Deobandi Books

زندگی کے قیمتی لمحات

ہم نوٹ :

18 - 42
حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ  عنہ کے استاد ہیں، یعنی ادائیگئ حروفِ قرآن کی کیفیت کے سلسلے میں حضرت عمر رضی اللہ تعالیٰ عنہ بھی ان کے شاگرد تھے) حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا کہ اے اُبی ابن کعب! مجھ کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا ہے کہ میں تمہارے اوپر سورۂ بینہ کی تلاوت کروں۔ حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے پوچھا کہ یارسول اللہ(صلی اللہ علیہ وسلم)!جب آپ کو اللہ تعالیٰ نے حکم دیا کہ آپ مجھ پر سورۂ بینہ کی تلاوت فرمائیں، تو کیا اﷲ تعالیٰ نے میرا نام بھی لیا تھا؟ ہائے! اس سوال کامزہ عاشقوں سے پوچھو کہ محبوب کسی کا نام لے تو اسے کیا مزہ آتا ہے۔ ارے میں ایک ادنیٰ سی مثال دیتا ہوں جب میرے شیخ شاہ عبدالغنی پھولپوری رحمۃ اللہ علیہ حکیم اختر کہتے تھے، تو میری روح وجد میں آجاتی تھی کہ میرے شیخ نے مجھے نام لے کر پکارا ہے؎
مستی  سے   ترا   ساقی  کیا  حال  ہوا   ہوگا
شیشے میں وہ مئے ظالم جب تو نے بھری ہوگی
حضور صلی اللہ تعالیٰ علیہ وسلم نے فرمایا: اے اُبی ابنِ کعب! نَعَمْ اَللہُ  سَمَّاکَ7؎    اللہ نے تیرا نام لے کر مجھ سے فرمایا ہے۔ یہ سن کر حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی آنکھوں سے آنسو جاری ہوگئے، مارے خوشی کے رونے لگے۔ محدثین لکھتے ہیں کہ یہ رونا افسوس کا نہیں خوشی کا رونا تھا۔ دوستو! جب آپ کو معلوم ہوگیا کہ یہ صحابی کی سنت ہے کہ یہ سن کر کہ اللہ مجھ کو یاد کر رہے ہیں انہوں نے رونا شروع کر دیا، تو کیا اس آیت پر ہمیں خوش نہیں ہونا چاہیے کہ جب ہم اﷲ کو یاد کریں گے تو اللہ تعالیٰ ہم کویاد فرمائیں گے۔ کیا اس میں کوئی شک ہے؟آج ہم لوگ مخلوق کے ساتھ ہر وقت ہنسی مزاح میں مشغول ہیں، لیکن تسبیح لے کر ان کا نام لینے میں ہم کو سستی اور غفلت معلوم ہوتی ہے۔ اگر ہم لوگ تسبیح لے کر بیٹھ جائیں تو اﷲ تعالیٰ کا کتنا بڑا انعام ہوگا؟جو اللہ تعالیٰ کا نام لیتا ہے تو ان کا نام اتنا بڑا ہے کہ ان شاء اللہ تعالیٰ وہ نہ دنیا میں محروم رہے گا نہ آخرت میں۔ کیا اﷲ تعالیٰ اپنا نام لینے والوں کو دوزخ میں ڈال دیں گے؟ 
ذکر اﷲ کی تاثیر
اﷲکا نام لینے والا آہستہ آہستہ خود گناہ چھوڑنے لگتاہے، اس کے دل سے گناہوں
_____________________________________________
7؎  صحیح البخاری:741/2(4975)،سورۃ البینۃ ،من کتاب التفسیر،المکتبۃ المظھریۃ
x
ﻧﻤﺒﺮﻣﻀﻤﻮﻥﺻﻔﺤﮧﻭاﻟﺪ
1 فہرست 1 0
2 معرفتِ الٰہیہ کا ذریعہ 7 1
3 وجودِ باری تعالیٰ پر ایک دیہاتی کا استدلال 8 1
4 دلیلِ لٹھ 8 1
5 کائنات کے آٹومیٹک وجود کے احمقانہ نظریہ کی تردید 9 1
6 مثنوی میں ایمان بالغیب کے نظائر 9 1
7 ذکر اﷲ کی برکات و ثمرات 12 1
8 دین پر ثابت قدمی ذکر اﷲ پر موقوف ہے 13 1
9 شیخ کے تین حق 13 1
10 تزکیہ کے معانی 14 1
11 ذکر اﷲ کی طاقت کی مثال 15 1
12 ذکر کا سب سے بڑا انعام 16 1
13 حضرت اُبی ابنِ کعب رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا واقعہ 17 1
14 ذکر اﷲ کی تاثیر 18 1
15 علامہ سید سلیمان ندوی کا واقعہ 21 1
16 ذکر اﷲ میں شیخ کے مشورے کی ضرورت 22 1
17 غیر اﷲ کی زنجیریں کیسے ٹوٹتی ہیں؟ 22 1
18 اﷲ کے نام کی مٹھاس کا کوئی ہمسر نہیں 23 1
19 تفسیر آیت اِنَّ الَّذِیۡنَ قَالُوۡا رَبُّنَااللہْ... الخ 24 1
20 فرشتے انسانوں پر کس کس وقت اترتے ہیں؟ 25 1
21 خوفِ خدا میں امن و سکون کی عجیب مثال 25 1
22 حفاظتِ نظر کا ایک عجیب فائدہ 27 1
23 دنیا میں فرشتوں کے ذمہ اہل اﷲ کی خدمات 29 1
24 تفسیرآیت وَ لَکُمۡ فِیۡہَامَاتَشۡتَہِیۡۤ اَنۡفُسُکُمۡ...الخ 29 1
25 آیتِ مبارکہ میں غَفُوۡرٍ رَّحِیۡمٍ کے نُزول کی حکمت 30 1
26 دعوت الی اﷲ میں عملِ صالح کی اہمیت 31 1
27 بُرائی کا بدلہ نیکی سے دینے کے فوائد 32 1
28 شیطانی وساوس کا علاج 32 1
29 شیطان کے مقابلے میں اﷲ تعالیٰ سے پناہ مانگنے کی حکمت 33 1
30 نفس و شیطان کو شکست دینے کا نسخہ 34 1
Flag Counter