Deobandi Books

تحفہ ماہ رمضان

ہم نوٹ :

24 - 38
کیا سو حصہ لگے گا، بانٹا جائے گا، تقسیم ہوگا؟ مگر حاجی صاحب رحمۃ اللہ علیہ کی تحقیق یہی ہے جس کو حکیم الامت نے نقل کیا ہے کہ ثواب تقسیم نہیں ہوگا، سب کو برابر ملے گا۔ سورۂ یٰسین شریف پڑھ کے بخشو تو دس  قرآنِ پاک کا ثواب اور تین دفعہ قُلْ ھُوَ اللہُ  شریف پڑھ کر بخشو تو ایک قرآنِ پاک کا ثواب ہر ایک کو پورا پورا ملے گا چاہے بے شمار آدمیوں کو بخشو۔   اور اللہ تعالیٰ کی رحمت اور فضل سے یہ قریب ہے۔
کفارۂ  غیبت کی دلیل منصوص
تو غیبت کے متعلق بہت بڑے بڑے علماء بھی اس مسئلے سے واقف نہیں ہیں۔ وہ یہی کہیں گے معافی مانگنا پڑے گی کہ یہ حق العباد ہے، بندوں کا حق ہے لیکن حکیم الامت کا یہ مضمون الطّرائف و الظّرائف میں میں نے خود پڑھا ہے کہ جس کی غیبت کی ہے جب تک اُس کو اطلاع نہ ہو اُس سے معافی مانگنا واجب نہیں ہے بلکہ بعض وجہ سے جائز بھی نہیں ہے      کیوں کہ اس سے اُس کا دل بُرا ہوگا کہ یار! تم اچھے خاصے دوست بن کر میری غیبت کررہے تھے تو یہ اذیت پہنچانا ہوگا کیوں کہ اُس کو تو معلوم ہی نہیں تھا کہ میری غیبت کی گئی ہے لہٰذا جب تک اطلاع نہ ہو اُس سے معافی مانگنا واجب نہیں بلکہ مندرجہ بالا طریقے سے اس کی تلافی کرنا کافی ہے اور اس کی دلیل یہ حدیث ہے:
اِنَّ مِنْ کَفَّارَۃِ الْغِیْبَۃِ اَنْ تَسْتَغْفِرَ لِمَنِ اغْتَبْتَہٗ تَقُوْلُ اَللّٰہُمَّ اغْفِرْلَنَا وَلَہٗ11 ؎
غیبت کا کفارہ یہ ہے کہ جس کی غیبت کی ہے اُس کے لیے استغفار کرے۔ محدثین نے لکھا ہے کہ یہ اسی صورت میں ہے جب اُس کو اطلاع نہ ہوئی ہو یا اُس کا انتقال ہوگیا ہو۔ ہاں! اگر اطلاع ہوگئی تو اب اُس سے معافی مانگنا واجب ہے۔ جب تک معافی نہیں مانگوگے یہ گناہ معاف نہیں ہوگا۔ اس کو میں جب بیان کرتا ہوں توبڑے بڑے علماء میرا شکریہ ادا کرتے ہیں۔
خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟
ایسے ہی ایک مسئلہ اور بھی ہے کہ شریعت میں ساس سسر اور برادرانِ نسبتی یعنی
_____________________________________________
11؎  التفسیرالقرطبی:337/16 الحجرٰت(12)،دارالکتب المصریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں شانِ رحمت کا ظہور 7 1
3 روزہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ایک انعامِ عظیم 8 1
4 رمضان شریف میں صحبتِ اہل اللہ کا فائدہ 9 1
5 تازیانۂ عبرت 10 1
6 چین سے جینے کا نسخہ 11 1
7 گناہ گار پر تین قسم کا دنیوی عذاب 12 1
8 اہل اللہ پر فیضانِ انوارِ الٰہیہ کی عجیب تمثیل 12 1
9 روزہ کی ایک حکمت 14 1
10 روزہ داروں کی ایک عظیم الشان فضیلت 14 1
11 فدیہ کا مسئلہ 15 1
12 کفارۂ قسم کا مسئلہ 15 1
13 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 16 1
14 بدنظری کی حرمت کا ایک سبب ایذائے مسلم ہے 17 1
15 اللہ کی فرماں برداری کے لیے تکلیف اُٹھانا فرض ہے 17 1
16 رمضان کی برکات سے محروم کرنے والی پہلی بیماری 18 1
17 ’’بدنظری‘‘ 18 16
18 تفسیر اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ 18 1
19 پہلی تفسیر 19 1
20 دوسری تفسیر 20 1
21 نفس سے ایک مہینے کا معاہدہ 20 1
22 تیسری تفسیر 21 1
23 چوتھی تفسیر 21 1
24 برکاتِ رمضان سے محروم کرنے والی دوسری بیماری 22 1
25 ’’غیبت‘‘ 22 24
26 غیبت کے زنا سے اشد ہونے کی وجہ 23 1
27 کفارۂ غیبت کی دلیل منصوص 24 1
28 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 24 1
29 قرآنِ پاک میں غیبت کی حرمت کا عجیب عنوان 25 1
30 غیبت کا سبب کبر ہے 26 1
31 غیبت سے بچنے کا طریقہ 26 1
32 غیبت کے متعلق ایک نہایت اہم حدیث 27 1
33 غیبت کی حرمت بندوں سے اللہ کی محبت کی دلیل ہے 28 1
34 زنا کے حق اللہ ہونے کی عجیب حکمت 29 1
35 جانوروں پر بھی حق تعالیٰ کی رحمت 29 1
36 نادم گناہ گاروں پر رحمت کی بارش 30 1
37 موردِ لعنت کو دیکھنا بھی منع ہے 31 1
38 ماہِ رمضان میں تقویٰ سے رہنے کی برکات 32 1
39 روزہ داروں کی دُعاؤں پر حاملین عرش کی آمین 35 1
Flag Counter