Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

25 - 42
ترکِ تعلق نہیں کیا اعتقاداً بھی اور عملاً بھی،یعنی کفر کرکے بالکل ہی چراغ ایمان کا نہیں بجھا یا اور گناہ پر اصرار کرکے مستقل نافرمانیوں سے اپنے تعلق کو ضعیف نہیں کیا، ایسے لوگوں کے لیے کیا ہوگا؟ تَتَنَزَّلُ عَلَیۡہِمُ الۡمَلٰٓئِکَۃْ  فرشتے ان پر اتر یں گے۔
فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟
سوچئے! اللہ کے نام کے صدقےمیں فرشتے  مٹی کے انسان کو سلام کرنے آتے ہیں۔ واہ! یہ بشر جس میں شر بھی لگا ہے اگر یہ اپنی اصلاح کرلے، اللہ والا بن جائے تو فرشتے اس کے پاس اترتے ہیں۔ ایسی مخلوق جو بے گناہ ہے گناہ گاروں کے پاس آتی ہے، توبہ اور ندامت کی برکت سے فرشتے اترتے ہیں، رحمت کے اور بشارت کے۔ حضرت حکیم الامت ان فرشتوں کے نزول کی تفسیر فرماتے ہیں کہ یہ فرشتے ایمان والوں پر تین مرتبہ اترتے    ہیں:۱)مرتے وقت ۲) قبر میں ۳) قیامت کے دن۔9؎  اور یہ فرشتے کہیں گے لَاتَخَافُوۡا تم آخرت کی آنے والی ہولناکیوں سے اندیشہ نہ کرو۔ تمہارے اوپر کوئی بلا، کوئی عذاب، کوئی آفت نہیں آئے گی۔
خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 
میرے شیخ شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اﷲ علیہ فرماتے تھے کہ یہ جو کہا جائے گا کہلَا تَخَافُوۡا تم کوئی اندیشہ نہ کرو۔ یہ اُس خوف کا صدقہ ہے جس کے باعث وہ دنیا میں اﷲ سے ڈرتے رہے، جو اس دنیا میں اللہ سے ڈرتا ہے اس سے کہا جائے گا لَاتَخَافُوۡا بہت ڈرگئے، اب نہ ڈر۔ اور جو یہاں بے ڈر ہوا اور گناہ کرکے ڈکار بھی نہیں لیتا، اس ظالم سے کہا جائے گا کہ اب ڈرو، اب تم کو پتا چلے گا۔ مولانا رومی فرماتے ہیں؎
لَاتَخَافُوْا  ہست   نزل   خائفاں
لَا تَخَافُوۡامہمانی ہوگی ڈرنے والوں کے لیے۔اور جو اﷲ سے بے ڈ ر ہے، اس کو ہزاروں خوف ہیں؎
_____________________________________________
9؎    الدرالمنثورلجلال الدین السیوطی:323/7،حٰمٓ السجدۃ(30)،مکتبۃ دارالفکر ، بیروت
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter