Deobandi Books

غم تقوی اور انعام ولایت

ہم نوٹ :

18 - 34
رہے اور میرے کسی عمل سے اﷲ تعالیٰ ناخوش نہ ہو۔ علامہ سید سلیمان ندوی رحمۃ اﷲ علیہ جن کے صاحب زادے مولانا سلمان یہاں تشریف فرما ہیں، فرماتے تھے      ؎
ترے  غم  کی  جو  مجھ  کو  دولت  ملے
غمِ   دو   جہاں    سے    فراغت   ملے
اگر اﷲ تعالیٰ کے غم کا ایک ذرّہ نصیب ہوجائے تو دونوں جہاں کے غم سے ہم کو نجات مل جائے۔ اﷲ کا غم جس کو ملا اس کو نہ دنیا کا غم ہے نہ آخرت کا غم ہے۔ 
حکیم الامت مجدد الملت مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ حضرت موسیٰ علیہ السلام نے جب لاٹھی پھینکی تو وہ اژدھا بن کر جادوگروں کے سانپ اور بچھوؤں کو نگل گئی۔ تو اﷲ تعالیٰ نے اپنی محبت کے غم میں یہی تاثیر رکھی ہے کہ جس کو خدا کا غم ملتا ہے وہ دونوں جہاں کے غم کو نگل جاتاہے، یہ غم عصائے موسوی سے کم نہیں ہے، عصائے موسوی سے اعلیٰ مقام کی چیز ہے، یہ اﷲ کی محبت کا غم ہے، یہ معمولی بات نہیں ہے۔
غمِ تقویٰ نصیبِ دوستاں ہے
میں یہی کہتا ہوں کہ بس اﷲ کی محبت کا غم مل جائے، ایک ذرّہ اﷲ کی محبت کا غم یہی ہے کہ مالک کو ناخوش کرکے حرام خوشیاں اپنے دل میں نہ آنے دو اور ہر وقت خدا پر فدارہو اور اس غم کی یہ حقیقت ہے کہ اگر سارے عالم کی خوشیاں اس غم کو استقبالیہ اور گارڈ آف آنر پیش کریں تو واﷲ! کہتاہوں کہ اﷲ کی محبت کے ایک ذرّۂ غم کا حق ادا نہیں ہوسکتا ، یہ نصیبِ دشمناں نہیں ہے، یہ نصیبِ دوستاں ہے، اﷲ اپنے دوستوں کو یہ غم دیتا ہے، اور نافرمانی کی حرام لذتیں یہ نصیبِ دشمناں ہے، نصیبِ فاسقاں ہے، نصیبِ عاصیاں ہے۔
غمِ تقویٰ کا مقام
اﷲ کے راستے کے ایک ذرّہ غم کا تو یہ مقام ہے اور اگر اﷲ کے راستے کا ایک کانٹا چبھ جائے، دل کو دُکھ پہنچ جائے، زخم ِحسرت لگ جائے کہ آہ! کیسی شکلیں تھیں کاش کہ دیکھتے مگر میرے مولیٰ آپ نے منع کردیا، ہم اپنے دل کو آپ پر فدا کرتے ہیں ، قلب کو بھی اور جذبات
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 تقویٰ فرضِ عین ہے 7 1
3 عزت صرف ربُّ العزت کی فرماں برداری میں ہے 8 1
4 گناہ کا تقاضا برا نہیں اس پر عمل برا ہے 9 1
5 خون آرزو اور اس کی قیمت 9 1
6 چہرہ ترجمانِ دل ہوتا ہے 10 1
7 نسبت مع اللہ کا فیضان 11 1
8 غمِ ولایت کسے کہتےہیں؟ 12 1
9 نسبت مع اللہ کی لذت 12 1
10 تذکرۂ حضرت پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ 13 1
11 اللہ ملتا ہے اللہ والوں سے 14 1
12 ایک غیر مخلص مرید کاواقعہ 14 1
13 نصابِ ولایت 15 1
14 مخلص مرید پر شیخ بھی فدا ہوتاہے 16 1
15 اصلی شیخ اور اُس کا شرف 16 1
16 مجاہدہ کی ایک مثال 17 1
17 غمِ اولیاء 17 1
18 غمِ تقویٰ نصیبِ دوستاں ہے 18 1
19 غمِ تقویٰ کا مقام 18 1
20 اللہ والوں کی تاریخ زندہ رہتی ہے 19 1
21 وہی ڈھونڈتے ہیں جو ہیں پانے والے 20 1
22 حسینوں پر مرنے والاقربِ خداوندی سے محروم رہتا ہے 21 1
23 حضرت والا کی حاضر جوابی 21 1
24 سماع چار شرائط سے جائز ہے 21 1
25 اہلِ دل کون ہیں؟ 23 1
26 لذاتِ دوجہاں کے لیے خالقِ دوجہاں کافی ہے 23 1
27 فلسفے کے ایک مسئلے کا حل دعوتِ طعام کی مثال سے 24 1
28 نسبت مع اللہ سے محرومی کی دلیل 27 1
29 مربّی کس کو بنانا چاہیے؟ 28 1
30 عشقِ مجازی کی ابتدا نظر بازی اورانتہا بربادی ہے 29 1
31 شرافتِ عبدیت کا تقاضا 29 1
32 دو قسم کے لوگ 30 1
33 عارفانہ اشعار کو غیر دین سمجھنا جہالت ہے 31 1
34 دو لطیفے 32 33
Flag Counter