Deobandi Books

اسلامی مملکت کی قدر و قیمت

ہم نوٹ :

11 - 42
بڑھ رہے ہیں پھر  شرورِ   دشمناں
تجھ سے ہے فریاد   ربِّ    دوجہاں
ہو رہا  ہے عشق   کا    پھر   امتحاں
آتے ہیں ہر  سمت  سے تیر و سناں
اوریہ مصیبتیں کیوں آتی ہیں     ؎
حق    پرستی    کی  سزا  جورِ  عیاں
ہے      یقیناً       سنتِ       پیغمبراں
مجھ کو جی بھر کر  ستالیں  وہ  یہاں
میں خلافِ حق  نہ  کھولوں  گا زباں
جل کے اٹھے گا نشیمن سے دھواں
آہ   جائے   گی   نہ  میری  رائیگاں
یہ حضرت کے وہ اشعار ہیں جو حضرت نے مصیبت کے وقت کہے تھے، دشمنوں نے تین روز تک پانی بند رکھا تھا، حضرت کو تین روز تک پانی نہیں ملا، اس درد و غم میں حضرت نے یہ اشعار فرمائے۔ آپ بتائیے کہ جب تین دن پانی نہیں ملا ہوگا تو حضرت اور ان کے بال بچوں پر کیا گزری ہوگی۔
دوستو! اس لیے کہتا ہوں کہ اﷲ کے راستے میں مجاہدے کے لیے اور صحبتِ صالحین کے لیے تیار ہوجاؤ ، تبلیغی جماعت میں نکلنے سے یا مدرسے میں پڑھنے سے بھی ایک قسم کی صحبت مل جاتی ہے لیکن پھر بھی شیخِ کامل کی ضرورت رہتی ہے، شیخ کی ضرورت کو شیخ الحدیث حضرت مولانا زکریا صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے لکھا ہے کہ چاہے تبلیغی جماعت میں لاکھوں چلّے لگالو مگر جب تک صحبتِ شیخ نصیب نہیں ہوگی تقویٰ اور اﷲ سے خاص تعلق نہیں ملے گا، اس لیے تمہارا کوئی مربی اور شیخ بھی ہونا چاہیے، لہٰذا جس اﷲ والے سے مناسبت ہو اس سے بیعت ہوجاؤ ۔ صحابہ کرام رضی اﷲ عنہم اجمعین کو اﷲ تعالیٰ نے مجاہدات سے تو گزارا مگر سرور عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کی آغوشِ تربیت میں۔ اگر سید الانبیاء صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم کی آغوشِ صحبت، آغوشِ تربیت میں صحابہ رضی اللہ عنہم کی تلمیذیت پرورش نہ پاتی اور سرورِ عالم صلی اﷲ علیہ وسلم کی صحبت میں ان کے اخلاق کا تزکیہ نہ ہوتا تو انہیں مجاہدات کی برکات بھی حاصل نہ ہوتیں۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دل سے جو بات نکلتی ہے اثر رکھتی ہے 7 1
3 مجاہدے کے ساتھ صحبتِ اہل اﷲ ضروری ہے 8 1
4 علمائے خشک کی ناقدری کی وجہ 9 1
5 کباب پر ایک لطیفہ 10 1
6 خوشبوئے نسبت و مجاہدہ 10 1
7 کارِ نبوت تین ہیں: تلاوت، تعلیم، تزکیہ 12 1
8 تعلیمِ کتاب سے دارالعلوم کے قیام کا ثبوت 12 1
9 مکاتبِ قرآن پاک کے قیام کا ثبوت 12 1
10 وَیُزَکِّیْہِمْ سے خانقاہوں کے قیام کا ثبوت 13 1
11 صحبتِ اہل اﷲ نعمتِ عظمیٰ 15 1
12 حضرت ابوبکر صدیق رضی اﷲ تعالیٰ عنہ کا مقام 16 1
13 حضرت ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہکی افضلیت کی وجہ 17 1
14 پاکستان اولیاء اللہ کی تمناؤ ں اور دعاؤ ں کاثمرہ ہے 20 1
15 کفار کے ساتھ مشترک حکومت مسلمانوں کی تباہی ہے 20 1
16 قانونِ جمہوریت کے باطل ہونے پر دلائل 21 1
17 سوادِ اعظم سے کیا مراد ہے؟ 22 1
18 پاکستان کے لیے مسٹر جناح کا درد و غم 23 1
19 قیامِ پاکستان کے لیے علما کی جد و جہد 23 1
20 قیامِ پاکستان کے لیے حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کی تڑپ اور خدمات 24 1
21 حضرتِ اقدس کا خواب اور قیامِ پاکستان کی بشارت 25 1
22 مومن ہر حال میں کافر سے افضل ہے 25 1
23 آیت مٰلِکِ یَوْمِ الدِّیْنِ سے امیدِ مغفرت و رحمت کی تعلیم 26 1
24 ایک انوکھی عارفانہ دعا 28 1
25 ایک اشکال کا حل 28 1
26 یورپ کی تہذیبِ بد تہذیب 29 1
27 پاکستان اسلامی مملکت ہے 29 1
28 قیامِ پاکستان کے مخالفین کا اپنی رائے سے رجوع 32 1
29 قیامِ پاکستان کے بعد حضرت مدنی رحمۃ اللہ علیہ کی قیامِ پاکستان کی تائید 33 1
30 کافر کو تعظیماً سلام کرنا کفر ہے 34 1
31 ایک بزرگ کی دینی غیرت کا واقعہ 35 1
32 پاکستان کے آسمان و زمین میں حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ کو کلمہ کے نور کا مشاہدہ 35 1
33 حضرت سید احمد شہید رحمۃ اللہ علیہ اور مولانا اسماعیل شہید رحمۃ اللہ علیہ کی شہادت کا واقعہ 37 1
34 اللہ کے راستے کی مشقت کی لذت 38 1
35 پاکستان کا صحیح شکر کیا ہے؟ 40 1
Flag Counter