Deobandi Books

اہل محبت کی شان

ہم نوٹ :

12 - 42
ایم اے اور نجانے کیا کیا ڈگریاں لی ہوئی تھیں لیکن جب اﷲ نے اسکرو ڈھیلا کردیا تو وہ گٹر کا پانی پی رہا تھا، اس کا دماغ خراب ہوگیا تھا۔ ایک خاتون نے میرے یہاں فون کیا کہ میری ایک بیٹی ہے جو ایم بی بی ایس ڈاکٹر ہے لیکن دماغ صحیح نہیں ہے، کوئی نفسیاتی بیماری پیدا ہوگئی ہے، نہ نماز نہ روزہ ہر وقت سگریٹ پیتی رہتی ہے۔ 
اﷲ تعالیٰ کے وجود کی عظیم الشان دلیل
علامہ آلوسی فرماتے ہیں کہ اﷲ تعالیٰ کے وجود کی ایک دلیل یہ بھی ہے کہ جہاں دریا سمندر میں گرتا ہے وہ جگہ اوپر نیچے نہیں ہوتی بالکل برابر کی سطح ہوتی ہے لیکن جہاں دریا سمندر سے ملتا ہے وہاں ایک دھاگہ سا محسوس ہوتا ہے جس کے اُس طرف کا پانی کڑوا اور اِدھر کا پانی میٹھا ہوتا ہے حالاں کہ پانی کی شان یہ ہے کہ اس کے اجزا میں انضمام کی صفت ہوتی ہے، فَاِنَّ أَجْزَاءَ الْمَاءِ مُنْضِمَامٌ پانی کے اجزا میں شانِ انضمام ہے،ضم ہوجانے کی شان ہے6؎  لیکن سبحان اﷲ! اﷲ تعالیٰ کی شان یہ ہے:
مَرَجَ  الۡبَحۡرَیۡنِ یَلۡتَقِیٰنِ بَیۡنَہُمَا بَرۡزَخٌ  لَّا  یَبۡغِیٰنِ7؎ 
ترجمہ: اسی نے دو دریاؤں کو ملایا کہ باہم ملے ہوئے ہیں،ان دونوں کے درمیان میں ایک حجاب ہے کہ دونوں بڑھ نہیں سکتے۔
میں نے الٰہ آباد میں گنگا اور جمنا کو ملتے ہوئے دیکھا ہے، جمنا کا پانی ہرا اور گنگا کا پانی سفید ہے، اب جہاں دونوں ملتے ہیں وہاں ایک دھاگہ سا محسوس ہوتا ہے، نہ ہرا پانی آگے بڑھتا ہے نہ سفید پانی اُس میں گھستا ہے، خدا کی کیا قدرت ہے!
آنسوؤں کے نمکین ہونے کی حکمت
علامہ آلوسی رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ ہمارے آنسوؤں کو بھی اﷲ نے نمکین بنایا ہے، ان آنسوؤں کو ذرا چکھ کے دیکھو۔ اگر کبھی نماز میں آنسو نکل آئیں اور منہ میں جانے 
_____________________________________________
6؎    روح المعانی:109/27،الرحمٰن(19-20)،داراحیاءالتراث،بیروتالرحمن : 19 ۔20
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دشمنانِ خدا سے محبت رکھنے کا وبال 7 1
3 حواسِ خمسہ اور تقویٰ کا شیشہ 9 1
4 توبہ کے آنسوؤں کی قیمت 10 1
5 سمندر کے پانی کے نمکین ہونے کی حکمت 11 1
6 اﷲ تعالیٰ کے وجود کی عظیم الشان دلیل 12 1
7 آنسوؤں کے نمکین ہونے کی حکمت 12 1
8 مسیلمہ کذّاب کا خط حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام 13 1
9 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا نامۂ مبارک مسیلمہ کذّاب کے نام 14 1
10 مسیلمہ کذّاب کو حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں قتل کرانے کی عجیب وجہ 14 1
11 اہل اﷲ سے بے ادبی کا نتیجہ 15 1
12 غیبت کی حرمت میں حق تعالیٰ کی شانِ محبت کا ظہور ہے 16 1
13 قرآنِ پاک سے دلیل کہ اہلِ محبت مرتد نہیں ہوسکتے 16 1
14 خطا پر اہلِ محبت کی ندامت اور گریہ و زاری کی شان 17 1
15 اﷲوالوں سے اﷲ کو مانگیے 18 1
16 آیتِ مبارکہ میں یُحِبُّوۡنَہٗ پر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کی وجہ 19 1
17 اہلِ محبت کے بعض واقعات 20 1
19 مشاہدہ بقدرِ مجاہدہ 22 1
20 اہل اﷲ سے بے تعلقی کا انجام اوراہل اﷲ سے وابستگی کا انعام 24 1
21 گناہ کو چھوڑو اﷲ کو نہ چھوڑو 26 1
22 ایک بزرگ کی اﷲ تعالیٰ سے محبت کا واقعہ 27 1
23 اﷲ کی محبت حاصل کرنے کے تین طریقے 28 1
24 پہلا طریقہ… ذکر اﷲ کا اہتمام 28 23
25 دوسرا طریقہ…اﷲ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا 29 23
26 تیسرا طریقہ …اہلِ محبت کی صحبت 29 23
27 جعلی درویشوں اور اصلی اہلِ محبت کی پہچان ایک تمثیل سے 30 1
28 مولانا رومی کی فنائیت 32 1
29 اکابر علماء کی اہل اﷲ سے استفادہ کی مثالیں 32 1
30 اہل اﷲ سے استغناء کی سزا 33 1
31 موت سے پہلے آخرت کی تیاری کر لیں 34 1
32 غافل دلوں کے لیے موت کا مراقبہ اکسیر ہے 34 1
Flag Counter