تحفہ ماہ رمضان |
ہم نوٹ : |
|
وہ دل مبارک ہے جو خدا کی یاد میں تڑپ رہا ہے، بُھن رہا ہے، جل رہا ہے ۔تو ایسے ہی دوستو! یہ کوشش کرو کہ ایک لمحہ بھی اللہ کو ناراض نہ کرو۔ بہت مہنگا سودا ہے۔ بڑی طاقت کو ناراض کرکے چھوٹی طاقتوں کو خوش کرنا یہ عقل ہے یا بے عقلی ہے؟ اور اللہ سے بڑھ کر کس کی طاقت ہے۔ بس اللہ کو ناراض کرکے نفس کو خوش کرنا، معاشرے کو خوش کرنا، شیطان کو خوش کرنا اس سے بڑی حماقت کوئی اور نہیں، اور اللہ کو خوش کرنے میں آپ کا دل بھی خوش ہوگا۔ ارادہ کرکے دیکھو، ان شاء اللہ! اللہ تعالیٰ کی مدد بھی آجائے گی۔ روزہ داروں کی دُعاؤں پر حاملین عرش کی آمین جس دن رمضان کا چاند نظر آئے گا اُس دن سے روزہ داروں کی دُعاؤں پر عرش اُٹھانے والے فرشتوں کی آمین لگ جائے گی۔ اللہ تعالیٰ کا حکم ہوگا کہ اے میرے عرشِ اعظم کے اُٹھانے والے فرشتو! تم میری حمد و ثناء چھوڑ دو، میری تسبیحات چھوڑ دو، سبحان اللہ، الحمدللہ، اللہ اکبر مت پڑھو، بس میرے روزہ داربندوں کی دُعاؤں پر آمین کہتے رہو۔ پورے رمضان آپ کو عرش اُٹھانے والے فرشتوں کی آمین ملے گی، اس لیے خوب دعا مانگنا میری صحت اور عمر میں برکت کی بھی اور توانائی کی بھی۔ اللہ تعالیٰ عمل کی توفیق بخشے اور قبول فرمائے، آمین۔ وَاٰخِرُ دَعْوَانَا اَنِ الْحَمْدُ لِلہِ رَبِّ الْعَالَمِیْنَ وَصَلَّی اللہُ تَعَالٰی عَلٰی خَیْرِ خَلْقِہٖ مُحَمَّدٍ وَّاٰلِہٖ وَصَحْبِہٖ اَجْمَعِیْنَ بِرَحْمَتِکَ یَااَرْحَمَ الرَّاحِمِیْنَ نقشِ قدم نبی كےہیں جنّت كے راستے الله سے ملاتے هیں سنت كے راستے