زندگی کے قیمتی لمحات |
ہم نوٹ : |
|
کا احساس نہ ہوگا کہ ذکر میں دل نہیں لگتایاذکر سے کیا ملتا ہے یا ذکر کرنے سے ہمیں تو آج تک پتا ہی نہیں چلا کہ اللہ تعالیٰ کے پاس سے ہم کو کیا ملا؟ ارے! یہ کیا کم ملا کہ وہ ہم کو یاد کرتے ہیں۔ یہ بیان القرآن کا حاشیہ نقل کر رہا ہوں کہ اللہ تعالیٰ فرماتے ہیں کہ تم ہم کو یاد کرو ہم تم کو یاد کریں گے۔تو اﷲ تعالیٰ کا اپنے غلاموں کو یاد فرمانا اتنی بڑی نعمت ہے کہ اگر کوئی اس نعمت کا استحضار کرے کہ ہمیں اللہ پاک اس وقت یاد فرمارہے ہیں توکبھی اس کو تشویش نہیں ہوگی، کبھی شکایت نہیں کرے گا کہ ہم کو ذکر سے کیا ملا۔ حضرت ثابت بنانی رحمۃ اللہ علیہ تابعی ہیں، فرماتے ہیں کہ اس وقت اللہ تعالیٰ مجھے یاد کر رہے ہیں۔کسی نے کہا کہ آپ کو کیسے معلوم ہوا؟کیا کوئی ٹیلی فون یا وائرلیس آیا ہے عرشِ اعظم سے؟ آپ نے فرمایا کہ دیکھتے نہیں ہو میں تسبیح لیے ہوئے اللہ تعالیٰ کو یاد کر رہا ہوں اور اللہ تعالیٰ کا قرآن شریف میں وعدہ ہے کہ تم ہم کو یاد کرو زمین پر، ہم تم کو یاد کریں گےعرشِ اعظم پر، لہٰذا میں ان کی یاد میں مشغول ہوں اور قرآن غلط نہیں ہوسکتا، مجھے یقین ہے کہ اللہ تعالیٰ مجھ کو یاد فرما رہے ہیں۔ اللہ تعالیٰ حضرت حکیم الامت کو جزائے خیر دے کہ انہوں نے حاشیہ مسائل السلوک میں یہ جملہ بڑھا دیا کہ قَالَ الْعَبْدُالضَّعِیْفُ حکیم الامت کا اندازِ بیان دیکھیے۔فرماتے ہیں کہ یہ بندۂ کمزور کہتا ہے قَالَ الْعَبْدُالضَّعِیْفُ اَشْرَفْ عَلِیْ یعنی حکیم الامت اپنے کو فرماتے ہیں کہ یہ اشرف علی عبدِ کمزور، بندۂ کمزور عرض کرتا ہے کہ ہٰذِہٖ ثَمَرَۃٌ اَصْلِیَّۃٌ اللہ تعالیٰ کا یاد فرمانا یہ اصلی پھل ہے، کچھ اور ملے یا نہ ملے یہی کافی ہے لَوِاسْتَحْضَرَہَا اگر کوئی اس کا استحضار کرے لَا یُشَوِّشُ اَبَدًا کبھی اس کو تشویش نہیں ہوگی۔ معمولی نعمت ہے یہ؟ اب اس کو اردو میں سمجھیں۔ حضرت حکیم الامت تھانوی رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں کہ ہمارے ذکر پر اللہ تعالیٰ کا ہم کو یاد فرمانا اتنا بڑا انعام ہے کہ اس سے بڑھ کر کوئی انعام نہیں،اس کے بعد کوئی نعمت بیان نہ ہو تو عاشقوں کے لیے یہی کافی ہے کہ وہ ہم کو یاد کر رہے ہیں۔ حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کہ اے اُبی ابنِ کعب!( اور یہ اُبی ابنِ کعب کون ہیں؟ سید القراء، امیر القراء ہیں، قرأ ت میں