Deobandi Books

غم تقوی اور انعام ولایت

ہم نوٹ :

27 - 34
دیر بھی نہیں لگائی۔ اس طرح اﷲ انقلاب دیتا ہے، کیا کہیں دوستو! ایک دن آنکھ بند ہوجائے گی پھر پچھتانے سے کچھ نہیں ہوگا، جلدی کرو، اﷲ والا بننے میں دیر مت کرو کچھ بھروسہ نہیں کہ اﷲکب بلا لے۔ میرے شیخ اعظم گڑھ کی پوربی زبان میں اکثر یہ شعر پڑھا کرتے تھے  ؎ 
نہ  جانے  بلا لے پیا کس گھڑی
تو رہ جائے تکتی کھڑی کی کھڑی
اشعار کے درمیان تھوڑی تھوڑی نثر پیش کررہا ہوں تاکہ تجلیاتِ نظم بھی دیکھو اور تجلیاتِ نثر کا بھی مشاہد ہ کرو۔آہ نثراً ہو یا نظمًا ہو دونوں ان شاء اﷲ ہمارے دل میں نور کا ذریعہ بنیں گے ۔
نسبت مع اللہ سے محرومی کی دلیل
غیر  حق  سے  لگاتا  ہے  جو  اپنا  دل
تیری اُلفت  کےغم  کا وہ  حامل نہیں
اس کی شرح سنو! جس کا دل غیر اﷲ پر اور مرنے والوں پر مرتا ہے ان کے عارضی جمال اور ڈسٹمپر کو دیکھتا ہے یہ دلیل ہے کہ اس کے قلب میں مولیٰ نہیں ہے اور اس دلیل کی دلیل پیش کرتا ہوں۔ جس کے دل میں نسبت مع اﷲ اور اﷲ کے قرب کی دولت نہیں ہوتی وہی آنکھوں سے حسینوں کو دیکھتا ہے، جس کی نظر کا تالا کھلا رہتا ہے یہی دلیل ہوتی ہے کہ اس کا گھر ویران اور خالی ہے۔ آپ نے کبھی دیکھا کہ کسی مال دار کے گھر کا تالا کھلا رہتا ہو، تو جس کی آنکھیں کالی اور گوریوں پر کھلی رہتی ہیں یہ دلیل ہے کہ یہ شخص نسبت مع اﷲ کی دولت سے محروم ہے۔ کیوں صاحب! یہ دلیل کیسی ہے، آسان بھی ہے اور قریب الفہم بھی ہے۔ابھی اس نظم کے بعد ایک نعت شریف سنوانے کا ارادہ ہے، کبھی ترقی من الادنیٰ الیٰ الاعلیٰ کی جاتی ہے، آج کل جہازوں میں یہی ہورہا ہے، پہلے سلاد ٹماٹر وغیرہ پیش کرکے آدھا پیٹ بھر دیتے ہیں، بریانی وغیرہ بعد میں لاتے ہیں۔ بعض وقت تو مجھ کو دھوکا لگ گیا، میں سمجھا کہ شاید یہی ملے گا تو میں نے پیٹ بھر لیا، بعد میں جب بریانی آئی تو میں نے کہا ’’قہر دُرویش برجانِ دُرویش‘‘  ؎
آپ کا ہوں میں بس اور کسی کا نہیں
کوئی  لیلیٰ  نہیں  کوئی  محمل نہیں
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقویٰ فرضِ عین ہے 7 1
3 عزت صرف ربُّ العزت کی فرماں برداری میں ہے 8 1
4 گناہ کا تقاضا برا نہیں اس پر عمل برا ہے 9 1
5 خون آرزو اور اس کی قیمت 9 1
6 چہرہ ترجمانِ دل ہوتا ہے 10 1
7 نسبت مع اللہ کا فیضان 11 1
8 غمِ ولایت کسے کہتےہیں؟ 12 1
9 نسبت مع اللہ کی لذت 12 1
10 تذکرۂ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ 13 1
11 اللہ ملتا ہے اللہ والوں سے 14 1
12 ایک غیر مخلص مرید کاواقعہ 14 1
13 نصابِ ولایت 15 1
14 مخلص مرید پر شیخ بھی فدا ہوتاہے 16 1
15 اصلی شیخ اور اُس کا شرف 16 1
16 مجاہدہ کی ایک مثال 17 1
17 غمِ اولیاء 17 1
18 غمِ تقویٰ نصیبِ دوستاں ہے 18 1
19 غمِ تقویٰ کا مقام 18 1
20 اللہ والوں کی تاریخ زندہ رہتی ہے 19 1
21 وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے 20 1
22 حسینوں پر مرنے والاقربِ خداوندی سے محروم رہتا ہے 21 1
23 حضرت والا کی حاضر جوابی 21 1
24 سماع چار شرائط سے جائز ہے 21 1
25 اہلِ دل کون ہیں؟ 23 1
26 لذاتِ دوجہاں کے لیے خالقِ دوجہاں کافی ہے 23 1
27 فلسفے کے ایک مسئلے کا حل دعوتِ طعام کی مثال سے 24 1
28 نسبت مع اللہ سے محرومی کی دلیل 27 1
29 مربّی کس کو بنانا چاہیے؟ 28 1
30 عشقِ مجازی کی ابتدا نظر بازی اورانتہا بربادی ہے 29 1
31 شرافتِ عبدیت کا تقاضا 29 1
32 دو قسم کے لوگ 30 1
33 عارفانہ اشعار کو غیر دین سمجھنا جہالت ہے 31 1
34 دو لطیفے 32 33
Flag Counter