زندگی کے قیمتی لمحات |
ہم نوٹ : |
|
خودکشی ثابت نہیں کہ وہ حرام موت مرگیا ہو،برعکس اس کے جو اپنے آپ کو ماڈرن ترقی یافتہ دانشور وسائنس دان کہتے ہیں، ان کا حال دیکھو! ذراسی تکلیف آئی اور خودکشی کرلی، ان میں ذرا بھی برداشت کی طاقت نہیں ہوتی،کیوں کہ ان کا کوئی سہارا نہیں ہے، ان کا اللہ سے سہارا ٹوٹا ہواہے، کٹی ہوئی پتنگ ہیں، اس لیے ہر بلا ان کو نوچ کھسوٹ کرتی ہے۔ حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ ایک بات یاد آگئی۔ میرے دوست نے بتایا کہ ایک فرانسیسی جوڑا ہوٹل میں بیٹھا ہوا تھا۔ انہوں نے تقریر کی کہ دیکھو اللہ تعالیٰ نے نظر کی حفاظت کا حکم دیا ہے۔اس کے فائدے یہ ہیں کہ شوہر کے دل میں بیوی کی محبت بس جاتی ہے، جب غیروں کو نہیں دیکھتا تو اس کی نظر کا تمام مرکز اس کی بیوی ہوتی ہے،اس لیے بیوی سے محبت بڑھ جاتی ہے، تو بیوی بھی خوش رہتی ہے اور شوہر بھی خوش رہتا ہے۔ برعکس یورپ کی ترقی ترقئ معکوس ہے یعنی الٹی ترقی، اللہ کے غضب اور قہر والی ترقی ہے، ان کی ہربیوی ہر وقت خائف رہتی ہے۔ شوہر نے اگر کسی عورت سے مسکرا کر بات کرلی تو عورت جل کے خاک ہوجاتی ہے، دل تڑپ جاتا ہے کہ ہائے معلوم ہوتا ہے کہ ظالم اس عورت سے پھنسا ہوا ہے اور اگر عورت نے کسی مرد سے ہنس کربات کرلی اور ہاتھ ملا لیا، تو شوہر صاحب کی نیند حرام ہوجاتی ہے، سمجھتے ہیں کہ دال میں کچھ کالا ہے۔ غرض سارا یورپ آج عذاب میں مبتلا ہے۔ اس کے بعد اس دوست نے کہاکہ زیادہ نہیں صرف تین دن تم کسی نامحرم کو نہ دیکھو، اپنی بیوی کو دیکھواور عورت صرف اپنے شوہر کو دیکھے۔ صرف تین دن قرآن کی آیت یَغُضُّوۡا مِنۡ اَبۡصَارِہِمۡ 10؎ پر عمل کرلو کہ اے ایمان والو! اپنی نگاہوں کو نیچی کرلو، نامحرم عورتوں کو، کسی کی ماں بہن بیٹی کو مت دیکھو، کسی کی بیوی کو مت دیکھو، تین دن عمل کرلو،اس کے بعد دیکھو گے کہ تمہیں اپنی بیوی کو دیکھنے میں اور تمہاری بیوی کو تمہیں دیکھنے میں کتنا مزہ آتا ہے،کیوں کہ شبہات ختم ہوجائیں گے اور زندگی خوشگوار ہوجائے گی۔ اس فرانسیسی عورت نے داڑھی والے دوست کا شکریہ ادا کیا کہ ہم بالکل _____________________________________________ 10؎النور:30