Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

13 - 42
دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے
حج کے زمانے میں مکہ مکرمہ میں اتنا رش ہوتا ہے کہ وہاں کے دوکاندار ان ایّام میں سال بھر کی کمائی کرتے ہیں۔دوکان پر دس دس حاجی کھڑے ہوتے ہیں اور تنگ کرتے ہیں کہ جلدی دو، جلدی دو اور دوکاندار ایک کو رومال ،دوسرے کو تسبیح،تیسرے کو ٹوپی دے رہا ہے اور ساتھ ساتھ ڈبل روٹی کا لقمہ بھی کھائے جارہا ہے، تو کیا مکہ کے دوکانداروں کو اس وقت سکونِ قلب ہوتا ہے؟ لیکن اس کے باوجود ہزاروں فکروں کے درمیان وہ جو روٹی کھاتے ہیں، وہ ان کے جسم میں جاکر خون ہی پیدا کرتی ہے۔ایسے ہی ہزاروں فکروں میں اگر ہم اللہ کا نام لیتے رہیں، ذکرو تسبیح کا معمول کرلیں، تو ان شاء اللہ جسم کی رگ رگ میں خون کے ساتھ ذکر اللہ کا نور بھی دوڑتا رہے گا، لیکن اس کا اصل فائدہ کب ظاہر ہوگا؟ جب غیر محرم عورتیں اور اَمرد سامنے آئیں گے، اس وقت آپ کے ذکر کی روحانی طاقت اور ٹانک آپ کو جِتادے گا، کیوں کہ جہاد کے لیے ذکر کا حکم نازل ہوا ہے اِذَا لَقِیۡتُمۡ فِئَۃً فَاثۡبُتُوۡاجب تم کافروں کی کسی جماعت سے جہاد کررہے ہو تو ثابت قدم رہو، لیکن ثابت قدم کیسے رہوگے؟ اس کے   بعد ہی یہ آیت نازل ہوئی کہ وَ اذۡکُرُوا اللہَ کَثِیۡرًا2؎  اللہ کو کثرت سے یاد کرو۔ اﷲ تعالیٰ جہادِ اصغر یعنی کافروں کے خلاف جہاد میں ثابت قدم رہنے کا نسخہ بیان کر رہے ہیں۔ یہاں انگور کا رس، مرغی کا سوپ، سیب کا جوس کام نہیں دے گا، یہاں میرے نام کی طاقت کام آئے گی۔ جس کے لیے تم جان دے رہے ہو اسی کا نام لیتے رہو تو تمہارے اندر روحانی طاقت آجائے گی، کیوں کہ جہاں تلواریں چلتی ہیں وہاں سیب یا کینو کا جوس نہیں ملتا، وہاں کھجور ختم ہوگئی تو گٹھلیاں چوس کر جہاد کیا گیا۔ تو جب جہادِ اصغر یعنی چھوٹے جہاد میں ثابت قدمی کے لیے ذکر کی ضرورت ہے، تو نفس کے خلاف جہاد میں جسے شریعت نے جہادِ اکبر کہا ہے بغیر  ذکر اللہ کے کیسے ثابت قدم رہیں گے؟
شیخ کے تین حق 
شیخ لاکھ رات دن سمجھاتا رہے اور تم اپنی نالائقی سے اس کی بات فراموش کرتے
_____________________________________________
2؎  الانفال : 45
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter