Deobandi Books

تحفہ ماہ رمضان

ہم نوٹ :

11 - 38
ہے؟ کہا کہ میں اپنی بیوی پر عاشق ہوں مگر آج کل وہ مجھے جوتیاں لے کر دوڑاتی ہے، مجھ سے ناراض ہے، کوئی وظیفہ بتائیے کہ وہ مجھ سے خوش ہوجائے۔ میں رونے لگا۔ میں نے کہا کہ کاش! ہمیں اللہ تعالیٰ کی ایسی ہی فکر ہوجاتی کہ ہم اُن کو ناراض نہ کریں، کچھ ایسی معافی دردِدل سے مانگیں کہ اللہ تعالیٰ ہم سے خوش ہوجائیں۔ اُس کی تو بیوی کی محبت میں نیند حرام ہے اور ہم اللہ کی نافرمانی کرکے چائے پیتے ہیں، انڈے کھاتے ہیں، مکھن اُڑاتے ہیں۔ نافرمانی سے دل سیاہ ہے اور عیش کررہے ہیں لیکن یہ کیا عیش ہے؟ منہ میں کباب ہے دل پر عذاب ہے۔ اللہ جس سے ناراض ہے۔ جس کو اللہ تعالیٰ اپنی ناراضگی کے اَلم اور عذاب میں پکڑتا ہے تو سارا عالَم مل کر اللہ کے پکڑے ہوئے کو چھڑا نہیں سکتا، کیوں کہ چھڑاتا وہ ہے جس کی طاقت پکڑنے والے سے زیادہ ہو اور اللہ سے بڑھ کر کسی کی طاقت نہیں ہے۔ اس لیے اللہ تعالیٰ کو ناراض کرکے عیش کرنے والے انٹرنیشنل گدھے ہیں۔ اُن کے دماغ میں عقل کا نام و نشان نہیں ہے، مگر جب موت آئے گی تب آنکھیں کھلیں گی۔ حضرت علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرماتے ہیں:
اَلنَّاسُ یَنَامُوْنَ اِذَا مَاتُوْا اِنْتَبَہُوْا
لوگ سورہے ہیں لیکن جب موت آئے گی تب جاگیں گے، موت اُن کو جگائے گی۔
چین سے جینے کا نسخہ
اس لیے اللہ کے نام پر دردِدل سے کہتا ہوں کہ آپ بھی اور خواتین بھی دنیا میں چین سے رہنا چاہتے ہیں یا بے چین اور پریشان رہنا چاہتے ہیں؟ اگر چین سے رہنا چاہتے ہو تو چین اور خوشی صرف اللہ کے قبضے میں ہے۔ مالک کو ناراض کرکے گناہوں کی لذت سے حرام خوشیاں لینے والا ہمیشہ کے لیے اپنی زندگی کو عذابِ الٰہی میں اور بے چینی میں مبتلا کرنے کا اقدام کررہا ہے، اپنے ہاتھ سے اپنے پاؤں پر کلہاڑی مار رہا ہے۔ چین کا اللہ تعالیٰ نے یہی نسخہ ارشاد فرمایا کہ اگر تم نیک عمل کرو اور مجھ کو خوش رکھو تو فَلَنُحۡیِیَنَّہٗ  حَیٰوۃً  طَیِّبَۃً4 ؎ہم تم کو بڑی بالطف زندگی دیں گے۔ یہ ترجمہ حکیم الامت کا ہے۔
_____________________________________________
4؎  النحل :97
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 روزہ کی فرضیت میں شانِ رحمت کا ظہور 7 1
3 روزہ اور صحبتِ اہل اللہ کا ایک انعامِ عظیم 8 1
4 رمضان شریف میں صحبتِ اہل اللہ کا فائدہ 9 1
5 تازیانۂ عبرت 10 1
6 چین سے جینے کا نسخہ 11 1
7 گناہ گار پر تین قسم کا دنیوی عذاب 12 1
8 اہل اللہ پر فیضانِ انوارِ الٰہیہ کی عجیب تمثیل 12 1
9 روزہ کی ایک حکمت 14 1
10 روزہ داروں کی ایک عظیم الشان فضیلت 14 1
11 فدیہ کا مسئلہ 15 1
12 کفارۂ قسم کا مسئلہ 15 1
13 روزہ داروں کے لیے دو خوشیاں 16 1
14 بدنظری کی حرمت کا ایک سبب ایذائے مسلم ہے 17 1
15 اللہ کی فرماں برداری کے لیے تکلیف اُٹھانا فرض ہے 17 1
16 رمضان کی برکات سے محروم کرنے والی پہلی بیماری 18 1
17 ’’بدنظری‘‘ 18 16
18 تفسیر اِنَّ اللہَ خَبِیۡرٌۢ بِمَا یَصْنَعُوْنَ 18 1
19 پہلی تفسیر 19 1
20 دوسری تفسیر 20 1
21 نفس سے ایک مہینے کا معاہدہ 20 1
22 تیسری تفسیر 21 1
23 چوتھی تفسیر 21 1
24 برکاتِ رمضان سے محروم کرنے والی دوسری بیماری 22 1
25 ’’غیبت‘‘ 22 24
26 غیبت کے زنا سے اشد ہونے کی وجہ 23 1
27 کفارۂ غیبت کی دلیل منصوص 24 1
28 خون کے رشتوں میں کون لوگ شامل ہیں؟ 24 1
29 قرآنِ پاک میں غیبت کی حرمت کا عجیب عنوان 25 1
30 غیبت کا سبب کبر ہے 26 1
31 غیبت سے بچنے کا طریقہ 26 1
32 غیبت کے متعلق ایک نہایت اہم حدیث 27 1
33 غیبت کی حرمت بندوں سے اللہ کی محبت کی دلیل ہے 28 1
34 زنا کے حق اللہ ہونے کی عجیب حکمت 29 1
35 جانوروں پر بھی حق تعالیٰ کی رحمت 29 1
36 نادم گناہ گاروں پر رحمت کی بارش 30 1
37 موردِ لعنت کو دیکھنا بھی منع ہے 31 1
38 ماہِ رمضان میں تقویٰ سے رہنے کی برکات 32 1
39 روزہ داروں کی دُعاؤں پر حاملین عرش کی آمین 35 1
Flag Counter