Deobandi Books

اکرام المسلمین مع حقوق العباد کی فکر کیجیے - یونیکوڈ - غیر موافق للمطبوع

4 - 51
لیے جنت کاایک دروازہ کھل جاتا ہے۔ اور جس نے والدین کے بارے میں اللہ کی نافرمانی کی یعنی ان کے حقوق ادانہ کیے تو اس کے لیے دوزخ کے دو دروازے کھل جاتے ہیں، اور اگر فقط ماں یافقط باپ ہو اس کی حق تلفی کی ہو تو اس شخص کے لیے دوزخ کاایک دروازہ کھل جاتا ہے۔ ایک صاحب نے عرض کیا کہ اگر ماں باپ ظلم کریں کیا تب بھی یہی بات ہے؟آپ نے فرمایا: ہاں اگرچہ ظلم کریں، اگرچہ ظلم کریں، اگرچہ ظلم کریں۔2
 ایک حدیث میں ہے کہ رسولِ خدا ﷺ  کاارشاد ہے کہ بڑے بڑے گناہ یہ ہیں: کسی کوخدا کے ساتھ شریک کرنا، ماں باپ کو ستانا، ناحق کسی کو قتل کرنا، جھوٹی قسم کھانا۔3
 غور کر لو کہ آںحضرتﷺ نے ماں باپ کے ستانے کو شرک کے ساتھ بیان فرمایا ہے۔
خداوند قدوس فرماتے ہیں:
{وَقَضٰی رَبُّکَ أَلَّا تَعْبُدُوْا اِلَّا اِیَّاہُ وَبِالْوَالِدَیْْنِ اِحْسَانًاط اِمَّا یَبْلُغَنَّ عِندَکَ الْکِبَرَ اَحَدُہُمَا اَوْ کِلٰہُمَا فَلَا تَقُلْ لَّہُمَآ اُفٍّ وَّلَا تَنْہَرْہُمَا وَقُلْ لَّہُمَا قَوْلًا کَرِیْمًاo وَاخْفِضْ لَہُمَا جَنَاحَ الذُّلِّ مِنَ الرَّحْمَۃِ  وَقُلْ رَّبِّ ارْحَمْہُمَا کَمَا رَبَّیٰنِیْ صَغِیْرًا}4
اور تیرے ربّ نے حکم دیا ہے کہ اس کے سواکسی کی عبادت مت کرو، اور ماں باپ کے ساتھ احسان کرو۔ اگر تیری موجودگی میں وہ بوڑھے ہوجائیں یاان میں سے ایک بوڑھا ہوجائے تو ان کو اُف بھی نہ کہو اور نہ ان کوجھڑکو اور ان سے تعظیم کے ساتھ بات کرو۔ اور جھکادو ان کے آگے عاجزی کاباز ورحمت کے ساتھ اور ان کے حق میں یوں دعاکرو کہ اے میرے پروردگار! ان پر رحم فرما جیسا کہ انہوں نے مجھ کو چھوٹا ساپالا ہے۔
بڑے بھائی کاحق
 رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ بڑے بھائیوں کاحق چھوٹے بھائیوں پر ایسا ہے جیسے والد کاحق اولاد پر ہے۔1
اولاد کے حقوق
 جس طرح ماں باپ کے حقوق ہیں اسی طرح ماں باپ کے ذمہ بھی اولاد کے حقوق ہیں۔ ماں باپ کے ذمہ ہے کہ اپنی اولاد کو بداخلاقوں کے پاس اٹھنے بیٹھنے سے روکیں، خدا کے راستے پر ڈالیں، دین اور دنیا کی بھلائی سے آگاہ کریں۔ افسوس کہ آج کل کے والدین بچہ کاحق صرف یہی سمجھتے ہیں کہ اس کے کھانے پینے اور پہننے کے لیے اچھی اچھی چیزیں موجود ہوں، کپڑوں پر، بدن پر میل نہ ہو، مگر ان کے دل کے سنوار نے اور گندگیوں سے بچانے کاکوئی انتظام نہیں کرتے ، نہ ان کو بزرگوں کی خدمت میں لے جاتے ہیں، نہ ان کو خدا کے دین کی تعلیم دلاتے ہیں۔ رسولِ خدا ﷺ  نے ارشاد فرمایا ہے کہ انسان اپنے بچے کو ادب سکھائے تو یہ ایک صاع صدقہ کرنے سے افضل ہے۔ اور فرمایا ہے کہ کسی والد نے اپنے بچے کو 
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 والدین کے حقوق 3 1
5 بڑے بھائی کاحق 4 2
6 اولاد کے حقوق 4 2
7 یتیم کی نگرانی 5 2
8 شوہر کا حق 5 2
9 بیوی کے حقوق 6 2
10 رفیقِ سفر کے حقوق 8 2
11 مجلس کے آداب 9 1
12 ایک کو چھوڑ کر دو شخص پوشیدہ بات نہ کریں 9 11
13 سر کارِ دوعالَمﷺ کاعمل 9 11
14 گردنوں پر سے کودنے کی ممانعت 9 11
15 حق اُسی کا ہے 10 11
16 مشترکہ جگہ 10 11
17 رسولِ خداﷺ کی مجلس وغیرہ کے حالات 10 1
18 مسلمان کو ہدیہ دینا 14 17
19 مسلمانوں کوپانی پلانا 14 17
20 مسلمان کو سلام کرنا 14 17
21 سلا م کافائدہ 15 17
22 اگر راستے میں بیٹھو 15 17
23 اجازت حاصل کرنا 15 17
24 میں میں نہ کرو 16 17
25 معانقہ 17 17
26 راستے سے تکلیف دہ چیز ہٹا دینا 17 17
27 مسلمان سے خوشی سے ملنا 17 17
28 مزاح 18 17
29 تقاطع وتہاجر 19 17
30 معاف کردینا 19 17
31 صلح کرادینا 20 17
32 حب في اللّٰہ 21 17
33 دعا کر دینا 23 17
34 امام کافریضہ 24 17
35 زبردستی کاامام 24 17
36 بے اجازت امام نہ بنو 25 17
37 مقامِ خاص 25 17
38 اِکرامُ الضَّیْف 26 17
39 میزبان کاحق 26 17
40 مسلمان کی عیادت 27 17
41 مسلمان کی زیارت کرنا 28 17
42 عیب پوشی کا اجر 28 17
43 بہتان 29 17
44 آپس کی معاونت 29 17
45 مسلمان کوحقیر سمجھنا 30 17
46 مسلمان کے جنازہ کی نماز پڑھنا 31 17
47 سفارش 31 17
48 مجلس کی بات محفوظ رکھو 31 17
49 مشورہ صحیح دو 31 17
50 مسلمانوں کوگالی دینے کاوبال 32 17
51 مسلمان کو کافر بتانا 32 17
52 مسلمان کوقتل کرنا 32 17
53 فہرست 1 1
Flag Counter