Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

28 - 51
 ایک اور حدیث میں ہے کہ جومسلمان کسی مسلمان کی صبح کوعیادت کرے تو تمام دن شام تک ستر ہزار فرشتے اس پر رحمت بھیجتے رہتے ہیں، اور شام کو مسلمان کی عیادت کرے تو ستر ہزار فرشتے اس پر صبح تک رحمت بھیجتے رہتے ہیں اور اس کے لیے جنت میں ایک باغ ہوگا۔1
 مسئلہ:  عیادت میں دیر تک مریض کے پاس نہ بیٹھو۔2
 مسئلہ:  مریض کو مایوس نہ کروبلکہ زندگی کی امید دلائو، اچھا ہو جانے کی خوش خبری سنائو اور اس کے اچھے ہونے کی دعا کرو۔
 مسئلہ:  جب مسلمان کی عیادت کرو تو اس کے سامنے یوں کہو:
لَا بَأْسَ طَھُوْرٌ إِنْ شَائَ اللّٰہُ تَعَالٰی۔
 کچھ ڈر نہیں ، یہ بیماری گناہوں سے پاک کرنے والی ہے اگر اللہ نے چاہا۔
اور سات مرتبہ یہ دعا پڑھو:
أَسْأَلُ اللّٰہَ الْعَظِیْمَ رَبَّ الْعَرْشِ الْعَظِیْمِ أَنْ یَّشْفِیَکَ۔
میں خدا سے سوال کرتا ہوں جو عرشِ عظیم کاربّ ہے کہ تجھ کو شفادے۔
رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جومسلمان مسلمان کی عیادت کرے اور اس دعا کو سات بار پڑھے تو مریض کوشفا ہو۔ ہاں، اگر اس کی موت ہی آگئی ہو تو اور بات ہے۔3
فائدہ: مریض سے اپنے لیے دُعا کی درخواست کروکیوں کہ اس کی دعا قبول ہوتی ہے۔4
ایک اور حدیث میں ہے کہ مریض کی دعا مثل فرشتوں کی دعا کے ہے۔5
مسلمان کی زیارت کرنا: حضرت ابو رزین ؓ کابیان ہے کہ رسول اللہﷺ نے مجھے خطاب کر کے فرمایا کہ کیا میں تجھ کو اس چیز کی جان نہ بتادوں جس کی وجہ سے تجھ کو دنیا اور آخرت کی بھلائی مل جائے؟(سنو!) ذکر کرنے والوں کی مجلسوں میں جایا کرو، اور تنہائی میں بھی جہاں تک ہوسکے اپنی زبان کو اللہ کی یاد میں حرکت دیتے رہاکرو۔ اور اللہ ہی کے لیے محبت کرو اور اللہ ہی کے بارے میں بغض کرو۔ اے ابو رزین !کیا تم کو پتہ نہیں ہے کہ جب انسان اپنے گھر سے اپنے بھائی کی زیارت کرنے روانہ ہوتا ہے تو اس کو ستر ہزار فرشتے رخصت کرتے ہیں، لہٰذا اگر تم اپنے جسم کو اس عمل میں لگا سکو تو اس عمل کو کرو۔6
عیب پوشی کا اجر: رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے کوئی عیب کی چیز دیکھی پھر اس کو پوشیدہ رکھا تو گویا اس نے زندہ دفن کی ہوئی لڑکی زندہ کی۔1

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter