Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

27 - 51
 رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ مہمان کے لیے یہ حلال نہیں ہے کہ میزبان کے پاس اتنے روز ٹھہرے کہ اس کوتنگ کردے۔7
 ابو شعیب انصاری ؓ  نے رسول اللہ ﷺ  کی دعوت کی تھی اور آپ کے ہمراہ چاراصحاب کو اور بلایا تھا۔ کھاناپک جانے پر رسول اللہﷺ  اور دیگر چار اصحاب کو اور بلایا تو آپ کے ساتھ ایک چھٹا شخص بھی پیچھے لگ گیا۔ رسولِ خدا ﷺ  نے حضرت ابو شعیب سے فرمایا کہ اے ابو شعیب! ایک شخص ہمارے پیچھے لگ کر آگیا ہے تم چاہو تو اجازت دے دو( ورنہ ان کو باہر چھوڑو)۔ ابو شعیب نے عرض کیا کہ میں اجازت دیتا ہوں۔8
 مسئلہ:  جیسے بے بلائے دعوت میں جانا منع ہے اسی طرح یہ بھی منع ہے کہ مسلمان بھائی دعوت کرے اور اس کی دعوت قبول نہ کرے، رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا کہ جس کی دعوت کی گئی اور اس نے قبول نہ کی تو خدا اور رسول کی نافرمانی کی۔1
 مسئلہ:  جب دوشخص دعوت کریں تو جس نے پہلے دعوت کی ہے اس کی دعوت قبول کرو، اور اگر دونوں ایک ساتھ پہنچے ہیں تو جس کادروازہ تمہارے دروازے کے پاس ہے اس کی دعوت قبول کرو۔2
 مسئلہ:  اگر مجلسِ دعوت میں کوئی چیز خلاف ِشریعت دیکھے تو واپس آجائے۔ حدیث شریف میں ہے کہ آںحضرتﷺ کو حضرت فاطمہؓ  نے اپنے مکان پر کھانا کھانے کے لیے دعوت دی تھی ۔چناں چہ جب آپ تشریف لائے تو دروازہ کی چوکھٹ پر ہاتھ رکھ کر کھڑے ہوگئے اور مکان کے گوشہ میں ایک منقش کپڑا بچھا ہوا دیکھ کر واپس تشریف لے چلے۔ حضرت فاطمہ فرماتی ہیں کہ میںآپ کے پیچھے پیچھے گئی اور دریافت کیا کہ یارسول اللہ!آپ کو کس چیز نے واپس کردیا؟ آپ نے فرمایا:کسی نبی کے لیے یہ درست نہیں ہے کہ منقش مکان میں داخل ہو۔3
مسلمان کی عیادت: بیمار کے پاس جاکر اس کاحال معلوم کرنے اور اس کو تسلی دینے کو عیادت کہتے ہیں۔ رسولِ خدا ﷺ  اس کا بہت اہتمام فرماتے تھے حتی کہ آپ نے بعض یہودیوں کی بھی عیادت کی ہے۔ اور عیادت کی ترغیب دیتے ہوئے بڑے اجر وثواب سے باخبر کیا ہے، ذیل میں چند حدیثیں درج کی جاتی ہیں جن سے عیادت کاثواب معلوم ہوگا۔
 ایک حدیث میں ہے کہ رسول اللہﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جوشخص وضو کرے اور اچھی طرح وضو کرے اور ثواب سمجھ کر اپنے مسلمان بھائی کی عیادت کرے تو جہنم سے اتنا دور کردیا جائے گا جتنی دور کوئی ساٹھ سال تک چلے۔4
 حضرت ابوہریرہؓ روایت کرتے ہیں کہ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ جوشخص کسی مریض کی عیادت کرتا ہے تو آسمان سے ایک منادی یہ ندا دیتا ہے کہ تو خوش رہے اور تیرا یہ چلنا بابرکت ہو اور تونے جنت میں گھر بنالیا ہے۔5

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter