Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

18 - 42
نہیں سمجھتے۔ آخر ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ نے کون سی (زائد) عبادت کی تھی؟ بکر بن عبداﷲ المزنی رحمۃ اللہ علیہ کا قول ہے جس کو ملّا علی قاری  رحمۃ اللہ علیہ  اور دوسرے محدثین نے بھی نقل کیا ہے:
مَافُضِّلَ اَبُوْبَکْرِنِ النَّاسَ بِکَثْرَۃِ صَلٰوۃٍ وَّ لَابِکَثْرَۃِ صِیَامٍ وَّلَابِکَثْرَۃِ رِوَایَۃٍوَّ فَتْوَیٰ وَکَلَامٍ وَّ لٰکِنْ بِشَیْ ءٍ وُّقِّرَفِیْ صَدْرِہٖ11؎
نہیں فضیلت دیے گئے ابوبکررضی اللہ عنہ تمام صحابہ رضی اللہ عنہم اور لوگوں پر، یعنی ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ کو جو یہ درجہ ملا ہے، نوافل کی کثرت سے نہیں ملا اور روزوں کی کثرت سےبھی نہیں ملا اور کثرتِ روایت، کثرت ِفتویٰ اور کثرت ِتقریر سے بھی نہیں ملا وَلٰکِنْ بِشَیْءٍ وُّقِّرَفِیْ صَدْرِہٖ لیکن ان کے سینے میں اﷲ اور رسول پر جان دینے کا ایک درد تھا، ان کے سینے میں ایمان اور صدیقیت کا جو مقام تھا، اس کا کوئی ثانی نہیں تھا، اسی لیے حضرت صدیق اکبر رضی اللہ عنہ کا اس امت میں اور دیگر تمام سابقہ امتوں میں کوئی ثانی نہیں،یہی وہ چیز ہے جس سے دورکعت ایک لاکھ رکعات بنتی ہیں،یہ چیزیں اہل اﷲ کی صحبتوں سے ملتی ہیں۔
اگر شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کی غلامی اختر نے نہ کی ہوتی تو آج بنفشہ اور      گاؤ زبان بیچتا ہوتا، کیوں کہ میں حکیم تھا، پھر کیا آپ مجھ سے دین کی بات سنتے؟ آپ مجھے دواخانے میں جو شاندہ اور تریاقِ نزلہ بیچتے ہوئے دیکھتے۔ لیکن آج اﷲ کا شکر ادا کرتا ہوں جس نے مجھے جوانی میں حضرت شاہ عبدالغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ کے ساتھ رکھا، جوانی میں جی چاہتا ہے کہ خوب گپ شپ کرو، ہوا کھاؤ ، لیکن میں نے اندھیری راتوں میں، تاروں کی روشنی میں اپنے شیخ کا ساتھ دیا ہے، جب کوئی روشنی نہیں ہوتی تھی، آٹھ آٹھ گھنٹے میرے شیخ عبادت کرتے تھے اور اختر ان کے ساتھ رہتا تھا۔ حضرت والا نے اعلان کیا کہ اختر میرے ساتھ اس طرح رہتا ہے جیسے دودھ پیتا بچہ اپنی ماں کے ساتھ رہتا ہے۔ الحمدﷲ! میرے شیخ نے مجھ کو یہ بشارت دی ہے، اور میرے شیخِ ثانی شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ میں نے کتابوں میں پڑھا تھا کہ شیخ پر کس طرح جان دی جاتی ہے، تو جو کتابوں میں پڑھا تھا وہ میں نے اختر کی زندگی 
_____________________________________________
11؎   مرقاۃ المفاتیح:274/11،باب مناقب العشرۃ رضی اللہ عنھم ،دارالکتب العلمیۃ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter