Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

17 - 51
معانقہ: گلے ملنے کو معانقہ کہتے ہیں۔ یہ رسولِ خدا ﷺ  سے ثابت ہے۔ حضرت ابوذر ؓ  فرماتے ہیں کہ جب بھی رسولِ خداﷺ  سے میری ملاقات ہوئی آپ نے مجھ سے مصافحہ کیا۔ایک روز ایسا ہواکہ آپ نے مجھ کو بلایا مگر میں گھر میں موجود نہ تھا، جب میں آیا تو آپ کے بلانے کاعلم ہوا، لہٰذا میں حاضر خدمت ہوا تو آپ مجھ سے لپٹ گئے اور مجھ کو یہ بہت ہی بھلامعلوم ہوا۔1
راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا: حضرت ابوہریرہ ؓ  کابیان ہے کہ رسولِ خداﷺ  نے ایک شخص کاذکر فرمایا کہ اس کاایک درخت کی ٹہنی پر گزر ہوا جو راستہ میں پڑی تھی۔ یہ دیکھ کر اس نے کہا کہ میں اس کومسلمان کے راستے سے ضرور ہٹادوں گا۔(چنانچہ اس کوہٹادیا) لہٰذا وہ جنت میں داخل کردیا گیا۔2
 ایک اور حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا کہ میں نے ایک شخص کو اس سبب سے جنت میں لوٹتا ہوا دیکھا کہ اس نے راستہ سے ایک درخت کاٹ دیا تھا جو راہ گیروں کو تکلیف دیتا تھا۔3
 حضرت ابوذر ؓ  فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ مسلمان کے سامنے تمہارا ہنسنا صدقہ ہے اور بھلائی کاحکم کرنا صدقہ ہے اور برائی سے روکنا صدقہ ہے اور راہ بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا صدقہ ہے، اور کمزور بینائی والے کی مدد کرنا صدقہ ہے اور راستے سے پتھر، کانٹا، ہڈی دور کردینا صدقہ ہے، اور اپنے ڈول سے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دینا صدقہ ہے۔
مسلمان سے خوشی سے ملنا: حضرت جابر ؓ  کابیان ہے کہ رسولِ خدا ﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ ہر بھلائی صدقہ ہے اور ایک بھلائی یہ ہے کہ تو اپنے بھائی سے ہنستے کھیلتے ملے ،اور یہ کہ تو اپنے ڈول میں سے بھائی کے ڈول میں پانی ڈال دے۔4
 اس حدیث سے معلوم ہواکہ مسلمان سے ہنستے کھیلتے ملنا اس کے سامنے خوش ہونا بھی اجر و ثواب کی چیز ہے۔ جو لوگ مسلمانوں سے سیدھے منہ بات نہیں کرتے، ان کی بات کاجواب نہیں دیتے، ان سے ملتے جلتے نہیں، ماتھے پر شکن ڈالے ہوئے فرعونیت میں بھرے رہتے ہیں، وہ اسلام سے بہت دور ہیں۔ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ مؤمن اُلفت ومحبت والا ہے، اور اس میں کچھ بھلائی نہیں جوالفت نہیں رکھتا اور لوگ اس سے الفت نہیں رکھتے۔5
 حضرت نو اس بن سمعان ؓ  کہتے ہیں کہ میں نے رسولِ خدا ﷺ  سے دریافت کیا کہ بھلائی کیا ہے؟ آپ نے فرمایا: خوش خلقی بھلائی ہے۔ اور گناہ وہ ہے جو دل میں کھٹکے اور اس کے حلال ہونے میں تردد ہو، اور تجھے یہ برا معلوم ہو کہ لوگوں کو اس کاپتہ چل جائے گا۔1
 اور رسولِ خداﷺ نے ارشاد فرمایا ہے کہ میرے نزدیک سب سے زیادہ پسندیدہ لوگوں میں سے وہ لوگ ہیں جن کے 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter