علامات ولایت |
ہم نوٹ : |
|
ہمارے رزق میں برکت دے دے اور ہماری عبادتوں کو قبول فرمالے، ہم سب کے عمرہ کو قبول فرمالے اور ہم میں سے جو کسی غم میں مبتلا ہیں، اللہ ان کے غموں کو خوشیوں سے بدل دے۔ اﷲ تعالیٰ اختر کو،اس کی ذُرِّیات کو اور میرے احباب کو سب کو اولیائے صدیقین کی آخری سرحد تک پہنچادے اور ہم سب کو صحت نصیب فرما، صحتِ جسمانی بھی نصیب فرما اور صحتِ روحانی بھی نصیب فرما اور آپ لوگوں سے دعا کی گزارش ہے کہ اللہ تعالیٰ اختر کو صحتِ کاملہ عاجلہ مستمرہ عطا فرمائیں، اختر کو اور جتنے عمرہ کرنے والے ہیں یا کریم! سب کا عمرہ اپنے کرم سے قبول فرما اور ہمارے گھر والوں کو وہاں اور ہم سب کو یہاں خیر و عافیت سے رکھیے، آپ ہی ہمارے مولیٰ ہیں،یہاں بھی اور وطن میں بھی، لہٰذا اے دو جہاں کے مالک! اپنی رحمت سے ہم سب کو دونوں جہاں عطا فرمادے۔ میرے شیخ مولانا شاہ ابرارالحق صاحب دامت برکاتہم نے مجھے سکھایا ہے کہ میں اس طرح دعا کرتا ہوں، آپ سب بھی میرے شیخ کی دعا کا طریقہ سیکھ لو، اختر ان کی نقل کررہا ہے کہ اے اللہ! جن لوگوں نے ہم سے دعاؤں کی فرمایش کی،یا جن لوگوں نے دعاؤں کے لیے خط لکھا اور وہ خط ہم کو نہیں ملا، یا ہم نے ان سے دعاؤں کا وعدہ کیا یا وہ ہم سے دعاؤں کی امید رکھتے ہیں تو اے اللہ! ان سب کو اور ہم کو، ہماری اولاد کو ، ہمارے سب احباب کو اور جن لوگوں نے دعاؤں کے لیے بھی نہیں کہا ان کو بھی عافیتِ دارین عطا فرما اور دونوں جہاں کی نعمتوں سے مالا مال فرما۔ اے مالک! ہم سب آپ سے دونوں جہاں کی نعمتوں کی بھیک مانگتے ہیں، ہم سب کو اولیائے صالحین اور صدیقین بنادے، آمین۔ وَ اٰخِرُ دَعۡوٰنَا اَنِ الۡحَمۡدُ لِلہِ رَبِّ الۡعٰلَمِیۡنَ اَللّٰہُمَّ اِنِّیْ اَسْئَلُکَ بِاَنَّ لَکَ الْحَمْدُ لَا اِلٰہَ اِلَّا اَنْتَ الْمَنَّانُ بَدِیْعُ السَّمٰوٰت ِوَالْاَرْضِ ذُوْالْجَلَالِ وَالْاِکْرَامِ یَا حَیُّ یَا قَیُّوْمُ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ