Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

33 - 42
شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت
اللہ تعالیٰ سکھا رہے ہیں کہ شیطان میرا کتاہے، اس کتے کے بھونکنے سے تم اس پر مت بھونکو، جیسے بڑے آدمی کے ہاں فارن کنٹری کے بھیڑیے کی نسل کے کتے ہوتے ہیں،تو جب کوئی گھنٹی بجاتا ہے کہ جناب میں آپ کے بنگلے میں آنا چاہتا ہوں، آپ ذرا اپنے کتے کوخاموش کرادیجیے، تو ان کے خصوصی کوڈ ہوتے ہیں جس سے کتے خاموش ہوجاتے ہیں۔ محدثِ عظیم ملّاعلی قاری فرماتے ہیں کہ جیسے بنگلے والے اپنے خصوصی کوڈ سے اُس کتے کو خاموش کردیتے ہیں تو اﷲتعالیٰ جو سب سے بڑے ہیں، ان کا کتا بھی سب کتوں سے بڑا ہے، تم اس کا مقابلہ نہیں کرسکتے، اسی لیے اﷲ تعالیٰ فرما رہے ہیںفَاسۡتَعِذۡ بِاللہْ اللہ سے پناہ مانگو، اﷲ ہی سے فریاد کرو کہ اے اللہ! اپنے کتے کو اپنے خصوصی کوڈ سے خاموش کردے۔ محدثِ عظیم ملّا علی قاری    رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں: فَاِنَّ الشَّیْطٰنَ کَالْکَلْبِ الْوَاقِفِ عَلَی الْبَابِ شیطان مثل کتے کے ہے، اللہ تعالیٰ کے دربار سے نکالا ہوا، Get outکیا ہوا، مردود ہے، فَاسۡتَعِذۡ بِاللہْ پس    تم اللہ تعالیٰ سے پناہ مانگو اِنَّہٗ ہُوَ السَّمِیۡعُ الۡعَلِیۡمُ اﷲ تعالیٰ بہت سننے والا اور خوب جاننے والا ہے۔ فَاسۡتَعِذۡ بِاللہْ میں اَعُوْذُ بِاللہِ مِنَ الشَّیْطٰنِ الرَّجِیْمِ   کی طرف اشارہ ہے۔
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ تمہارے دل میں شیطان وسوسہ  ڈالے کہ نہ معلوم اللہ میاں ہیں بھی یا نہیں، کہیں روزہ نماز بے کار ہی نہ جائے، تو فوراً کہو اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ12؎ ایمان لایا میں اللہ پر اور اس کے رسولوں پر۔ آسمان کو دیکھو،سورج چاند کو دیکھو اورشیطان خبیث سے کہو کہ انہیں تیرے باپ نے بنایا ہے؟ وسوسہ گناہ کا ہو یا کفر کا ہو اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ پڑھنے کا فائدہ یہ ہوگا کہ شیطان فوراً بھاگ جائے گا، لہٰذا  اس کو پڑھیے اور اس کی برکتیں دیکھیے۔میں نے جس کو بھی یہ بتایا ہے اس کی برکات انہوں نے بیان کی ہیں۔ جب بھی وسوسہ آئے تو کہو اٰمَنْتُ بِاللہِ وَرُسُلِہٖ میں ایمان لایااﷲ پر اور اس کے رسولوں پر۔ یہ اﷲ تعالیٰ کی طرف سے شیطان کی کھوپڑی پر ڈالنے کے لیے ڈی ڈی ٹی ہے۔
_____________________________________________
12؎   کنزالعمال:246/1(1237)،فصل فی الشیطان ووسوستہ،مؤسسۃ الرسالۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter