زندگی کے قیمتی لمحات |
ہم نوٹ : |
|
اﷲ تعالیٰ نے دعوت الی اﷲ کو فرمایا کہ اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی گفتگو نہیں ہے۔ ایک شخص اﷲ کی طرف بلا رہا ہے اور ایک شخص کسی نفع بخش کاروبار کی طرف دعوت دے رہا ہے یا کوئی میاں بیوی سے بات کررہا ہے، کوئی بزنس کی بات کررہا ہے، غرض دنیا بھر کے جتنے قول ہیں اﷲ تعالیٰ فرماتا ہے کہ وَ مَنۡ اَحۡسَنُ قَوۡلًا مِّمَّنۡ دَعَاۤ اِلَی اللہِ جو دعوت الی اﷲ دے رہا ہے اس سے بڑھ کر دنیا میں کوئی قول نہیں ہے۔ نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ اب آخر میں یہ عرض کرتا ہوں کہ جو نفس و شیطان سے شکست خوردہ ہورہا ہو اور اس سے گناہ نہ چھوٹ رہے ہوں وہ چند کام کرلے: ۱) کسی اﷲ والے سے یا اﷲ والوں کے غلاموں سے کچھ اﷲ کا نام لینا سیکھ لے، روحانی طاقت کے لیے روحانی ٹانک استعمال کرے۔ ۲) قبر کا مراقبہ کرے۔ ۳) قیامت کی پیشی کو یاد کرے کہ جب اﷲ پوچھے گا کہ تم نے اپنے اعضا کہاں استعمال کیے، تو اس وقت کیا جواب دو گے؟ ۴) جس کی طرف نفسانی میلان ہو اس کا بھی خیال کرے کہ وہ قبر میں گل سڑ گیا ہے، آنکھوں اور گالوں کو دس دس ہزار کیڑے کھا رہے ہیں اورلاش پھول کر پھٹ گئی ہے۔ ۵) لَااِلٰہَ اِلَّا اللہْ کا ذکر بھی کرے، کیوں کہ یہ حدیث کا وظیفہ ہے جس کے بارے میں سرورِ عالم صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ جو روزانہ ۱۰۰ مرتبہ لَا اِلٰہَ اِلَّا اللہْ پڑھے گا قیامت کے دن اس کا چہرہ چاند کی طرح روشن ہوگا۔ حضرت تھانوی رحمۃ اﷲ علیہ نے علاجاً فرمایا کہ لَا اِلٰہَ کہتے وقت یہ تصور کرے کہ دل سے غیر اﷲ نکل رہا ہے اور اِلَّا اللہْ کہتے وقت یہ تصور کرے کہ قلب میں اﷲ کا نور آرہا ہے، درمیان درمیان میں محمد رسول اﷲ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم بھی پڑھے۔ ذکر کے بعد دیکھو کہ اہل اﷲ کی صحبت کتنا کام دے گی۔ صحبتِ اہل اﷲ کام دیتی ہے جب ذکر کا اہتمام ہوتا ہے ؎