Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

9 - 51
حضرت سہیل بن معاذ ؓ  کا بیان ہے کہ میرے والد صاحب بیان کرتے تھے کہ ہم  رسولِ خدا ﷺ  کے ساتھ جہاد کرنے گئے تو لوگوں نے منزلیں تنگ کردیں۔ ضرورت سے زیادہ جگہ گھیرلی اور راستہ روک لیا۔ لہٰذا رسولِ خدا ﷺ  نے ایک منادی بھیجا کہ لوگوںمیں یہ اعلان کرے کہ بے شک جو منزلیں تنگ کرے یاراستہ رو کے تو اس کاجہاد نہیں۔3
مسئلہ: سفر میں کم سے کم تین ساتھی ہونا ضروری ہے اور چار ہوں تو بہتر ہے۔4
مسئلہ:  سفر میں اپنا ایک امیر بنالینا چاہیے۔5
 رسولِ خدا ﷺ  کے ان ارشادات کو دیکھو اور اپنے حالات پر بھی نظر ڈالو۔ ریل، لاری اور دوسری سواریوں میں کس قدر اپنے ساتھیوں کوتکلیفیں پہنچاتے ہیں۔ آنے والے یہ نہیں دیکھتے کہ جگہ تنگ ہے، پہلے سے جو سوار ہیں ان کو تکلیف ہوگی ۔اور بیٹھنے والے جگہ ہوتے ہوئے آنے والوں کو نہیں بٹھاتے، خود ریل میں لیٹے رہتے ہیں اور دوسروں کاکھڑاہونا ہی دل پر بار گزرتا ہے۔
مجلس کے آداب
ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں: حضرت عبداللہ بن مسعود ؓ  کابیان ہے کہ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جب کسی جگہ تم تین ہو تو (تین میں سے) دوشخص تیسرے کوچھوڑ کر چپکے چپکے باتیں نہ کریں جب تک کہ مجلس میں بہت سے آدمی نہ آجائیں۔ یہ اس وجہ سے کہ اس تیسرے کو رنج پہنچے گا کہ شاید میرے متعلق کچھ کہہ رہے ہیں یایہ کہ مجھ کو اس لائق نہ سمجھا جو ان کی گفتگو میں شریک ہوتا۔1
سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل: حضرت واثلہ بن الخطاب ؓ کابیان ہے کہ رسولِ خدا ﷺ  مسجد میں تشریف رکھتے تھے کہ ایک صاحب حاضر ہوئے، ان کے آنے پر آپ اپنی جگہ سے ہٹ گئے۔ ان صاحب نے عرض کیا کہ حضرت! جگہ کافی ہے، پھر آپ نے کیوں تکلیف فرمائی؟ آپ نے فرمایا کہ مسلمان کایہ حق ہے کہ جب اس کابھائی اس کو (آتا ہوا) دیکھے تو اس کے لیے اپنی جگہ سے ہٹ جائے۔2
گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت: رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جوشخص جمعہ کے روز لوگوں کی گردنوں سے کود کر چلا وہ قیامت کے روز دوزخ کی راہ کاپل بنا دیا جائے گا۔3
رسولِ خداﷺ نے فرمایا ہے کہ کسی شخص کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ دو آدمیوں کے درمیان بِلا ان کی اجازت کے جدائی کردے ( کہ خود ان کے درمیان بیٹھ جائے)۔ دوسری روایت میں ہے جو حضرت حذیفہ ؓ  سے مروی ہے کہ وہ شخص حضر ت محمد رسول اللہ ﷺ  کی زبانی ملعون ہے۔ رسولِ خدا ﷺ  نے آدابِ مجلس کے بارے میں یہ بھی فرمایا 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter