Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

16 - 51
میں داخل نہ ہوجائو، بلکہ باہر سے کھڑے ہوکر نظر بھی نہ ڈالو۔ حدیث شریف میں ہے کہ رسولِ خداﷺ  اپنے ایک مکان میں تشریف رکھتے تھے اور آپ کے دست مبارک میں ایک سلائی تھی جس سے سر کھجارہے تھے۔ ایک شخص نے جھانک کر آپ کودیکھ لیا توآپ نے فرمایا: اگر مجھ کومعلوم ہوتا کہ تو دیکھ رہا ہے تو اس کو تیری آنکھ میں مار دیتا۔ اجازت تو صرف آنکھ ہی کی وجہ سے رکھی گئی ہے (اگر اجازت سے پہلے دیکھ لیا تو اجازت کا کیا فائدہ ہوا)۔6
 ایک حدیث میں ہے کہ جس نے کسی کے گھر میں بغیر اجازت کے دیکھا تو اس نے خیانت کی۔7
 ’’مشکوٰۃ شریف‘‘ میں ہے کہ ایک صاحب نے عرض کیا کہ یارسول اللہ!کیا میں اپنی والدہ کی خدمت میں اجازت لے کر حاضر ہوا کروں؟آپ نے فرمایا: ہاں۔ ان صاحب نے عرض کیا کہ میں اور وہ تو ایک ہی مکان میں رہتے ہیں(اور مجھ کو گھر کی ہر چیز کاپتہ ہے پھر اجازت کی کیا ضرورت ہے؟)آپ نے فرمایا :اجازت لے کر داخل ہوا کرو۔ ان صاحب نے عرض کیا کہ میں اپنی والدہ کاخادم ہوں( اور اکثر آمد ورفت رہتی ہے کیا اس میں کچھ گنجایش نہیں ہے؟) آپ نے فرمایا :اجازت لے کر داخل ہواکرو، کیا تم چاہتے ہو کہ اس کوننگی دیکھ لو؟ان صاحب نے عرض کیا: نہیں۔ آپ نے فرمایا :بس تو اجازت لے کر داخل ہواکر و(تمہیں کیا معلوم کہ وہ کس حالت میں ہیں)۔1
میں میں نہ کرو: اجازت لینے کے معاملہ میں بہت سے ناواقف یہ حرکت کرتے ہیں کہ جب وہ دروازہ کھٹکھٹاتے ہیں اور پوچھاجاتا ہے: کون؟ تو کہہ دیتے ہیں: میں۔ یہ جواب بہت غلط اور تکلیف دہ ہے، کیوںکہ’’ میں‘‘ تو جب مفید ہوتا ہے جب صورت سامنے ہوتی ہے، لہٰذا ایسے وقت نام بتانا چاہیے۔
 حضرت جابر ؓ  کابیان ہے کہ میں ایک مرتبہ رسولِ خدا ﷺ  کی خدمت میں اپنے والد صاحب کے قرضہ کے سلسلہ میں حاضر ہوا جو والد صاحب کاکسی پر باقی رہتا تھا ۔ میں نے    رسولِ خدا ﷺ  کادروازہ کھٹکھٹایا تو آپ نے فرمایا: کون صاحب ہیں؟ میں نے کہا:میں ہوں۔آپ نے ناگواری کے لہجے میں فرمایا: میں میں (کرتے ہو جس سے فائدہ حاصل نہ ہو)۔2
 مسئلہ: تین بار اجازت طلب کرنے پر اجازت نہ ملے تو واپس ہوجانا چاہیے۔3
 مسئلہ:جب اجازت لو تو یوں کہو اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، أَأَدْخُلُ؟ السلام علیکم کیا میں آجائوں؟4
 مسئلہ: جب اجازت لو تو دروازے کے مقابل نہ کھڑے ہوجائو تاکہ اجازت سے پہلے گھر۔ میں نظر نہ پڑے۔5
 مسئلہ: جوشخص سلام نہ کرے اس کو اندر آنے کی اجازت نہ دو۔6
 ایک صاحب بغیر سلام کیے اور بغیر اجازت حاصل کیے آگئے تھے، رسولِ خدا ﷺ  نے فرمایا کہ واپس جائو اور یوں کہہ کر آئو: اَلسَّلَامُ عَلَیْکُمْ، أَأَدْخُلُ؟

x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter