Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

8 - 42
سمندروں کو بھی اللہ نے اپنے قبضۂقدرت میں رکھا ہے۔غرض کائنات کی کوئی شے اﷲ تعالیٰ کی قدرت سے باہر نہیں، لہٰذا رَبُّنَا کو اس لیے مقدم کیا کہ اگرچہ تم ہمیں تو نہیں دیکھتے ہو مگر ہماری پرورش کے اسباب کو تو دیکھتے ہو،ہمیں پہچاننے کے لیے یہی کافی ہیں۔
وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال
کسی دیہاتی سے پوچھا گیا کہ تم نے خدا کو کیسے پہچانا؟ گاؤں کے رہنے والے اس بدّو دیہاتی نے ایسا جواب دیا کہ مفسرین نے تفسیروں میں اس دیہاتی کا جواب نقل کیا۔ اس نے کہا کہ اَلْبَعْرَۃُ تَدُلُّ عَلَی الْبَعِیْرِ اونٹ کی مینگنیاں تو اونٹ کے وجود پر دلالت کرتی ہیں کہ ابھی ادھر سے اونٹ گیا ہے، پھر زمین اور آسمان، سورج اور چاند اپنی رفتار سے اللہ تعالیٰ کے وجود کی نشاندہی نہیں کریں گے؎
کہے دیتی  ہے  شوخی  نقشِ  پا  کی
ابھی  اس  راہ  سے  کوئی  گیا ہے
دلیلِ لٹھ
مجھے مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ کی دلیلِ لٹھ یاد آگئی جو اللہ تعالیٰ کے وجود پر انہوں نے بیان کی ہے۔ حضرت مولانا ادریس صاحب کاندھلوی رحمۃ اللہ علیہ بہت بڑے محدث، جامعہ اشرفیہ لاہور کے شیخ الحدیث اور بڑے بڑے علماء کے استاد تھے، فرماتے ہیں کہ ایک بزرگ اَللہْ اَللہْ کرتے ہوئے جارہے تھے۔ ایک منکرِ خدا  دہریہ نے کہا کہ مولانا کہاں ہیں اللہ میاں؟ خواہ مخواہ دھوکے میں پڑے ہوئے ہو۔ اس بزرگ نے فرمایا: تم بےوقوف ہو جو اللہ کا انکار کرتے ہو۔ سارا نظامِ عالم اللہ کے وجود سے چل رہا ہے، پھر تم ایسی قدرت کا انکار کرتے ہو؟ اس شخص نے کہا:یہ سب تمہارے خیالات ہیں، سارے عالَم کا نظام میگنٹ سے چل رہا ہے، بس اس بزرگ نے اپنی لاٹھی اس کی کھوپڑی پر مار دی۔ اس نے کہا کہ آپ نے لاٹھی کیوں ماری؟ جب آپ کو جواب نہ آیا تو آپ نے لاٹھی چلادی۔ بزرگ نے کہا کہ میں نے تو نہیں چلائی۔ دہریہ نے کہا کہ میں اپنی آنکھوں سے دیکھ رہا ہوں کہ آپ ہی نے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter