Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

19 - 42
میں دیکھ لیا۔یہ بات مجھے حضرت کے بھائی اسرار الحق صاحب نے سنائی، کہ بھائی صاحب یعنی مولانا ابرار الحق صاحب دامت برکاتہم تمہارے بارے میں بڑا نیک گمان رکھتے ہیں۔ مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ میاں! تم حکیم اختر کو کیا جانتے ہو، اس نے اپنے شیخ کے لیےاتنی قربانیاں پیش کی ہیں، جو ہم کتابوں میں پڑھتے تھے وہ اپنی آنکھوں سے دیکھ لیا۔ میں اپنے منہ سے کیا کہوں، اپنے منہ سے کچھ نہیں کہتا لیکن اﷲ کا شکر ضرور ادا کرتا ہوں کہ اختر سینے میں دردِ محبت کا ایک ذرہ رکھتا ہے اور وہ بھی عطائے خداوندی ہے۔ اس کے ہاتھ میں ہے، جب چاہے دے دے، جب چاہے چھین لے، میں اس نعمت کا مستقل مالک نہیں ہوں، یہ  حق تعالیٰ کی بھیک ہے، کاسۂ گدائی میں وہ جب تک چاہے بھیک رکھے اور جب چاہے نالائق سے چھین لے، خدائے تعالیٰ ہمیں بچائے ایسی نالائقیوں سے کہ جن سے یہ بھیک چھن جائے، اے اﷲ! میرے کاسۂ گدائی میں تعلق مع اﷲ کا یہ موتی ہمیشہ قائم رہے۔
تو میں عرض کرتا ہوں کہ میں اﷲ تعالیٰ کا شکر ادا کرتا ہوں کہ ساری دنیا کی سلطنتیں اور بادشاہوں کے تخت و تاج اختر کے قدموں میں رکھ کر دیکھو کہ اختر بکتا ہے یا نہیں۔ مجھے اﷲ تعالیٰ پر بھروسہ ہے کہ ان شاء اﷲ تعالیٰ اختر ان کی طرف آنکھ اٹھا کر بھی نہیں دیکھے گا، افسوس کہ پہچاننے والے کم ہیں، سمجھتے ہیں کہ اختر بھی لالچی ہے، کوئی مال دار آجائے گا تو اس کے پیچھے پھرنے لگے گا، میں عرض کرتا ہوں کہ اﷲ نے اپنی رحمت سے مجھے اپنے درد کی قیمت سمجھا دی ہے، اگر ساری دنیا کے بادشاہ اپنے تخت و تاج میرے قدموں میں رکھ دیں، تو اختر بفضلہٖ تعالیٰ انہیں دیکھے گا بھی نہیں اور اﷲ کے دردِ محبت کی داستان کو نہیں چھوڑے گا، یہ نہیں کہے گا کہ چلو دارالخلافہ میں بیٹھیں اور وہاں آرام سے مرغے اڑائیں۔ میں اپنے اس دردِ محبت کی داستان کو سنانے کے لیے اﷲسے فریاد کرتاہوں اور ایک سو بیس سال کی عمر خدائے تعالیٰ سے مانگتا ہوں۔
جب اختر جوان تھا تو کوئی پوچھنے والا نہیں تھا۔ اس وقت میری زبان کو کان نہیں ملے تھے، اب جب بوڑھا ہوگیا ہوں تو ہر طرف سے مجمع کھنچا چلا آرہا ہے، اﷲ تعالیٰ سے دعا کرتا ہوں کہ اے اﷲ! اپنے ان بندوں کے کانوں کے صدقے میں میری زبان کو توانائی عطا فرمائیے،قوتِ بیان،حسنِ بیان، اخلاصِ بیان اور شرفِ قبولِ بیان عطا فرمایئے اور مجھ سے سارے عالم میں کام لے لیجیے۔ میں دعا میں یہ بھی کہتا ہوں کہ اے خدا! مجھے کوئی ایسا جہاز عطا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter