تحفہ ماہ رمضان |
ہم نوٹ : |
|
واجب ہوتا ہے وہ حدودِ حرم ہی میں دینا پڑتا ہے۔ اپنے ملکوں میں آکر بکرا دے دو تو دَم ادا نہیں ہوگا۔ اسی طرح حدودِ حرم کی خطاؤں کی تلافی حدودِ حرم ہی میں کرلو اور ایک دوسرے کے گلے سے لپٹ جاؤ کہ بھائی مجھ سے غلطی ہوگئی، حاجی صاحب مجھے معاف کردو۔ حدودِ حرم کی خطاؤں کو وہیں معاف کرالو، حقوق العباد ہو یا حق اللہ ہو۔ بس اس مہینے کا حق میرے دل میں آج یہی آیا ہے کہ میں آپ حضرات کو رمضان کے مبارک مہینے کے لیےآج ہی سے مستعد کردوں اور نفس کے گھوڑوں کی لگام زبردست ٹائٹ کردی جائے کہ یہ ایک مہینہ اللہ کے نام پر فدا رہو۔ ایک مہینے کے لیے ان شاء اللہ نفس مان جائے گا کہ کوئی بات نہیں چلو مولوی صاحب کی بات مان لو، ایک مہینے کا معاملہ ہے۔ اس کا اثر ان شاء اللہ یہ ہوگا کہ ایک مہینہ جب تقویٰ کے نور میں رہیں گے تو رمضان کے بعد بھی گناہ کی ہمت نہیں ہوگی۔ اندھیروں سےمناسبت ختم ہوجائے گی اور کیا عجب ہے کہ اللہ تعالیٰ احترامِ رمضان کے صدقے میں تَقْوٰی فِیْ رَمَضَانْ کی برکت سے تَقْوٰی فِیْ کُلِّ زَمَانْ ہمیں دے دیں۔ جیسے حرمین شریفین میں جن لوگوں نے نظر کو بچایا اللہ نے اُن کو عجم میں بھی تقویٰ دے دیا کہ تَقْوٰی فِیْ الْحَرَمْ ذریعہ بن گیا تَقْوٰی فِیْ الْعَجَمْ کا۔ ایسے ہی تَقْوٰی فِیْ رَمَضَانْ کواللہ تعالیٰ سبب بنادیں تَقْوٰی فِیْ غَیْرِ رَمَضَانْ کے لیے بھی، وَفِیْ کُلِّ زَمَانْ کے لیے بھی۔ بس بھئی دیکھو! راستہ بہت آسان ہوگیا کہ نہیں؟ سب لوگ آج ہی اپنے اپنے نفس سے ایک مہینے کا معاہدہ کرلو اور تقویٰ کے بڑے پاور کے بلب میں رہنے کی مشق کرلو اور قبولیت کے اوقات میں دعا بھی کرتے رہو۔ افطار سے پہلے دعا قبول ہوتی ہے اور سحری کے وقت میں تہجد کا وقت ہوتا ہے۔سحری کے لیے اُٹھتے ہی ہو اور اُٹھنا ہی مشکل ہوتا ہے لیکن سحری کھانے کے لیے تو اُٹھنا ہی پڑتا ہے، جب اُٹھ گئے اور کلی بھی کی، منہ بھی دھویا تو پورا وضو ہی کرلو اور سحری سے پہلے دو رکعات پڑھ لو اِلّا یہ کہ وقت جارہا ہو تو اور بات ہے۔ سحری سے پہلے کیوں کہ پیٹ خالی ہوتا ہے تو اللہ بہت یاد آتا ہے اور دُعا میں دل بھی لگتا ہے۔ اس لیے سحری کھانے سے پہلے ہی دو رکعات پڑھ لو۔ سحری کے بعد پڑھنا مشکل ہے کیوں کہ شیطان ڈراتا ہے کہ دن بھر کیسے پار ہوگا، مغرب تک تو کھانا نہیں ملے گا، اس لیے خوب سحری ٹھونس لو، ڈبل اسٹوری بھرلو، فرسٹ فلور بھی بھرلو، سیکنڈ فلور بھی بھرلو، بیسمنٹ (basement)