زندگی کے قیمتی لمحات |
ہم نوٹ : |
|
عداوت و نفرت ہے، دونوں ایک دوسرے کو ذلیل سمجھتے ہیں۔ حاجی امداد اللہ صاحب علمائے دیوبند کے شیخ ہیں، کتنی پیاری بات لکھی ہے کہ نفسانی محبت کو محبت مت کہو، یہ چُوٹّا پنا ہے اور خباثتِ طبع ہے اور اپنے کو ذلیل کرنے کے مترادف ہے۔ دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات جو فرشتے اﷲ والوں کے ساتھ اس دنیا میں رہتے ہیں ان کے کیاکیا کام ہیں؟ ۱)نیکیوں کا، نیک کاموں کا الہام کرنا۔۲) حوادث میں صبر و سکینہ اتارنا، یہ استقامت کا انعام ہے یعنی جو رَبُّنَا اللہْ کہتے ہیں پھر اللہ کے دین پرقائم رہتے ہیں۔ استقامت کے دو معنیٰ ہیں، نیک کاموں کو بجالانا اور گناہوں سے بچنا اور اگر کبھی خطا ہو جائے تو رو رو کر اپنے مالک کو منانا ؎ہم نے طے کیں اس طرح سے منزلیں گر پڑے گر کر اٹھے اٹھ کر چلے مولانا وصی اللہ شاہ صاحب اعظم گڑھ اِلٰہ آباد کے بزرگ تھے یہ ان کا شعر ہے ؎ہم نے طے کیں اس طرح سے منزلیں گر پڑے گر کر اٹھے اٹھ کر چلے اﷲتعالیٰ کو راضی کرنے سے کیاانعام ملتاہے؟ ۱)دنیا میں فرشتوں کے ذریعے نیکیوں کا الہام ہوتا ہے۔۲) ان کے دلوں پر فرشتے صبر اور سکینہ اتارتے ہیں۔یہی وجہ ہے کہ کسی ولی اللہ سے خودکشی کا ثبوت نہیں ملتا ۔اور آخرت میں فرشتوں کا ساتھ ہونا تو متعدد آیات میں وارد ہے۔ تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ اﷲ تعالیٰ آگے ارشاد فرماتے ہیں: وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَا تَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ وَ لَکُمۡ فِیۡہَا مَا تَدَّعُوۡنَ اور جنت میں جس چیز کو تمہارا دل چاہے گا موجود ہے اور جس چیز کو تم مانگوگے وہ بھی ملے گی، تو