Deobandi Books

تحفہ ماہ رمضان

ہم نوٹ :

14 - 38
ہے۔ بس پھر کیا تھا سب نے اُس پر ڈنڈے برسانا شروع کردیے۔ بے چارہ گھبراکر اونٹ گھماکر واپس بھاگ گیا۔ ایک مہینہ بعد مولانا آئے۔ پوچھا کہ بھائی روزے رکھے تھے؟ کہا کہ ہم پر روزہ فرض ہی نہیں ہوا، رمضان شریف کو ہم نے گاؤں میں داخل ہی نہیں ہونے دیا۔ یہ لطیفہ اس لیے سنادیا کہ لطیفے سے نیند غائب ہوجاتی ہے، سستی اور بوریت ختم ہوجاتی ہے۔
روزہ کی ایک حکمت
آگے اللہ سبحانہٗ وتعالیٰ نے فرمایا کہ لَعَلَّکُمۡ تَتَّقُوۡنَ 5؎  روزے کی فرضیت میں میری شانِ رحمت کا ظہور ہے، تم کو تکلیف دینے کے لیے روزہ فرض نہیں کررہا ہوں بلکہ روزہ اس لیے فرض ہورہا ہے تاکہ تم میرے دوست بن جاؤ۔ جب تم ایک مہینے تک جائز نعمتوں سے اور ہماری جائز مہربانیو ں سے اپنے نفس کو بچاؤگے کہ دن بھر رزقِ حلال بھی نہ کھاؤگے، نہ پیوگے تو اس مشق اور ٹریننگ کے بعد اُمید ہے کہ بعدرمضان تم حرام چھوڑنے میں کامیاب ہوجاؤگے۔ اس کے علاوہ رمضان شریف کی ایک اور فضیلت بیان کرتا ہوں۔ یوں تو روزے کا بہت ثواب ہے کہ جنت واجب ہوجاتی ہے اور اُس کے پچھلے گناہ معاف ہوجاتے ہیں جو ایماناً اور احتساباً روزہ رکھتا ہے۔
مَنْ صَامَ رَمَضَانَ اِیْمَانًا وَّ اِحْتِسَابًا غُفِرَلَہٗ مَاتَقَدَّمَ مِنْ ذَنْبِہٖ6 ؎ 
احتساب کا ترجمہ مولانا علی میاں ندوی دامت برکاتہم (افسوس اب رحمۃ اللہ علیہ ہوگئے۔ جامع) نے حضرت مولانا شاہ عبدالرحیم صاحب رائے پوری رحمۃ اللہ علیہ کے حوالے سے بیان کیا تھا کہ احتساب کے معنیٰ ہیں ثواب کی لالچ۔ اللہ والوں کے ترجمہ میں کیا مزہ ہے۔ ایماناً یعنی اللہ پر یقین رکھتے ہوئے اور احتساباً یعنی ثواب کی لالچ رکھتے ہوئے۔
روزہ داروں کی ایک عظیم الشان فضیلت
تو حکیم الامت مجدد الملت نے بہشتی زیور حصہ نمبر تین میں حدیث نقل فرمائی جس میں روزہ داروں کی ایسی فضیلت ہے کہ جب قیامت کے دن حساب کتاب ہوگا تو روزہ داروں 
_____________________________________________
5؎  البقرۃ:183صحیح البخاری:10/1(38)،باب صوم رمضان احتسابا من الایمان،المکتبۃ المظہریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں شانِ رحمت کا ظہور 7 1
3 روزہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ایک انعامِ عظیم 8 1
4 رمضان شریف میں صحبتِ اہل اللہ کا فائدہ 9 1
5 تازیانۂ عبرت 10 1
6 چین سے جینے کا نسخہ 11 1
7 گناہ گار پر تین قسم کا دنیوی عذاب 12 1
8 اہل اللہ پر فیضانِ انوارِ الٰہیہ کی عجیب تمثیل 12 1
9 روزہ کی ایک حکمت 14 1
10 روزہ داروں کی ایک عظیم الشان فضیلت 14 1
11 فدیہ کا مسئلہ 15 1
12 کفارۂ قسم کا مسئلہ 15 1
13 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 16 1
14 بدنظری کی حرمت کا ایک سبب ایذائے مسلم ہے 17 1
15 اللہ کی فرماں برداری کے لیے تکلیف اُٹھانا فرض ہے 17 1
16 رمضان کی برکات سے محروم کرنے والی پہلی بیماری 18 1
17 ’’بدنظری‘‘ 18 16
18 تفسیر اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ 18 1
19 پہلی تفسیر 19 1
20 دوسری تفسیر 20 1
21 نفس سے ایک مہینے کا معاہدہ 20 1
22 تیسری تفسیر 21 1
23 چوتھی تفسیر 21 1
24 برکاتِ رمضان سے محروم کرنے والی دوسری بیماری 22 1
25 ’’غیبت‘‘ 22 24
26 غیبت کے زنا سے اشد ہونے کی وجہ 23 1
27 کفارۂ غیبت کی دلیل منصوص 24 1
28 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 24 1
29 قرآنِ پاک میں غیبت کی حرمت کا عجیب عنوان 25 1
30 غیبت کا سبب کبر ہے 26 1
31 غیبت سے بچنے کا طریقہ 26 1
32 غیبت کے متعلق ایک نہایت اہم حدیث 27 1
33 غیبت کی حرمت بندوں سے اللہ کی محبت کی دلیل ہے 28 1
34 زنا کے حق اللہ ہونے کی عجیب حکمت 29 1
35 جانوروں پر بھی حق تعالیٰ کی رحمت 29 1
36 نادم گناہ گاروں پر رحمت کی بارش 30 1
37 موردِ لعنت کو دیکھنا بھی منع ہے 31 1
38 ماہِ رمضان میں تقویٰ سے رہنے کی برکات 32 1
39 روزہ داروں کی دُعاؤں پر حاملین عرش کی آمین 35 1
Flag Counter