Deobandi Books

اہل محبت کی شان

ہم نوٹ :

22 - 42
کہ معلوم نہیں میری نماز قبول ہے یا نہیں؟ فرمایا کہ تم کسی بادشاہ کے دربار میں جاؤ اور اسے تمہارا آنا پسند نہ ہو تووہ بادشاہ تم کو دوبارہ  اپنے دربار میں گھسنے دے گا؟ لہٰذا جب اللہ فجر کے بعد ظہر پڑھوادے تو سمجھ لو فجر قبول ہو گئی اور عصر کے بعد مغرب پڑھوا دے تو سمجھ لو کہ عصر قبول ہوگئی ورنہ اﷲ اپنے گھر میں داخل بھی نہ ہونے دیتا۔ سبحان اﷲ! یہ حاجی امداد اﷲ مہاجر مکی رحمۃ اﷲ علیہ کا جواب ہے ۔
مولانا جلال الدین رومی رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ سنقر ایک غلام تھا اور نمازی تھا اور اس کا مالک بے نمازی تھا، مالک نے سبزی خرید کر اس کے سر پر رکھی، وہ اذان سن کر مسجد چلا گیا، اب مالک صاحب مسجد کے باہر انتظار کررہے ہیں، سب نمازی آگئے مگر اس نے دیر لگا دی، اس کو مناجات میں، دعا میں مزہ آگیا وہ بھول ہی گیا کہ میں کیا ہوں اور کہاں ہوں     ؎
اب نہ کہیں نگاہ ہے اب نہ کوئی نگاہ میں
محو کھڑا ہوا ہوں میں حسن کی بارگاہ میں
اب مالک صاحب کہتے ہیں ارے سنقر! سارے نمازی تو آگئے تو کیوں نہیں آرہا ہے؟ اس نے کہا مجھ کو آنے نہیں دے رہے ہیں۔ مالک نے کہا کہ تنخواہ تو میں دیتا ہوں ،تجھ کو کون باہر نہیں آنے دے رہا ہے۔ کہا کہ جو تجھ کو اندر نہیں آنے دے رہا ہے وہ مجھ کو باہر نہیں آنے دے رہا ہے۔
دوستو! اس روئے زمین پر کوّا گُو کھاتا ہے اور ہنس موتی چگتا ہے، اسی روئے زمین پرکچھ لوگ گندے گندے کام کررہے ہیں اور اسی روئے زمین پر کچھ لوگ مناجات اور اﷲ کی یاد میں مشغول ہیں، یہ شاہراہ ہے، اس پر بادشاہ بھی چل رہا ہے، کتا بھی چل رہا ہے، چمار بھی چل رہا ہے، وزیر اعظم بھی چل رہا ہے، یہ دنیا عجیب جگہ ہے، جیسے ریل میں مجرم بھی جارہا ہے اور بادشاہ بھی جارہا ہے۔ آپ دیکھتے نہیں ہیں کہ کبھی ریل کے ڈبے میں ہتھکڑی لگا ہوا مجرم بھی جارہا ہے جبکہ اسی ریل میں شریف لوگ بھی ہیں۔
مشاہدہ         بقدرِ مجاہدہ
 اس روئے زمین پر جس کو اﷲ اپنا نام لینے کی اور گناہ سے بچنے کے مجاہدے کی  توفیق دے دے تو سمجھ لو کہ اﷲ اس کو اپنا بنا رہا ہے۔آہ! خواجہ صاحب رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے ہیں کہ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دشمنانِ خدا سے محبت رکھنے کا وبال 7 1
3 حواسِ خمسہ اور تقویٰ کا شیشہ 9 1
4 توبہ کے آنسوؤں کی قیمت 10 1
5 سمندر کے پانی کے نمکین ہونے کی حکمت 11 1
6 اﷲ تعالیٰ کے وجود کی عظیم الشان دلیل 12 1
7 آنسوؤں کے نمکین ہونے کی حکمت 12 1
8 مسیلمہ کذّاب کا خط حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام 13 1
9 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا نامۂ مبارک مسیلمہ کذّاب کے نام 14 1
10 مسیلمہ کذّاب کو حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں قتل کرانے کی عجیب وجہ 14 1
11 اہل اﷲ سے بے ادبی کا نتیجہ 15 1
12 غیبت کی حرمت میں حق تعالیٰ کی شانِ محبت کا ظہور ہے 16 1
13 قرآنِ پاک سے دلیل کہ اہلِ محبت مرتد نہیں ہوسکتے 16 1
14 خطا پر اہلِ محبت کی ندامت اور گریہ و زاری کی شان 17 1
15 اﷲوالوں سے اﷲ کو مانگیے 18 1
16 آیتِ مبارکہ میں یُحِبُّوۡنَہٗ پر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کی وجہ 19 1
17 اہلِ محبت کے بعض واقعات 20 1
19 مشاہدہ بقدرِ مجاہدہ 22 1
20 اہل اﷲ سے بے تعلقی کا انجام اوراہل اﷲ سے وابستگی کا انعام 24 1
21 گناہ کو چھوڑو اﷲ کو نہ چھوڑو 26 1
22 ایک بزرگ کی اﷲ تعالیٰ سے محبت کا واقعہ 27 1
23 اﷲ کی محبت حاصل کرنے کے تین طریقے 28 1
24 پہلا طریقہ… ذکر اﷲ کا اہتمام 28 23
25 دوسرا طریقہ…اﷲ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا 29 23
26 تیسرا طریقہ …اہلِ محبت کی صحبت 29 23
27 جعلی درویشوں اور اصلی اہلِ محبت کی پہچان ایک تمثیل سے 30 1
28 مولانا رومی کی فنائیت 32 1
29 اکابر علماء کی اہل اﷲ سے استفادہ کی مثالیں 32 1
30 اہل اﷲ سے استغناء کی سزا 33 1
31 موت سے پہلے آخرت کی تیاری کر لیں 34 1
32 غافل دلوں کے لیے موت کا مراقبہ اکسیر ہے 34 1
Flag Counter