Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

31 - 51
کو بے کس چھوڑے ( کہ اس کی مصیبت میں کام نہ آئے) اور نہ اس کوحقیر جانے۔ اور سینے کی طرف اشارہ فرما کر تین بار آپ نے فرمایا کہ تقویٰ یہاں ہے، یہاں ہے، یہاں ہے۔ (پھر فرمایا:) انسان کے برُا ہونے کے لیے یہی کافی ہے کہ اپنے مسلمان بھائی کو حقیر سمجھے۔ مسلمان کی ہر چیز مسلمان پر حرام ہے۔ اس کامال بھی (کہ اس سے نہ چھینے، نہ خیانت کرے، نہ اور کسی ناجائز طور سے لے) اس کاخون بھی ( کہ اس کوقتل نہ کرے) اس کی آبرو بھی  ( کہ اس کوذلیل نہ کرے)۔4
مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا: رسولِ خداﷺ کاارشاد ہے کہ جوشخص مؤمن ہو اور ثواب سمجھ کر جنازہ کے پیچھے جائے اور نماز اور دفن سے فارغ ہونے تک اس کے ساتھ رہے تو یہ شخص ثواب کے دو قیراط لے کر لوٹتا ہے، ہر قیراط اُحد پہاڑ کے برابر ہوتا ہے۔ اور جوشخص جنازہ کی نماز پڑھے اور پھر اس کے دفن کیے جانے سے پہلے واپس آجائے تو یہ شخص ثواب کا ایک قیراط لے کرلوٹتا ہے۔1
سفارش: حضرت ابوموسیٰ ؓ  فرماتے ہیں کہ حضرت رسولِ خدا ﷺ  کے پاس جب کوئی سائل یاصاحب ِحاجت آجاتا تو فرمایا کرتے تھے کہ تم مجھ سے سفارش کر کے ثواب میں شریک ہوجایا کرو اور خدا اپنے رسول کی زبان سے جوچاہے فیصلہ کردے۔2
 مطلب یہ ہے کہ ہوگا تو وہی جوخدا کو منظور ہوگا اور جو خدا چاہے گا مجھ سے کسی کی حاجت پوری کرائے گا مگر تم کو چاہیے کہ سفارش کردیا کرو تاکہ اجر کے مستحق ہوجایا کرو۔
 اب آپ اپنے ماحول کو دیکھئے اور مسلمانوں کی حالت پر غور کیجیے کہ کسی پریشان حال کے لیے ایک لفظ زبان سے نہیں کہنا چاہتے، اور اگر سفارش کے لیے تیار بھی ہوتے ہیں تو جیب گرم کی بات پہلے سے کرلیتے ہیں۔
مجلس کی بات محفوظ رکھو: رسولِ خداﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ مجلسیں امانت کے ساتھ ہوتی ہیں (لہٰذا مجلس کی بات دوسری جگہ نقل نہ کرو) سوائے تین مجلسوں کے کہ ان کی بات مشہور کردینا چاہیے:۱۔ جس میں کسی کو ناحق قتل کرنے کامشورہ کیا گیاہو  ۲۔ جس میں زنا کامشورہ کیا گیا ہو ۳۔ جس میں ناحق کسی کامال لینے کامشورہ کیا گیاہو۔3
 اور آپ نے فرمایا ہے کہ جب کوئی شخص بات بیان کرے اور اس کوپوشیدہ رکھنے کے لیے اِدھر اُدھر دیکھتا ہو ( کہ کوئی سن تو نہیں رہا) تو یہ بات امانت ہے۔4
مشورہ صحیح دو: رسولِ خداﷺ نے ارشاد فرمایا کہ جس سے مشورہ لیاجائے وہ امانتدار ہوتا ہے۔5 لہٰذا مشورہ وہ دو جو تمہارے نزدیک صحیح ہو اگرچہ اس میں تمہارانقصان ہی ہوتا ہو، مثلاً تمہارا ایک پڑوسی ہے جو مکان بیچنا چاہتا ہے اور تمہارے دل میں ہے کہ یہ مکان فروخت ہو تو میں لے لوں گا۔ لیکن اگر وہ تم سے مشورہ طلب کرے اور تمہارے نزدیک 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter