Deobandi Books

غم تقوی اور انعام ولایت

ہم نوٹ :

28 - 34
آہ! کہاں مرتے ہو جغرافیہ بدلنے والوں پر   ؎
حسینوں  کا  جغرافیہ  میرؔ  بدلا
کہاں جاؤ گے اپنی تاریخ لے  کر
جتنے حسین دوست تھے اُن کا بڑھاپا دیکھ کر
حسن کی شان گرگئی میری نگاہِ شوق سے
اب کیوں نہیں تارے گنتے؟ جو مرنے والوں پر مرتا ہے اور اﷲ کے غضب کو خریدتا ہے،یاد رکھو! اس کے آنسو گدھے کے پیشاب سے بدتر ہیں اور دیوانِ غالب کی غزل بھی وہاں کام نہیں آئے گی   ؎
دلِ  ناداں   تجھے   ہوا   کیا   ہے
آخر  اس  درد  کی  دوا   کیا  ہے
اس درد کی دوا جوتے ہیں۔ ایک آدمی ایک لڑکی کے پیچھے لگا ہواتھا تو اس نے سینڈل اتار کر دس بیس جوتے لگائے، دوسرے دن اخبار میں آگیا کہ ’’عشق کا علاج جوتا‘‘۔ اسی لیے کہتا ہوں کہ اگر اﷲ پر مرتے تو تمہارے جوتے اُٹھائے جاتے ۔
مربّی کس کو بنانا چاہیے؟
صحبتِ  شیخ   سے   جو   بھی  محروم   ہے
بن  کے  راہ بر  بھی  وہ  شیخ  کامل   نہیں
ہمارے یہاں پاکستان میں ایک صاحب ہیں جو کسی شیخ سے بیعت نہیں ہیں، ان کا کوئی مربیّ نہیں ہے اور خود مربیّ بنے ہوئے ہیں تو جدہ سے دو آدمی میرے پاس آئے اور مجھ سے پوچھا کہ کیا ہم ان سے بیعت ہوجائیں؟ میں نے ان سے پوچھا کہ کیا ان کا کوئی مربیّ ہے؟ کہا کہ ان کا تو کوئی مربیّ نہیں ہے، اس پر میں نے کہا لَا تَاْخُذُوْہُ بَابَا مَنْ لَّا بَابَا لَہٗ اس کو بابا مت بناؤ جس کا کوئی باپ نہ ہو۔ و ہ دونوں ہنسے اور کہا آئی ایم سوری۔پھر فرمایامولانا پڑھیے! مولانا منصور کا ادب دیکھا آپ نے، درجۂ ضرورت میں میرے ساتھ بیٹھے تھے اور جب میں گفتگو کرنے لگا تو نیچے بیٹھ گئے۔ (پھر مولانا منصور صاحب نے یہ شعر پڑھا)  ؎
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقویٰ فرضِ عین ہے 7 1
3 عزت صرف ربُّ العزت کی فرماں برداری میں ہے 8 1
4 گناہ کا تقاضا برا نہیں اس پر عمل برا ہے 9 1
5 خون آرزو اور اس کی قیمت 9 1
6 چہرہ ترجمانِ دل ہوتا ہے 10 1
7 نسبت مع اللہ کا فیضان 11 1
8 غمِ ولایت کسے کہتےہیں؟ 12 1
9 نسبت مع اللہ کی لذت 12 1
10 تذکرۂ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ 13 1
11 اللہ ملتا ہے اللہ والوں سے 14 1
12 ایک غیر مخلص مرید کاواقعہ 14 1
13 نصابِ ولایت 15 1
14 مخلص مرید پر شیخ بھی فدا ہوتاہے 16 1
15 اصلی شیخ اور اُس کا شرف 16 1
16 مجاہدہ کی ایک مثال 17 1
17 غمِ اولیاء 17 1
18 غمِ تقویٰ نصیبِ دوستاں ہے 18 1
19 غمِ تقویٰ کا مقام 18 1
20 اللہ والوں کی تاریخ زندہ رہتی ہے 19 1
21 وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے 20 1
22 حسینوں پر مرنے والاقربِ خداوندی سے محروم رہتا ہے 21 1
23 حضرت والا کی حاضر جوابی 21 1
24 سماع چار شرائط سے جائز ہے 21 1
25 اہلِ دل کون ہیں؟ 23 1
26 لذاتِ دوجہاں کے لیے خالقِ دوجہاں کافی ہے 23 1
27 فلسفے کے ایک مسئلے کا حل دعوتِ طعام کی مثال سے 24 1
28 نسبت مع اللہ سے محرومی کی دلیل 27 1
29 مربّی کس کو بنانا چاہیے؟ 28 1
30 عشقِ مجازی کی ابتدا نظر بازی اورانتہا بربادی ہے 29 1
31 شرافتِ عبدیت کا تقاضا 29 1
32 دو قسم کے لوگ 30 1
33 عارفانہ اشعار کو غیر دین سمجھنا جہالت ہے 31 1
34 دو لطیفے 32 33
Flag Counter