Deobandi Books

تحفہ ماہ رمضان

ہم نوٹ :

22 - 38
ہے۔ شراب اور بے پردگی یہ دو چیزیں زنا کے خاص اسباب ہیں۔ ایک امریکن لڑکے نے پوچھا کہ گانا شریعت میں کیسا ہے؟ میں نے کہا حرام ہے۔ اُس نے کہا کیوں؟ میں نے کہا گانا سننے سے زنا کا تقاضا پیدا ہوتا ہے۔
اَلْغِنَاءُرُقْیَۃُ الزِّنَا  9؎
تو اس نے کہا آل رائٹ یعنی بالکل صحیح ہے، جب ہم گانا سنتے  ہیں تو ہمارے دل میں زنا کے بہت زیادہ تقاضے شروع ہوجاتے ہیں۔ گانے سے مراد ایسے اشعار ہیں جن میں دنیاوی محبوبوں کی محبت کے مضامین ہوں یا سازو موسیقی ہو۔ اللہ اور رسول کی محبت کے اشعار جن میں ساز       و  موسیقی نہیں ہوتی مستثنیٰ ہیں۔ ان کا نام جو گانا رکھے گا وہ بے وقوف ہے۔
برکاتِ رمضان سے محروم کرنے والی دوسری بیماری
 ’’غیبت‘‘
اب دوسرا مرض جو رمضان میں بہت زیادہ مضر ہےغیبت ہے۔ غیبت کرنے والا اپنی نیکیوں کا مال منجنیق میں رکھ کر مثلاً کراچی سے کلکتہ بھیج رہا ہے، ڈھاکہ بھیج رہا ہے، دبئی بھیج رہا ہے۔ جس کی غیبت کررہا ہے وہ چاہے دبئی کا ہو، ڈھاکہ کا ہو، کلکتہ کا ہو، مدراس کا ہو، بمبئی کا ہو، غیبت کرنے والے کی نیکیاں اُس کے اعمال نامہ میں جارہی ہیں جس کی غیبت کررہا ہے۔ اس لیے سرورِ عالم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ بتاؤ! مفلس کون ہے؟ صحابہ نے عرض کیا ہم مفلس اُس کو سمجھتے ہیں جو غریب مسکین ہو۔ فرمایا: نہیں! مفلس وہ ہے جو قیامت کے دن نیکیاں روزہ، نماز، تلاوت، حج، عمرہ وغیرہ لے کر آئے لیکن غیبت سے نہیں بچا جس کی وجہ سے اُس کی نیکیاں ان لوگوں کو دے دی جائیں گی جن کی اُس نے غیبت کی ہے اور جب نیکیاں ختم ہوجائیں گی تو جس کی غیبت کی ہے اُس کے گناہ اُس کے سر پر لاد دیے جائیں گے جس کے نتیجے میں جہنم میں ڈال دیا جائے گا۔
_____________________________________________
9؎     کشف الخفا ءومزیل الالباس :95/2(1814)مکتبۃ العلم الحدیث
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں شانِ رحمت کا ظہور 7 1
3 روزہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ایک انعامِ عظیم 8 1
4 رمضان شریف میں صحبتِ اہل اللہ کا فائدہ 9 1
5 تازیانۂ عبرت 10 1
6 چین سے جینے کا نسخہ 11 1
7 گناہ گار پر تین قسم کا دنیوی عذاب 12 1
8 اہل اللہ پر فیضانِ انوارِ الٰہیہ کی عجیب تمثیل 12 1
9 روزہ کی ایک حکمت 14 1
10 روزہ داروں کی ایک عظیم الشان فضیلت 14 1
11 فدیہ کا مسئلہ 15 1
12 کفارۂ قسم کا مسئلہ 15 1
13 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 16 1
14 بدنظری کی حرمت کا ایک سبب ایذائے مسلم ہے 17 1
15 اللہ کی فرماں برداری کے لیے تکلیف اُٹھانا فرض ہے 17 1
16 رمضان کی برکات سے محروم کرنے والی پہلی بیماری 18 1
17 ’’بدنظری‘‘ 18 16
18 تفسیر اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ 18 1
19 پہلی تفسیر 19 1
20 دوسری تفسیر 20 1
21 نفس سے ایک مہینے کا معاہدہ 20 1
22 تیسری تفسیر 21 1
23 چوتھی تفسیر 21 1
24 برکاتِ رمضان سے محروم کرنے والی دوسری بیماری 22 1
25 ’’غیبت‘‘ 22 24
26 غیبت کے زنا سے اشد ہونے کی وجہ 23 1
27 کفارۂ غیبت کی دلیل منصوص 24 1
28 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 24 1
29 قرآنِ پاک میں غیبت کی حرمت کا عجیب عنوان 25 1
30 غیبت کا سبب کبر ہے 26 1
31 غیبت سے بچنے کا طریقہ 26 1
32 غیبت کے متعلق ایک نہایت اہم حدیث 27 1
33 غیبت کی حرمت بندوں سے اللہ کی محبت کی دلیل ہے 28 1
34 زنا کے حق اللہ ہونے کی عجیب حکمت 29 1
35 جانوروں پر بھی حق تعالیٰ کی رحمت 29 1
36 نادم گناہ گاروں پر رحمت کی بارش 30 1
37 موردِ لعنت کو دیکھنا بھی منع ہے 31 1
38 ماہِ رمضان میں تقویٰ سے رہنے کی برکات 32 1
39 روزہ داروں کی دُعاؤں پر حاملین عرش کی آمین 35 1
Flag Counter