Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

24 - 42
تحت النفی واقع ہے، جس کے معنیٰ ہیں کہ اللہ تعالیٰ کا کوئی ہمسر اور برابری کرنے والا نہیں ہے۔سورۂاخلاص میں اللہ تعالیٰ نے اپنی تعریف کی ہے، پس جب اﷲ تعالیٰ کی ذات کا کوئی ہمسرنہیں تو اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت اور ان کے نام کی مٹھاس کے برابر دنیا میں کوئی مٹھاس بھی نہیں ہے، اس لیے فرمایا کہ جس دن اللہ تعالیٰ کے نام کی لذت، حاصلِ حیات تم کو عطا ہو جائے گی ساری لغت بھول جاؤگے، زندگی کا حاصل تم کو مل جائے گا، ورنہ مرنے کے بعد پتا چلے گا کہ آپ کے کتنے کاروبار تھے، کتنے سوٹ بوٹ تھے، کتنی فیکٹریاں تھیں۔ساری نعمتیں فانی ہیں۔ ہر انسان ان کو چھوڑ کے جانے والا ہے، اسی لیے عرض کرتا ہوں دوستو! کہ سب سے بڑی نعمت دنیا کے اندر بلکہ آخرت کے اندر یعنی دونوں جہاں میں سب سے بڑی لذت ان کے نام کی مٹھاس، ان کے نام کی لذت، ان کا نام لینے کی توفیق ہے۔ میرا ایک شعر یاد آگیا؎
وہ مرے لمحات جو  گزرے خدا کی یاد میں
بس وہی لمحات میری زیست کا حاصل  رہے
جو وقت ان کا نام لینے میں گزر جائے زندگی کا حاصل ہے یا ان کے لیے کسی بندے کی تربیت اور اس تک دین پہنچانے میں گزر جائے تو دعوت الی اﷲ اﷲ کے ذکر میں شامل ہے، اس لیے اگر علمائے دین اور مشایخ ربانیّین مخلوقِ خدا کو وقت دیتے ہیں تو ان کا وہ وقت خلوت سے اعلیٰ ہے۔ اہل اللہ کی خلوت سے ان کی جلوت افضل ہوتی ہے، مگر جلوت کی فضیلت خلوت ہی کی برکت سے آتی ہے۔ پہلے وہ کچھ وقت خلوتوں میں دیتے ہیں، غارِ حرا میں ہمیشہ نہیں رہا گیا، نبوت ملنے کے بعد غارِ حرا سے چھٹی دے دی گئی کہ جو غارِ حرا میں پایا ہے اب ساری مخلوق میں تقسیم کریں۔ اللہ تعالیٰ اہل اللہ کو بھی حکم دے دیتے ہیں کہ جو کچھ ہم سے خلوت میں لیتے ہو جلوت میں ہمارے بندوں میں تقسیم کرو، حلوہ خوردن تنہا نہ باید، حلوہ اکیلے نہیں کھانا چاہیے۔ 
تفسیر آیت اِنَّ  الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ
ابتدا میں جو آیتیں تلاوت کی گئی ہیں ان کا ترجمہ سن لیجیے۔ اللہ تعالیٰ ارشاد فرماتے ہیںاِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَا اللہْ  جن لوگوں نے اقرار کرلیا کہ ہمارا رب صرف اللہ ہےثُمَّ اسۡتَقَامُوۡااوراس پرمستقیم رہے۔مستقیم کے کیامعنیٰ ہیں؟ کہ کبھی اﷲتعالیٰ سے
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter