Deobandi Books

اہل محبت کی شان

ہم نوٹ :

29 - 42
مولانا یا حضرت نہیں کہا، بھئی بابا کو القاب لگانے کی کیا ضرورت ہے۔ تو فرمایا کہ اپنے ہاتھ کو ملو، مولانا تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے ہاتھ کو رگڑا گرمی پیدا ہوئی، عرض کیا کہ حضرت ہاتھ گرم ہوگئے، فرمایا ابھی اور رگڑو، ہاتھ اور گرم ہوگئے، پھر فرمایا کہ اور رگڑو، اور رگڑ کے کہا کہ حضرت! اب تو ہتھیلی آگ ہوگئی ہے، ہتھیلی میں آگ لگ رہی ہے، اب برداشت نہیں ہے، فرمایا کہ ایسے ہی جب اﷲاﷲکہتے رہو گے تو یہ رگڑ دل پر لگتی ہے اور ان شاء اللہ اسی سے دل میں اﷲ کی محبت کی آگ لگ جائے گی۔
دوسرا طریقہ…اﷲ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا
اب طریقہ نمبر دو سن لیجیے کہ اﷲ کے انعامات کو سوچئے کہ اﷲ نے ہمیں انسان بنایا، مسلمان بنایا، اندھا، لنگڑا، لولا نہیں پیدا کیا، جن کے گردے خراب ہیں ہسپتالوں میں جاکر ان سے پوچھو کہ چار چار لاکھ روپے خرچ ہوگئے، شکر کرو کہ اﷲ نے سلامتی دی، ان کے احسانات سوچو کہ زندگی دی، مکان دیا، بیوی بچے دیے کیا کیا نعمتیں دیں اور سب سے بڑی نعمت نیک بندوں کی صحبت نصیب فرمائی۔
دیکھیے علامہ آلوسی تفسیر روح المعانی میں رَبَّنَاۤ  اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً  کی تفسیر میں لکھتے ہیں کہ دنیا کی حَسَنَۃً میں اﷲ والوں کی صحبت بھی آگئی،17؎  جس کو نیک بندوں کی صحبت حاصل نہیں وہ کتنا ہی تہجد گزار ہوجائے  رَبَّنَاۤ  اٰتِنَا فِی الدُّنۡیَا حَسَنَۃً میں اس کا شمار نہیں ہوسکتا۔ تو ذکر اﷲ کا التزام اور اﷲ تعالیٰ کا نام لینا ایک نمبر ہوگیا اور اﷲ تعالیٰ کے انعامات سوچنا دو نمبر ہوگئے۔
 تیسرا طریقہ …اہلِ محبت کی صحبت
نمبر تین غضب کا نمبر ہے، اگر وہ نہیں ہے تو دونوں نمبر گڑ بڑ ہیں ،اور وہ ہے اہلِ محبت کی صحبت میں آنا جانا رکھے۔ جن لوگوں نے اہلِ محبت کی صحبتیں اٹھائیں وہ بھی اہلِ محبت ہو گئے، ان کو بھی اﷲ کی محبت حاصل ہوگئی۔
_____________________________________________
17؎   روح المعانی:91/2 ،البقرۃ (201) ،داراحیاء التراث، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دشمنانِ خدا سے محبت رکھنے کا وبال 7 1
3 حواسِ خمسہ اور تقویٰ کا شیشہ 9 1
4 توبہ کے آنسوؤں کی قیمت 10 1
5 سمندر کے پانی کے نمکین ہونے کی حکمت 11 1
6 اﷲ تعالیٰ کے وجود کی عظیم الشان دلیل 12 1
7 آنسوؤں کے نمکین ہونے کی حکمت 12 1
8 مسیلمہ کذّاب کا خط حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام 13 1
9 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا نامۂ مبارک مسیلمہ کذّاب کے نام 14 1
10 مسیلمہ کذّاب کو حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں قتل کرانے کی عجیب وجہ 14 1
11 اہل اﷲ سے بے ادبی کا نتیجہ 15 1
12 غیبت کی حرمت میں حق تعالیٰ کی شانِ محبت کا ظہور ہے 16 1
13 قرآنِ پاک سے دلیل کہ اہلِ محبت مرتد نہیں ہوسکتے 16 1
14 خطا پر اہلِ محبت کی ندامت اور گریہ و زاری کی شان 17 1
15 اﷲوالوں سے اﷲ کو مانگیے 18 1
16 آیتِ مبارکہ میں یُحِبُّوۡنَہٗ پر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کی وجہ 19 1
17 اہلِ محبت کے بعض واقعات 20 1
19 مشاہدہ بقدرِ مجاہدہ 22 1
20 اہل اﷲ سے بے تعلقی کا انجام اوراہل اﷲ سے وابستگی کا انعام 24 1
21 گناہ کو چھوڑو اﷲ کو نہ چھوڑو 26 1
22 ایک بزرگ کی اﷲ تعالیٰ سے محبت کا واقعہ 27 1
23 اﷲ کی محبت حاصل کرنے کے تین طریقے 28 1
24 پہلا طریقہ… ذکر اﷲ کا اہتمام 28 23
25 دوسرا طریقہ…اﷲ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا 29 23
26 تیسرا طریقہ …اہلِ محبت کی صحبت 29 23
27 جعلی درویشوں اور اصلی اہلِ محبت کی پہچان ایک تمثیل سے 30 1
28 مولانا رومی کی فنائیت 32 1
29 اکابر علماء کی اہل اﷲ سے استفادہ کی مثالیں 32 1
30 اہل اﷲ سے استغناء کی سزا 33 1
31 موت سے پہلے آخرت کی تیاری کر لیں 34 1
32 غافل دلوں کے لیے موت کا مراقبہ اکسیر ہے 34 1
Flag Counter