Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

5 - 51
کوئی چیز ایسی نہیں دی جو اچھے ادب سے بہتر ہو۔2
 اور رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ تم سب نگہبان ہو اور نگہبانی کے متعلق تم سب سے پوچھ ہوگی۔ بادشاہ نگہبان ہے اور اس کی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہوگا، اور مرد اپنے گھر کانگہبان ہے اور اس کی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہوگا، اور عورت اپنے شوہر کے گھر میں نگہبان ہے اور اس کی رعیت کے بارے میں اس سے سوال ہوگا۔3
یتیم کی نگرانی: حضرت رسول اللہﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جس نے یتیم کے سرپر ہاتھ پھیرا توجتنے بال اسکے ہاتھ کے نیچے آئیں گے ہر بال کے بدلے اسکے لیے بہت سی نیکیاں ہونگی، اور جس نے کسی ایسی یتیم لڑکی یا یتیم لڑکے کے ساتھ سلوک کیا جو اسکے پاس رہتے ہیں تو میں اور وہ جنت میں اس طرح ساتھ ہونگے اور آپ نے اپنی دوانگلیاں ملا کر دکھائیں۔4
شوہر کا حق: رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ اگر میں کسی کوحکم کرتا کہ کسی کوسجدہ کرے تو عورتوں کوحکم کرتا کہ اپنے شوہروں کوسجدہ کریں، ان حقوق کی وجہ سے جوخدانے ان پر شوہروں کے مقرر فرمائے ہیں۔1
اور آپ نے فرمایا کہ اگر شوہر بیوی کو حکم کرے کہ زرد پہاڑ سے کالے پہاڑ کی طرف (پتھر) لے جائے اور کالے پہاڑ سے سفید پہاڑ کی طرف (پتھر) لے جائے تو بیوی کو چاہیے کہ اس پر عمل کرے۔2
 حضرت ابوہریرہ ؓ  فرماتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ  سے کسی نے سوال کیا کہ کون سی عورت بہتر ہے؟ آپ نے فرمایا: وہ عورت کہ شوہر اس کی طرف دیکھے تو خوش کرے ،اور جب وہ حکم کرے تو اس کا کہامانے، اور اپنے نفس کے بارے میں اس کی مخالفت نہ کرے (کہ بغیر اس کی اجازت کے کہیں چلی جائے یاکسی سے آنکھیں ملائے) اور اس کی مرضی کے خلاف اس کے مال میں تصّرف نہ کرے۔3
اور رسول اللہﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ تین شخصوں کی نماز مقبول نہیں ہوتی اور ان کی کوئی نیکی اوپر نہیں جاتی:
۱۔ بھاگا ہواغلام جب تک اپنے مالکوں کے پاس آکر اپنا ہاتھ انکے ہاتھ میں نہ دیدے۔
۲۔ وہ عورت جس کاشوہر اس پر ناراض ہو۔
۳۔ وہ شخص جونشہ میں مست ہو جب تک اس کوہوش نہ آجائے۔4
 حضرت اُمِّ سَلَمَہؓ  فرماتی ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جوعورت اس حال میں مرگئی کہ اس کاشوہر اس سے راضی تھا تو وہ جنت میں داخل ہوگئی۔5
 اور ایک حدیث میں ہے کہ آپ نے فرمایا: جب عورت پانچوں وقت کی نماز پڑھے اور رمضان کے روزے رکھے اورا پنی 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter