اسلامی مملکت کی قدر و قیمت |
ہم نوٹ : |
|
اس وعظ کا تعارف پاکستان دنیا کا واحد ملک ہے جس کی بنیاد کلمہ لا الٰہ الا اللہ پر قائم ہے۔ اسلام کے نام پر قائم ہونے والی اس مملکت خداداد کو ان شاء اللہ قیامت تک کوئی نقصان نہیں پہنچا سکتا۔ اس سرزمین پاک کی جڑوں کو علماء کرام نے جس طرح اپنے خون پسینے سے سینچا ہے ان حقائق کو کوئی نہیں جھٹلاسکتا۔ اس مملکت کے قیام کی پاداش میں جن لاکھوں مظلوم مسلمانوں کا خون بہایا گیا ہے اللہ تعالیٰ اس کی لاج رکھیں گے اور اسےرائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ شیخ العرب والعجم عارف باللہ مجددِ زمانہ حضرت اقدس مولانا شاہ حکیم محمد اختر صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے اپنے وعظ ’’اسلامی مملکت کی قدر و قیمت‘‘ میں قیام پاکستان کے لیے حضرت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ اور ان کے رفقاء علماء حضرات کی جدوجہدِ آزادی کی داستان بیان فرمائی ہے۔ اس کے علاوہ حضرت اقدس نے قرآن و حدیث کی رُو سے پاکستان کی اسلامی مملکت کی حیثیت بھی واضح فرمائی ہے کہ اسلامی ملک ہونے کے ناطے اس سرزمین پاک کے ایک ایک انچ کی حفاظت کے لیے جان دینا شہادت عظمیٰ ہے۔