Deobandi Books

اہل محبت کی شان

ہم نوٹ :

11 - 42
یہاں یہ آنسو شہیدوں کے خون کے برابر وزن کیے جاتے ہیں۔ مولانا جلال الدین رومی   رحمۃ اﷲ علیہ نے فرمایا  ؎
کہ   برابر   می   کند   شاہِ    مجید
اشک  را  در  وزن  با  خونِ شہید
وہ شاہِ مجید وہ عظمت والا اﷲ ہمارے گناہوں سے توبہ کے آنسو کو خونِ شہید کے برابر وزن  کرتا ہے۔ سبحان اﷲ! کیوں کہ یہ آنسو پانی نہیں ہے جگر کا خون ہے، اگر پانی ہوتا تو نمکین کیوں ہوتا۔ 
سمندر کے پانی کے نمکین ہونے کی حکمت
علامہ آلوسی فرماتے ہیں کہ اﷲ نے سمندر کا پانی نمکین کیوں بنایا ہے؟ تو فرماتے ہیں کہ چوں کہ سمندر جامدہے، لہٰذا اس کا رُکا ہوا سارا پانی سڑ جاتا اور اتنی بدبو آتی کہ سمندروں کے کنارے جتنے ساحلی شہر ہیں ان کی آبادی کا رہنا دشوار ہوجاتا اور سب مرجاتے۔ اور سمندر بھی تو کب سے موجود ہے؟ تو بابا آدم علیہ السلام سے لے کر آج تک اس کی بدبو اور تعفن کا اور اس کے انفیکشن کا کیا عالم ہوجاتا۔
دیکھو! ایک مثال سے مولویوں کو سمجھانا آسان ہے کہ جب ان سے کوئی کھال خریدنے نہیں آتا تو وہ اسے نمک لگا کر رکھ دیتے ہیں تاکہ کھال خراب نہ ہو، اور  یہ مکھن بیچنے والے بھی مکھن میں نمک ڈال دیتے ہیں، جس مکھن کو دور بھیجنا ہوتا ہے اس میں نمک ملادیتے ہیں تو نمک سے محافظت ہوجاتی ہے، تو اﷲ تعالیٰ کا کرم ہے کہ سمندر میں اتنا نمک ملا کر اس کو سڑنے سے بچالیا ورنہ ساری دنیا کے سائنس دان مل کر سمندر میں اتنا نمک نہیں ڈال سکتے تھے بلکہ یہ تو خود خدا کے پیدا کیے ہوئے نمک سے خوشہ چینی کرتے ہیں، اﷲ میاں کے نمک کے خزانے سے نمک حاصل کرتے ہیں اور اﷲ تعالیٰ ہی ان کو نمک نکالنے کے لیے عقل دیتا ہے لیکن جب ان کی عقل کے اسکرو ڈھیلے کردیتا ہے تو وہی ایم ایس سی، ڈبل ایم اے امریکا کی ڈگری لائے ہوئے گٹر کا پانی پیتے ہیں۔ میرے ایک دوست کا بتایا ہوا چشم دید واقعہ ہے کہ ناظم آباد نمبر چار میں ایک صاحب کے پاس امریکا کی ڈگریاں تھیں، انہوں نے ایم ایس سی اور ڈبل 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 دشمنانِ خدا سے محبت رکھنے کا وبال 7 1
3 حواسِ خمسہ اور تقویٰ کا شیشہ 9 1
4 توبہ کے آنسوؤں کی قیمت 10 1
5 سمندر کے پانی کے نمکین ہونے کی حکمت 11 1
6 اﷲ تعالیٰ کے وجود کی عظیم الشان دلیل 12 1
7 آنسوؤں کے نمکین ہونے کی حکمت 12 1
8 مسیلمہ کذّاب کا خط حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کے نام 13 1
9 حضور صلی اﷲ علیہ وسلم کا نامۂ مبارک مسیلمہ کذّاب کے نام 14 1
10 مسیلمہ کذّاب کو حضرت وحشی رضی اللہ عنہ کے ہاتھوں قتل کرانے کی عجیب وجہ 14 1
11 اہل اﷲ سے بے ادبی کا نتیجہ 15 1
12 غیبت کی حرمت میں حق تعالیٰ کی شانِ محبت کا ظہور ہے 16 1
13 قرآنِ پاک سے دلیل کہ اہلِ محبت مرتد نہیں ہوسکتے 16 1
14 خطا پر اہلِ محبت کی ندامت اور گریہ و زاری کی شان 17 1
15 اﷲوالوں سے اﷲ کو مانگیے 18 1
16 آیتِ مبارکہ میں یُحِبُّوۡنَہٗ پر یُحِبُّہُمۡ کی تقدیم کی وجہ 19 1
17 اہلِ محبت کے بعض واقعات 20 1
19 مشاہدہ بقدرِ مجاہدہ 22 1
20 اہل اﷲ سے بے تعلقی کا انجام اوراہل اﷲ سے وابستگی کا انعام 24 1
21 گناہ کو چھوڑو اﷲ کو نہ چھوڑو 26 1
22 ایک بزرگ کی اﷲ تعالیٰ سے محبت کا واقعہ 27 1
23 اﷲ کی محبت حاصل کرنے کے تین طریقے 28 1
24 پہلا طریقہ… ذکر اﷲ کا اہتمام 28 23
25 دوسرا طریقہ…اﷲ تعالیٰ کے انعامات کو یاد کرنا 29 23
26 تیسرا طریقہ …اہلِ محبت کی صحبت 29 23
27 جعلی درویشوں اور اصلی اہلِ محبت کی پہچان ایک تمثیل سے 30 1
28 مولانا رومی کی فنائیت 32 1
29 اکابر علماء کی اہل اﷲ سے استفادہ کی مثالیں 32 1
30 اہل اﷲ سے استغناء کی سزا 33 1
31 موت سے پہلے آخرت کی تیاری کر لیں 34 1
32 غافل دلوں کے لیے موت کا مراقبہ اکسیر ہے 34 1
Flag Counter