Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

14 - 51
ہوجائے گا۔ آپ فرمایا کرتے تھے کہ جب کوئی صاحب حاجت ملا کرے تو اس کی مدد کردیا کرو۔ اور اگر کوئی آپ  کی تعریف کرتا تو اس کو گوارانہ فرماتے تھے۔ اِلَّا یہ کہ بطور شکریہ کے کوئی آپ کی تعریف کرتا توخاموش رہتے۔ کسی کی قطع کلامی نہ فرماتے (اور کسی کی بات کے درمیان نہ بولتے تھے)، ہاں اگر وہ بے جا باتیں کرنے لگتا تو منع فرمادیتے تھے یاوہاں سے کھڑے ہوجاتے تھے۔1
 حضرت عبداللہ بن عمر ؓ  کابیان ہے کہ رسولِ خداﷺ  کبھی تکیہ لگاکر کھاتے ہوئے نہیں دیکھے گئے۔2
اور آپ فرماتے تھے :میں تو غلاموں کی طرح کھاتا ہوں اور غلاموں کی طرح بیٹھتا ہوں۔3
 حضرت ابوہریرہ ؓ  کابیان ہے کہ رسولِ خداﷺ کے لیے کوئی جگہ خاص بنی ہوئی نہ تھی جو دیگر حاضرین کی جگہ سے امتیاز رکھتی ہو۔4
آنے والے کے لیے اپنا تکیہ سرکادیتے تھے، اگر وہ تکیہ لینے سے انکار کرتا تو قسم دلا کر اس سے تکیہ لگواتے تھے۔5
مسلمان کو ہدیہ دینا: حضرت عائشہ ؓ  کابیان ہے کہ حضرت رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہدیہ لیا دیا کرو کیوںکہ ہدیہ کینوں کودور کرتا ہے۔6
مسلمانوں کوپانی پلانا: رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے مسلمان کو ایسی جگہ پانی کاایک گھونٹ پلادیا جہاں پانی ملتا ہو تو گویا اس نے ایک غلام آزاد کیا، اور جس نے مسلمان کوایسی جگہ پانی کاایک گھونٹ پلایا جہاں پانی نہ ملتا ہو تو گویا اس نے اس کو زندہ کردیا۔7
مسلمان کی تخصیص اور اس کی خصوصیت اسلام کی وجہ سے کی گئی ہے اور اس کااجر بھی زیادہ ہے ورنہ ہر جان دار کو پانی پلانے کابڑااجر ہے۔ حدیث شریف میں ہے کہ ایک فاحشہ عورت کتے کوپانی پلادینے کی وجہ سے بخش دی گئی۔8
 حضرت ابو سعید خدری ؓ  فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے کسی مسلمان کو کوئی کپڑا اس حالت میں پہنا یا کہ اس کو حاجت تھی(یعنی اس کے پاس کپڑ انہ تھا) تو اس پہنانے والے کو خدا جنت کے کپڑے پہنائے گا۔ اور جس نے کسی بھوکے مسلمان کو کھانا کھلادیا خدا اس کوجنت کے پھل کھلائے گا۔ اور جس نے کسی پیاسے مسلمان کوپانی پلادیا خدا اس کو رحیقِ مختوم (شراب خالص مہر لگی ہوئی جنت میں) پلائے گا۔1
مسلمان کو سلام کرنا: ایک شخص نے سوال کیا کہ یا رسول اللہ! کون سا اسلام بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا کہ تو اہلِ حاجت کو کھانا کھلایاکرے اور سلام کیا کرے جس کو پہچانتا ہو اس کو بھی اور جس کو نہ پہچانتا ہو اس کو بھی۔2
حضرت ابوہریرہ ؓ  سے روایت ہے کہ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ مؤمن کے مؤمن پر(بڑے اہم) چھ 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter