تحفہ ماہ رمضان |
ہم نوٹ : |
|
اور چیٹر (cheater) بھی ہے تو اِنَّ اللہَ خَبِیْرٌ بِاِجَالَۃِ النَّظَرِ یہ تفسیر روح المعانی کا درس دے رہا ہوں کہ مختلف زاویوں، مختلف آفاق و اطراف، مختلف اکناف و امکنا ن اور مختلف ابواب میں تمہاری نظر کے گھمانے سے اللہ باخبر ہے۔ دوسری تفسیر اور دوسری تفسیر کیا ہے؟ اِنَّ اللہَ خَبِیْرٌ بِاسْتِعْمَالِ سَائِرِ الْحَوَاسِ بدنظری میں تم جو اپنے تمام حواس استعمال کرتے ہو اللہ اس سے بھی باخبر ہے،کہ پہلے تم قوتِ باصرہ یعنی نظر خراب کرتے ہو، اس کے بعد پھر تم اس کی بات سننا چاہتے ہو، پھر اس سے بات کرنا چاہتے ہو یعنی تم اپنے پانچوں حواس استعمال کرتے ہو، قوتِ باصرہ،قوتِ سامعہ، قوتِ شامہ، قوتِ لامسہ، قوتِ ذائقہ تمہارے سارے حواس خراب ہوجاتے ہیں مگر سببِ اوّل وہی نظربازی ہے۔ نہ دیکھو نہ ان میں دل اَٹکے نہ لٹکے نہ تمہاری کمر مٹکے۔ ان سے دل نہ لگاؤ ؎ دنیا میں ہوں دنیا کا طلب گار نہیں ہوں بازار سے گزرا ہوں خریدار نہیں ہوں نفس سے ایک مہینے کا معاہدہ نظر بچانے پر انعام حلاوتِ ایمانی ہے کہ تم کو ایمان کی مٹھاس مل جائے گی یعنی لیلیٰ سے نظر کو بچایا اور مولیٰ کو پایا۔ تو رمضان میں اللہ کے نام پر گزارش کرتا ہوں کہ ایک مہینے کا وعدہ کرلو، نفس سے معاہدہ کرلو کہ پور7ے مہینہ بدنظری نہیں کریں گے۔ ایک مہینے کی ٹریننگ ہے اور روزے کا بھی احترام ہے۔ کہتے ہیں کہ پیٹ میں پڑا چارہ تو اچھلنے لگا بے چارہ۔ اور تمہارے پیٹ میں چارہ بھی نہیں اور پھر بھی اچھل رہے ہو۔ روزہ رکھ کربدنظری بہت بڑے خسارے کی بات ہے، اس لیے فی الحال نفس کو مودَّب کرنے کے لیے اور مہذب بنانے کے لیے اور ٹریننگ دینے کے لیے ایک مہینے کا ارادہ کرلو کہ پورےرمضان میں ایک نظر بھی