Deobandi Books

اہل محبت کی شان

ہم نوٹ :

18 - 42
دیتا۔ایک مرتبہ شاہ عبدا لغنی صاحب رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا کہ جونپور میں ایک مشاعرہ تھا جس کا مصرع طرح یہ تھا     ؎
کوئی  نہیں  جو  یار  کی  لادے  خبر  مجھے
ہر شاعر نے اس پر اپنا اپنا مصرع پیش کیا مگر آہ! ایک بالکل نوجوان بچے نے ایسا غضب کا مصرع لگایا کہ اس کو نظر لگ گئی اور تین دن کے بعد اس کا انتقال ہوگیا۔ اب وہ مصرع بھی سن لیجیے، اُس نے کہا کہ     ؎
کوئی  نہیں  جو  یار  کی  لادے  خبر  مجھے
اے سیلِ اشک  تو  ہی بہا دے  اُدھر مجھے
خواجہ صاحب رحمۃ اللہ علیہ نے فرمایا کہ ہمارے بابا حضرت آدم علیہ السلام سے جو چوک ہوگئی تھی کہ انہوں نے گیہوں کھالیا تھا تو اس کی معافی میں رو رو کر اللہ سے معافی بھی حاصل کرلی     اور خلافت اور نبوت بھی حاصل کرلی، رونے سے اپنی بندگی پر تاجِ نبوت حاصل کرلیاتھا توبابا کی میراث یہی رونا اور آہ و زاری کرنا ہے، جیسے رونے سے بابا کا کام بنا بچوں کا کام بھی ایسے ہی بنے گا لہٰذا یادرکھو کہ یہی رونا اور آہ و زاری کرنا ہماری مغفرت کا بڑا سامان ہے۔ اللہ کی یاد میں رونے کو خواجہ صاحب فرماتے ہیں  ؎
جب  فلک  نے  مجھ  کو  محرومِ  گلستاں کردیا
اشک ہائے  خوں نے مجھ  کو گل بداماں کردیا
یعنی تقدیرِ الٰہی سے جب ہم جنت سے نیچے اُتار دیے گئے تو خون کے آنسو رونے سے، ندامت، استغفار و توبہ کرنے سے جنت ہمارے دامن میں آگئی۔ ارے جب اﷲ مل گیا تو جنت تو مخلوق ہے۔ بھئی! جس کو اﷲ مل گیا تو جنت کا درجہ زیادہ ہے یا اﷲ کا؟ اﷲ والے اﷲ کو اسی دنیا میں پاجاتے ہیں مگر یہاں ایک بات سن لیجیے کہ یہاں اللہ کیسے ملتا ہے؟
اﷲوالوں سے اﷲ کو مانگیے
حضرت مولانا شاہ عبد الغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ فرماتے تھے کہ اگر مٹھائی والے سے کوئی جا کر کہے کہ مجھے دو گز کپڑا دے دو تو وہ کہتا ہے کہ کیا دماغ خراب ہے؟ دماغ کے ڈاکٹر 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دشمنانِ خدا سے محبت رکھنے کا وبال 7 1
3 حواسِ خمسہ اور تقویٰ کا شیشہ 9 1
4 توبہ کے آنسوؤں کی قیمت 10 1
5 سمندر کے پانی کے نمکین ہونے کی حکمت 11 1
6 اﷲ تعالیٰ کے وجود کی عظیم الشان دلیل 12 1
7 آنسوؤں کے نمکین ہونے کی حکمت 12 1
8 مسیلمہ کذّاب کا خط حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام 13 1
9 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا نامۂ مبارک مسیلمہ کذّاب کے نام 14 1
10 مسیلمہ کذّاب کو حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں قتل کرانے کی عجیب وجہ 14 1
11 اہل اﷲ سے بے ادبی کا نتیجہ 15 1
12 غیبت کی حرمت میں حق تعالیٰ کی شانِ محبت کا ظہور ہے 16 1
13 قرآنِ پاک سے دلیل کہ اہلِ محبت مرتد نہیں ہوسکتے 16 1
14 خطا پر اہلِ محبت کی ندامت اور گریہ و زاری کی شان 17 1
15 اﷲوالوں سے اﷲ کو مانگیے 18 1
16 آیتِ مبارکہ میں یُحِبُّوۡنَہٗ پر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کی وجہ 19 1
17 اہلِ محبت کے بعض واقعات 20 1
19 مشاہدہ بقدرِ مجاہدہ 22 1
20 اہل اﷲ سے بے تعلقی کا انجام اوراہل اﷲ سے وابستگی کا انعام 24 1
21 گناہ کو چھوڑو اﷲ کو نہ چھوڑو 26 1
22 ایک بزرگ کی اﷲ تعالیٰ سے محبت کا واقعہ 27 1
23 اﷲ کی محبت حاصل کرنے کے تین طریقے 28 1
24 پہلا طریقہ… ذکر اﷲ کا اہتمام 28 23
25 دوسرا طریقہ…اﷲ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا 29 23
26 تیسرا طریقہ …اہلِ محبت کی صحبت 29 23
27 جعلی درویشوں اور اصلی اہلِ محبت کی پہچان ایک تمثیل سے 30 1
28 مولانا رومی کی فنائیت 32 1
29 اکابر علماء کی اہل اﷲ سے استفادہ کی مثالیں 32 1
30 اہل اﷲ سے استغناء کی سزا 33 1
31 موت سے پہلے آخرت کی تیاری کر لیں 34 1
32 غافل دلوں کے لیے موت کا مراقبہ اکسیر ہے 34 1
Flag Counter