Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

14 - 42
رہو، تو کیا اس ناقدری کے وبال سے تم بچ سکتے ہو؟ لوگ سمجھتے ہیں کہ شیخ دیکھتا تھوڑی ہے، لیکن جس شخص نے شیخ کے بتائے ہوئے اذکار نہیں کیے وہ اللہ تعالیٰ تک نہیں پہنچ سکتا، کولہو کے بیل کی طرح چکر پہ چکر لگاتا رہتا ہے، اس کی ترقی رک جاتی ہے۔ حضرت مولانا شاہ ابرار الحق صاحب نے فرمایا کہ اگر ذکر پورا نہ کرسکو تو کم از کم آدھا ہی کرلیا کرو اور شیخ کو اطلاع کرتے رہا کرو۔ حضرت حکیم الامت کا ملفوظ ہے کہ شیخ کے تین حق ہیں    ؎
شیخ کے ہیں تین حق رکھ ان کو یاد
اطلاع    و      اتباع     و    انقیاد
شیخ کو خط لکھو، اپنے حال کی اطلاع کرو، وہ جو کہے اس کی اتباع کرو اور اس پر عقیدہ اور اعتقاد رکھو کہ ان شاء اللہ جو میرے شیخ نے بتایا ہے اس سے ہمیں نفع پہنچے گا۔
 تزکیہ کے معانی
 جو نائبِ رسول صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم ہیں اب ان کے ذریعے سے تزکیہ ہوگا۔ جب نبی زندہ ہوتا ہے تو نبی تزکیہ کرتا ہے جیسے آپ صلی اﷲ تعالیٰ علیہ وسلم نے صحابہ کا تزکیہ فرمایا، جس کی تفسیر علامہ آلوسی رحمۃ اللہ علیہ نے فرمائی وَیُطَہِّرُ قُلُوْبَہُمْ وَنُفُوْسَہُمْ وَاَبْدَانَہُمْ کہ نبی دلوں کو ، نفوس کو اور جسموں کو پاک کرتا ہے۔کیسے؟ یُطَہِّرُ قُلُوْبَھُمْ عَنِ الْعَقَائِدِ الْبَاطِلَۃِ وَالْاِشْتِغَالِ بِغَیْرِاللہِ نبی دل کو پاک کرتا ہے باطل عقیدوں سے اور غیر اللہ کی مشغولی سے، اور یُطَہِّرُ نُفُوْسَہُمْ عَنِ الْاَخْلَاقِ الرَّذِیْلَۃِ نفوس کو اخلاقِ رذیلہ سے پاک کرتا ہے،اور وَیُطَہِّرُاَبْدَانَہُمْ عَنِ الْاَنْجَاسِ وَالْاَعْمَالِ الْقَبِیْحَۃِ3؎ اور ان کے جسم کو پاک کرتا ہے نجاست سے اور بُرے بُرے اعمال سے۔ تو نفوس کا تزکیہ نبی کرتا ہے مگر اس کے دنیا سے تشریف لے جانے کے بعد یہی تزکیہ پھر اہل اللہ کرتے ہیں، لہٰذا یہ سمجھ لیجیے کہ جہادِ اصغر یعنی کافروں سے جہاد کے لیے جب اس آیت میں اللہ کے ذکر کی تعلیم دی جارہی ہے، تو جہادِ اکبر یعنی نفس سے جہاد کو کون بغیر ذکر اللہ کے جیت سکتا ہے؟
_____________________________________________
3؎  التفسیر المظھری : 166/2 ،بلوجستان بک دبو
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter