تحفہ ماہ رمضان |
ہم نوٹ : |
|
خراب نہیں کریں گے اور رمضان سے پہلے ہی کمر کس لو کیوں کہ سفر کرنا ہوتا ہے تو دو دن پہلے ہی سے سامان رکھتے ہو کہ بھئی یہ رکھ لو وہ رکھ لو، ریل میں فلاں فلاں چیز کی ضرورت پڑے گی۔ رمضان کی ریل میں بیٹھنا ہے تو ابھی سے ارادہ کرلو ،آج ہی سے مشق شروع کردو۔ تیسری تفسیر اور تیسری تفسیر کیا ہے؟ اِنَّ اللہَ خَبِیْرٌ بِتَحْرِیْکِ الْجَوَارِحِ اور اللہ باخبر ہے تمہارے اعضائے بدن کے متحرک ہوجانے سے۔بدنظری کی نحوست سے تمہارے ہاتھ پیر بھی حرکت میں آجائیں گے۔ ہاتھ سے اُس مکتوب الیہ یا مکتوب الیہا کو خط لکھوگے اور پاؤں سے اُس کی گلیوں کا چکر لگانا شروع کردوگے وغیرہ تمہارے سارے جوارح کا اس کے اندر مشغول ہونے کا خطرہ ہے۔ کتنی عمدہ تفسیر کی علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے۔ اللہ تعالیٰ اُن کو جزائے خیر دے۔ چوتھی تفسیر اور آخری تفسیر کیا ہے؟ اِنَّ اللہَ خَبِیْرٌ بِمَا یَقْصُدُوْنَ بِذَالِکَ 8؎اللہ تمہارے دل کی اس خبیث نیت سے بھی باخبر ہے کہ اگر یہ معشوقہ یا معشوق مل جائے تو اُس کے ساتھ بدفعلی کا جو ارادہ تمہارے دل میں چھپا ہوا ہے اللہ اس سےبھی باخبر ہے۔اس نظربازی سے مقصود صرف نظر بازی نہیں، حسینوں کا فرسٹ فلور مقصود نہیں ہے، خالی گال اور کالے بال مقصود نہیں ہیں، ناف کے نیچے حرام کاری اور بدمعاشی کی تمہاری نیت سے اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ ہم باخبر ہیں۔ دنیا میں جن ممالک میں بے پردگی عام ہے وہاں زنا عام _____________________________________________ 8؎روح المعانی:139/18،النور(30)،مکتبۃ داراحیاء التراث، بیروت