Deobandi Books

غم تقوی اور انعام ولایت

ہم نوٹ :

20 - 34
نیک بندے جاتے ہیں تو ان کے تذکرے، ان کی سنتیں، ان کے طریقے، ان کی تاریخ زندہ رہتی ہے اورکمینے لوگ بدمعاشیاں تو کرگئے، تھوڑی دیر کے لیے حرام لذت لوٹ کر منہ کالا کرگئے مگر ان کی لعنتیں ہمیشہ قائم رہیں گی، ان کی بدمعاشیوں کے تذکرے ہوتے رہیں گے، ان کے ظلم اورلعنتیں اور ان کے بُرے طریقے جاری رہتے ہیں، جس کے ساتھ یہ بدفعلی کرتا ہے وہ اگلے سے بدفعلی کرتا ہے، قیامت کے دن معلوم ہوگا اس خبیث حرکت کا۔ اس لیے توبہ کریں ایسے لوگ اور یہ بھی کہیں کہ یااﷲ! میرے گناہوں کی معافی بھی دیجیے اور اس کے نقصاناتِ لازمہ اور متعدیہ کی تلافی بھی کیجیے، بالغ ہونے کے بعد سے ہم سے جو گناہ ہوگئے ان کی معافی بھی دیجیے اور آپ کی مخلوق کو میری ذات سے جو نقصان پہنچا کہ میں نے ان کی عادت خراب کی ان نقصانات کی بھی تلافی فرمادیجیے یعنی جذب کرکے ان کو بھی اﷲ والا بنا دیجیے، ایسا نہ ہو کہ میرے بُرے عمل کی تقلید کرتے ہوئے وہ آگے گناہ کریں تو اس کا وبال بھی ہمارے سر آئے   ؎
مجھ  کو  جینے  کا  سہارا  چاہیے
غم  تمہارا  دل   ہمارا   چاہیے
وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے
جو اﷲ سے اﷲ کو مانگتا ہے تو سمجھ لو کہ اس کو اﷲ ملنے والا ہے درخواست کی توفیق بھی وہی دیتا ہے ؎
ان ہی  کو   وہ   ملتے   ہیں  جن  کو  طلب  ہے
وہی  ڈھونڈتے   ہیں  جو    ہیں  پانے   والے
اور جگرکے استاد اصغر گونڈوی کا شعر ہے   ؎
میں سمجھتا  تھا  مجھے  ان  کی  طلب  ہے  اصغرؔ
کیا  خبر تھی  وہی  لے  لیں گے سراپا  مجھ کو
درخواست کی توفیق ان کو دیتا ہے جن کو دینا ہوتا ہے۔ جس بچے کو لڈو دینا ہوتا ہے تو اباکہتا ہے کہ بیٹا مجھ سے لڈو مانگو تو جس کو اﷲ اپنا بنانا چاہتا ہے اوراپنی محبت کا غم اور نسبتِ ولایت دینا چاہتا ہے اسی کو  درخواست بھی سکھاتا ہے۔
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقویٰ فرضِ عین ہے 7 1
3 عزت صرف ربُّ العزت کی فرماں برداری میں ہے 8 1
4 گناہ کا تقاضا برا نہیں اس پر عمل برا ہے 9 1
5 خون آرزو اور اس کی قیمت 9 1
6 چہرہ ترجمانِ دل ہوتا ہے 10 1
7 نسبت مع اللہ کا فیضان 11 1
8 غمِ ولایت کسے کہتےہیں؟ 12 1
9 نسبت مع اللہ کی لذت 12 1
10 تذکرۂ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ 13 1
11 اللہ ملتا ہے اللہ والوں سے 14 1
12 ایک غیر مخلص مرید کاواقعہ 14 1
13 نصابِ ولایت 15 1
14 مخلص مرید پر شیخ بھی فدا ہوتاہے 16 1
15 اصلی شیخ اور اُس کا شرف 16 1
16 مجاہدہ کی ایک مثال 17 1
17 غمِ اولیاء 17 1
18 غمِ تقویٰ نصیبِ دوستاں ہے 18 1
19 غمِ تقویٰ کا مقام 18 1
20 اللہ والوں کی تاریخ زندہ رہتی ہے 19 1
21 وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے 20 1
22 حسینوں پر مرنے والاقربِ خداوندی سے محروم رہتا ہے 21 1
23 حضرت والا کی حاضر جوابی 21 1
24 سماع چار شرائط سے جائز ہے 21 1
25 اہلِ دل کون ہیں؟ 23 1
26 لذاتِ دوجہاں کے لیے خالقِ دوجہاں کافی ہے 23 1
27 فلسفے کے ایک مسئلے کا حل دعوتِ طعام کی مثال سے 24 1
28 نسبت مع اللہ سے محرومی کی دلیل 27 1
29 مربّی کس کو بنانا چاہیے؟ 28 1
30 عشقِ مجازی کی ابتدا نظر بازی اورانتہا بربادی ہے 29 1
31 شرافتِ عبدیت کا تقاضا 29 1
32 دو قسم کے لوگ 30 1
33 عارفانہ اشعار کو غیر دین سمجھنا جہالت ہے 31 1
34 دو لطیفے 32 33
Flag Counter