علامات ولایت |
ہم نوٹ : |
|
کیوں کہ ابوداؤدمیں ہے کہ اِنَّ اَسْرَعَ الدُّعَاءِ اِجَابَۃً دَعْوَۃُ غَائِبٍ لِغَائِبٍ 18؎ جو اپنے مسلمان بھائی کے لیے غائبانہ دعا کرتا ہے وہ جلد قبول ہوتی ہے،اور ابوداؤد کی دوسری روایت میں یہ روایت اس طرح ہے کہ قَالَتِ الْمَلَائِکَۃُ اۤمِیْن 19؎ یعنی جب ایک مسلمان دوسرے مسلمان کے لیے غائبانہ دعاکرتاہے تو فرشتے اس پر آمین کہتے ہیں اور پھر یہ دعادیتےہیں کہ وَلَکَ بِالْمِثْلِاللہ تجھ کو بھی یہی دے دیں۔ مصائب و تکالیف کا علاج حضور صلی اللہ علیہ وسلم کو جب کافروں کی طرف سے طائف کے بازار میں غم پہنچا تو اللہ تعالیٰ نے فرمایا وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ ہم خوب جانتے ہیں، اللہ کے لیے لَقَدۡ کی ضرورت نہیں تھی ان کا نَعۡلَمُ کافی ہے لیکن تاکید کا لام اور قَدۡ داخل کرکے لَقَدۡ نازل فرمایا وَ لَقَدۡ نَعۡلَمُ اَنَّکَ یَضِیۡقُ صَدۡرُکَ بِمَا یَقُوۡلُوۡنَ 20؎ اے محمد ! صلی اللہ علیہ وسلم آپ کا سینہ جو غم سے گھٹ رہا ہے اس کو ہم خوب جانتے ہیں۔ ان نالائقوں کے نالائق اقوال سے آپ کو جو غم پہنچ رہا ہے وہ ہم خوب جانتے ہیں۔اب دیکھیے! اس کا علاج کیا نازل ہورہا ہے، علاج یہ نازل نہیں ہوا کہ ابھی ان سب دشمنوں کو برباد کردیتا ہوں، اپنے پیاروں کے لیے اللہ تعالیٰ کا علاج کیسا ہے، اس سے ہم سب بھی سبق لیں۔ جب کوئی غم آئے تو اس کا علاج کیا ہے؟ اس کا علاج اللہ تعالیٰ اگلی آیت میں بیان فرمارہے ہیں فَسَبِّحۡ بِحَمۡدِ رَبِّکَ وَ کُنۡ مِّنَ السّٰجِدِیۡنَ 21؎ آپ سبحان اللہ پڑھیے اور اپنے رب کی تعریف بیان کیجیے (جس نے آپ کو نبوت سے نوازا) اور نماز پڑھیے۔ یہاں جو فَسَبِّحۡ کا حکم ہے اس میں کئی راز ہیں، ان میں سے ایک راز اللہ نے میرے قلب کو عطا فرمایا کہ اے میرے نبی! یہ کافر جو آپ کو پاگل اور مجنون کہہ رہے ہیں تو اللہ تعالیٰ _____________________________________________ 18؎سنن ابی داؤد: 214/1،باب الدعاء بظہر الغیب،ایج ایم سعید 19؎سنن ابی داؤد: 215/1،باب الدعاء بظہر الغیب،ایج ایم سعید 20؎الحجر:97 21؎الحجر:98