Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

24 - 51
نالائق ہوں، ایسا ویسا ہوں، غرض کہ دنیا بھر کے عیوب اپنے اندر گنادیتے ہیں، اور مسلمان کا دل خوش کرنے کے لیے دوکلمے دعا کے زبان سے نہیں نکالتے، جب کہ یہ معلوم ہوا کہ خدا تعالیٰ مسلمان کی اس دعا کو جلد سے جلد قبول فرماتے ہیں جوکسی مسلمان کے لیے پیٹھ پیچھے کرے، تو تواضع سے کام نہ لینا چاہیے بلکہ دعا کردینا چاہیے۔
امام کا بھی یہ فریضہ ہے کہ صرف اپنے لیے دعا نہ کرے بلکہ تمام مقتدیوں کو اپنی دعا میں شریک کرے۔ رسولِ خداﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین چیزیں ہیں جن پر عمل کرنا کسی کے لیے حلال نہیں ہے:۱۔ کوئی کسی جماعت کاامام بنے اور صرف اپنے لیے دعا کرے، اگر اس نے ایسا کیا تو خیانت کی۔ ۲۔ کوئی شخص بلااجازت کسی کے گھر میں نظر نہ ڈالے، اگر ایسا کیا تو گھر والوں کی خیانت کی۔ ۳۔ کوئی شخص پیشاب پاخانہ روک کر نماز نہ پڑھے۔1
امام کافریضہ: امام کے لیے ضروری ہے کہ مقتدیوں کاخیال رکھے اور موقع ومحل دیکھ کر نماز پڑھائے۔ رسولِ خدا ﷺ  نماز لمبی پڑھنا چاہتے تھے مگر بچے کے رونے کی آواز سن کر نماز جلد ختم فرمادیاکرتے تھے تاکہ بچہ کی وجہ سے اس کی ماں کو تکلیف نہ پہنچے۔2
یہ اس وقت کاقصہ ہے جب کہ عورتیں مسجد میں جاکر نماز پڑھا کرتی تھیں۔
 ایک صاحب نے ایک بار رسولِ خدا ﷺ  کی خدمت میں حاضر ہو کر عرض کیا کہ یا رسول اللہ! صرف فلاں امام کی وجہ سے میں نماز فجر جماعت کیساتھ نہیں پڑھتا کہ وہ نماز لمبی پڑھاتے ہیں۔ یہ سن کر آپ بہت غصہ ہوئے ۔(حضرت ابو مسعود ؓ  فرماتے ہیں کہ میں نے آپ کو کبھی اس روز کے غصہ سے زیادہ غصہ میں نہیں دیکھا) اور آپ نے فرمایا کہ تم میں سے بعض لوگ مقتدیوں کو نفرت دلاتے ہیں۔ یاد رکھو! جو شخص لوگوں کو نماز پڑھائے مختصر پڑھائے کیوںکہ مقتدیوں میں ضعیف بھی ہوتے ہیں اور بڈھے بھی ہوتے ہیں اور کام کاج والے بھی ہوتے ہیں۔3
 یہ تو آپ نے رسولﷺ کاعمل اور ارشاد دیکھا، اس کے ساتھ ذرا اپنے اماموں کو بھی دیکھ لیجیے جو قرا ء ت کے جوش میں مقتدیوں کو سناتے ہیں۔
 زبردستی کاامام: جس امام سے مقتدی ناراض ہوں اس کوچاہیے کہ وہاں سے امامت چھوڑ دے۔ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین شخصوں کی نماز ان کے کانوں سے آگے نہیں بڑھتی (یعنی قبول نہیں ہوتی):۱۔ بھاگا ہوا غلام جب تک واپس نہ آئے۔ ۲۔ عورت جس کاشوہر ناراض ہو۔ ۳۔وہ امام جس سے مقتدی کراہت کرتے ہوں۔4
 یہ اس صورت میں ہے جب کہ امام جاہل یافاسق ہو یابدعتی ہو، لہٰذا اگر مقتدی کوامام سے دنیاوی عداوت ہواور باوجود امام کے پابند شرع ہونے کے ناراض ہو تو ایسے امام کونماز پڑھانادرست ہے۔ مگر اب تو یہ حال ہے کہ امام صاحب سے کوئی ان 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter