Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

13 - 51
وقار ہے)،برائی کابدلہ برائی سے نہ دیتے تھے بلکہ معاف فرمادیتے تھے اور درگزر فرماتے تھے۔6
 نیز فرماتی ہیں کہآپ نے جہاد فی سبیل اللہ کے علاوہ کبھی کسی کو اپنے دست ِمبارک سے نہیں مارا، نہ کسی خادم کو نہ کسی بیوی کو۔
نیزفرماتی ہیں کہ آپ نے اپنی ذات کے لیے کبھی کسی سے بدلہ نہیں لیا، ہاں، اگر اللہ کے دین کی حرمتوں میں سے کسی کی بے حرمتی ہوتی تھی تو آپ سب سے زیادہ غصہ کرنے والے ہوتے تھے۔1
نیز فرماتی ہیں کہ ایک روز کاواقعہ ہے کہ رسولِ خدا ﷺ  میرے پاس تشریف رکھتے تھے کہ ایک شخص نے اندر آنے کی اجازت چاہی۔ آپ نے فرمایا: یہ اپنے قبیلہ کابراآدمی ہے۔2 پھر اسکو آنے کی اجازت دیدی۔ جب وہ اندر آگیا تو آپ نے نرمی سے گفتگو فرمائی۔ جب وہ چلا گیا تو میں نے عرض کیا کہ حضرت! آپ نے تو اسکو برا آدمی بتایا تھا مگر جب وہ آگیا تو آپ نے نرمی سے بات کی؟ آپ نے فرمایا کہ عائشہ! وہ بدترین لوگوں میں سے ہے کہ جس کو لوگ اسکی بدکلامی کی وجہ سے چھوڑ دیں (لہٰذا ہر اچھے برے شخص سے نرمی سے گفتگو کرنا چاہیے)۔3
 حضرت حسینؓ فرماتے ہیں کہ میں نے اپنے والد صاحب سے رسولِ خدا ﷺ کی سیرت کے متعلق سوال کیا تو فرمایا :آپ خوش خلق اور ہشاش بشاش رہتے تھے۔ آپ نرم خو تھے، نرم طبیعت تھے( کہ بسہولت سب کی حاجت میں مشغول ہوجاتے تھے) آپ نہ بد خو تھے، نہ سخت گوتھے، نہ چلا۔ّ کر بولتے تھے، نہ بدکلامی فرماتے، نہ کسی کو عیب لگاتے، نہ بخل فرماتے تھے۔ اپنی ناپسند چیز سے اعراض فرماتے تھے۔ دوسروں کی کوئی خواہش آپ کو ناپسند ہوتی تو اسکو مایوس بھی نہ فرماتے تھے اور صاف جواب بھی نہ دیتے تھے۔ اپنی جان کو آپ نے (خاص طور سے) تین چیزوں سے بچارکھا تھا: ۱۔ جھگڑنا۲۔ تکبر، اور ۳۔ لایعنی چیزیں۔ اور دوسروں کو تین باتوں سے (خصوصی طور سے) اپنی جانب سے بچا رکھا تھا:۱۔ کسی کی برائی نہ کرتے تھے ۲۔کسی کو عیب نہ لگاتے تھے، اور ۳۔ کسی کاعیب تلاش نہ فرماتے تھے۔ آپ صرف وہی کلام فرماتے جس میں ثواب کی امید ہوتی ۔ جب آپ کلام فرماتے تھے تو حاضر ینِ مجلس سرجھکائے بیٹھے رہتے تھے گویا ان کے سروں پر پرندے ہیں۔ جب آپ خاموش ہوتے تو حاضرین بولتے تھے اور آپ کی مجلس میں کسی بات میں جھگڑا نہ کرتے تھے۔ مجلس میں جب کوئی بولتا تو اس کے خاموش ہونے تک سب خاموش رہتے تھے۔ سب کی بات اسی توجہ سے سنی جاتی تھی جیسی افضل حضرات کی سنی جاتی تھی۔ سب ہنستے تو آپ بھی ہنستے اور سب تعجب کرتے تو آپ بھی تعجب کرتے۔( یہ نہیں کہ سب سے الگ چپ چاپ بیٹھے رہیں) مسافر آدمی کی سخت گفتگو اور اس کے بے جا سوالوں پر صبر فرماتے تھے، لہٰذا حضراتِ صحابہ ؓ  مسافروں کو آپ کی مجلس میں خود لایاکرتے تھے کہ وہ کچھ معلوم کریں گے تو ہم کو بھی معلوم 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter