہ کو نماز سے تعبیر کرکے نازل فرمایا ہے۔ آہ! جس یتیم نے کبھی مدرسہ کا منہ نہ دیکھا ہو، کسی استاد سے سبق نہ سیکھا ہو،اس کی زبانِ رسالت سے بلاغت کے یہ مضامین کیا اس کی رسالت کی دلیل نہیں ہیں؟  جس یتیم بچہ پر قرآن پاک پورا نازل نہیں ہوا تھا، صرف اقراء کی سورت نازل ہوئی تو اس سورت کے نازل ہوتے ہی سارے مذاہب کے کتب خانہ منسوخ ہوگئے، توریت منسوخ، زبور منسوخ، انجیل منسوخ ساری آسمانی کتابیں منسوخ ہوگئیں۔کسی شاعر نے کتنا عمدہ شعر کہا جو میرے شیخ پڑھا کرتے تھے     ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
9 غذائے اولیاء کیا ہے؟ 6 1
10 قبولیتِ توبہ کی علامت 7 1
11 حلاوتِ ایمانی پر حسنِ خاتمہ کا وعدہ 7 1
12 صحبتِ شیخ کی فضیلت 8 1
13 تہجد گزار بننے کا آسان طریقہ 9 1
14 مقاصدِ حیات اور وسائلِ حیات میں فرق 11 1
15 تقویٰ فی الحرم سبب ہوگا تقویٰ فی العجم کا 12 1
16 مہمان کی توہین کو میزبان کی توہین قرار دیاجاتا ہے 13 1
17 حلاوتِ ایمانی اور استکمالِ دین میں ربط 14 1
18 بدنظری ایمان کی مٹھاس ختم کردیتی ہے 15 1
19 حلاوتِ ایمانی کی پانچ علامات 16 1
20 حلاوتِ ایمانی کی پہلی علامت 17 19
22 حلاوتِ ایمانی کی دوسری علامت 18 19
23 حلاوتِ ایمانی کی تیسری علامت 19 19
24 حلاوتِ ایمانی کی چوتھی علامت 19 19
25 مقدر پر یقین رکھنے والے کو مکدر نہیں ہونا چاہیے 20 1
26 رضا بالقضاء کا مقام 21 1
27 حلاوتِ ایمانی کی پانچویں علامت 22 26
28 مؤمن کے لیے مصائب و تکالیف بری چیز نہیں ہیں 23 1
29 مصائب و تکالیف کا علاج 24 1
30 زبانِ نبوت کی فصاحت و بلاغت 25 1
31 اسبابِ غم کو خوشی میں تبدیل کرنے کی قدرتِ الٰہیہ 27 1
32 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی پہلی علامت 28 1
33 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی دوسری علامت 29 1
34 اللہ تعالیٰ کی دوستی کی تیسری علامت 29 1
35 قرآن و حدیث میں حفاظتِ نظر کے احکام 31 1
Flag Counter