Deobandi Books

غم تقوی اور انعام ولایت

ہم نوٹ :

21 - 34
حسینوں پر مرنے والاقربِ خداوندی سے محروم رہتا ہے
اور جو مرنے والوں پر مرنا نہیں چھوڑتا تو اس کی مثال مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ نے بیان فرمائی ہے کہ ایک کیڑے کو تواتر سے یہ خبر ملی کہ اس درخت پر انگور لگے ہوئے ہیں۔ اس خبر کی وجہ سے وہ کیڑا چلااور ہرے پتے کو انگور سمجھ کر ظالم نے اسی پتے کو کھانا شروع کردیا اور غلط فہمی سے یہ سمجھا کہ شاید یہی انگور ہے، ساری زندگی پتا کھاتا رہا یہاں تک کہ مرگیا، انگور کے پتے پر ا س کی قبر بھی بن گئی اور اس گروہ کے اور حمقاء بھی وہیں مر گئے اور کیڑوں کا قبرستان بن گیا اور کچھ خوش نصیب کیڑے اس پتے سے نظر بچا کر، صرفِ نظر کرکے آگے بڑھے، لیلاؤں سے نظر بچائی اور انگور پاگئے، اور جنہوں نے غلطی سے کبھی ہرے پتے کو چکھا تھا انہوں نے کہا کہ آہ! میری زندگی کہاں غارت ہوئی، میں پتوں میں لگا ہوا تھا ارےانگور تو یہاں ہے۔تو مولانا رومی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ جن لوگوں نے اپنی حیاتِ فانیہ کو حسنِ فانی پریعنی لڑکیوں اور لڑکوں کے حسن پر اپنی بے وقوفی اور حماقتوں سے غارت کیا وہ اﷲ تعالیٰ کے قرب کے انگور سے محروم رہے اور قرب کے انگور سے جب محروم رہے تو ساری زندگی لنگور رہے۔
حضرت والا کی حاضر جوابی
انگور پر ایک واقعہ یاد آیا، آج سے تیس برس پہلے میں ناظم آباد میں انگور خرید رہاتھا توایک مسٹر نے میرا مذاق اُڑایا اور کہا کہ اچھا! آج کل مولوی لوگ بھی انگور کھاتے ہیں۔ میرے دل میں فوراً جواب آگیا، میں نے کہا تو کیا انگور صرف لنگور ہی کھاتے ہیں؟
سماع چار شرائط سے جائز ہے
اب مولانا منصور صاحب اشعار سنائیں گے، انہوں نے کبھی قوالی نہیں سنی لیکن آج جائز قوالی سنائیں گے، جس کی چار شرائط ہیں جنہیں علامہ شامی اور حضرت سلطان نظام الدین اولیا ء رحمۃ اللہ علیہ نے بیان کیا ہے، ان شرائطِ اربعہ کو یاد کر لو:(۱)مسمع اَمرد و زن نباشد۔ (۲)مضمون خلافِ شرع نباشد۔ (۳)آلۂ لہو و لعب نباشد۔ (۴)سامع اہلِ ہویٰ نباشد۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقویٰ فرضِ عین ہے 7 1
3 عزت صرف ربُّ العزت کی فرماں برداری میں ہے 8 1
4 گناہ کا تقاضا برا نہیں اس پر عمل برا ہے 9 1
5 خون آرزو اور اس کی قیمت 9 1
6 چہرہ ترجمانِ دل ہوتا ہے 10 1
7 نسبت مع اللہ کا فیضان 11 1
8 غمِ ولایت کسے کہتےہیں؟ 12 1
9 نسبت مع اللہ کی لذت 12 1
10 تذکرۂ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ 13 1
11 اللہ ملتا ہے اللہ والوں سے 14 1
12 ایک غیر مخلص مرید کاواقعہ 14 1
13 نصابِ ولایت 15 1
14 مخلص مرید پر شیخ بھی فدا ہوتاہے 16 1
15 اصلی شیخ اور اُس کا شرف 16 1
16 مجاہدہ کی ایک مثال 17 1
17 غمِ اولیاء 17 1
18 غمِ تقویٰ نصیبِ دوستاں ہے 18 1
19 غمِ تقویٰ کا مقام 18 1
20 اللہ والوں کی تاریخ زندہ رہتی ہے 19 1
21 وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے 20 1
22 حسینوں پر مرنے والاقربِ خداوندی سے محروم رہتا ہے 21 1
23 حضرت والا کی حاضر جوابی 21 1
24 سماع چار شرائط سے جائز ہے 21 1
25 اہلِ دل کون ہیں؟ 23 1
26 لذاتِ دوجہاں کے لیے خالقِ دوجہاں کافی ہے 23 1
27 فلسفے کے ایک مسئلے کا حل دعوتِ طعام کی مثال سے 24 1
28 نسبت مع اللہ سے محرومی کی دلیل 27 1
29 مربّی کس کو بنانا چاہیے؟ 28 1
30 عشقِ مجازی کی ابتدا نظر بازی اورانتہا بربادی ہے 29 1
31 شرافتِ عبدیت کا تقاضا 29 1
32 دو قسم کے لوگ 30 1
33 عارفانہ اشعار کو غیر دین سمجھنا جہالت ہے 31 1
34 دو لطیفے 32 33
Flag Counter